Episode 6

252 52 46
                                    

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔💖💞💘💗

میرے یارا تیری یاریاں
از
لائبہ صدیق

قسط ٦

"یارو۔۔۔۔۔بکرا تو ہم نے خرید لیا مگر اسے قربان بھی کیا ہم ہی کریں گے ؟؟؟ظاہر ہے کسی قصائی کو  دعوت تو دینی پڑے گی نہ ۔۔۔۔۔"
موبائل پر سے نظریں ہٹا تے ہوئے نایاب نے ان دنوں کی طرف دیکھ کر کہا ۔

"یہ بات۔۔۔۔مر گئی تیری گوٹ بیٹا۔۔۔۔میں جیت گئی۔۔۔۔۔آہا۔۔۔۔اب شرط کے مطابق جنت بی بی مجھے کھلائیں گی آئسکریم!!!"

دیا نے جنت کے چہرے پر پھیلے عجیب سے تاثرات دیکھ کر قہقہہ لگایا ۔

"او ہیلووو۔۔۔۔۔تم لوگوں نے میری بات سنی بھی ہے یا نہیں؟؟؟؟"

نایاب نے اپنے غصے کا بھرپور اظہار کیا ۔

" ہاں ہاں ۔۔۔۔۔سنی ہے ۔۔۔۔۔"

جنت نے بیزاریت سے بات مکمل کر کے زوباریہ کی طرف دیکھا جو کسی گہری سوچ میں گم تھی ۔

"ارے اوووو۔۔۔۔۔ اقبالؒ کی کچھ لگتی۔۔۔۔۔ پاکستان بن چکا ہے۔۔۔۔۔ اتنا تدبر اور غور و فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے تجھے۔۔۔۔۔"

جنت نے ہنس کر کہا تو زوباریہ نے غصے سے اسے دیکھا ۔
اس سے پہلے کہ وہ جنت کی بات کا کرارا سا جواب دیتی نایاب بیچ میں بول پڑی ۔

" ابے میری بات کا جواب تو دے دو منحوسو!!"

ہاۓ ان کے غصے!!😂😂

"یار بلا لیں گے قصائی کو بھی۔۔۔۔۔ تمہیں ایسی کیا فکر پڑی ہے ؟؟؟"

جنت نے اس کے ہاتھ سے موبائل چھین کر کہا۔

وہ چاروں اس وقت زوباریہ کے روم میں بیٹھی تھیں۔

"نکاح تو نہیں کرنا کہیں تم نے؟؟"

دیا نے اپنی ہنسی روک کر کہا ۔

"بندے کی شکل اچھی نہ ہو تو اسے چاہیے کہ بات اچھی کر لے ۔۔۔۔۔مگر تمہارے منہ سے کوئی اچھی بات بھی اچھی نہیں لگے گی۔۔۔۔۔"

نایاب نے برا سا منہ بنایا ۔

"ہاں تو پھر اتنی جلدی کیوں ہے تجھے قصائی کو بلانے کی؟؟؟؟"

زوباریہ ان کی طرف متوجہ ہوئی ۔

"جلدی ؟؟؟ سیریسلی؟؟؟ آج چاند رات ہے اور تم لوگ کہہ رہی ہوں جلدی؟؟؟؟؟ افففففف میرے اللہ !!!
کہاں پھنسا دیا ۔۔۔۔۔"
اس نے ماتھا پیٹا۔

"افوہ ۔۔۔۔۔۔ٹینشن نہ لو تم لوگ۔۔۔ قصائی کا بندوبست میں پہلے ہی کر چکی ہوں ۔۔۔۔۔ "

"ہاں تو پہلے بکواس کرنے میں موت آتی تھی تجھے؟؟؟؟" نایاب نے دانت کچکچاۓ۔

"چھوڑ نہ یار۔۔۔۔آجاؤ سارے لڈو کھیلتے ہیں ۔۔۔۔۔"

جنت نے گویا بات ہی ختم کی ۔

Mery yaara teri yaariyaWhere stories live. Discover now