بسم اللہ الرحمن الرحیم۔💖💞💕💗💗🎀
میرے یارا تیری یاریاں
از
لائبہ صدیقان دونوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔۔۔۔ آنکھوں میں مچلتی شرارت اور ہاتھوں میں پکڑے گلاب کے پھولوں کے ساتھ وہ نایاب اور زوباریہ کی طرف آئیں جو بڑے مگن انداز میں لان میں لگے پودوں کی تراش خراش کے ساتھ دنیا جہاں کی باتیں کرنے میں مصروف تھیں۔
"یار۔۔۔"
دیا ان کے پاس آ کر گویا ہوئی۔"ہممم۔۔۔؟؟"
نایاب نے گیلی مٹی سے بھرے ہاتھوں سے اپنے چہرے پہ آئی بالوں کی لٹ پیچھے کی ۔
ان دونوں کے ہاتھوں میں پھول دیکھ کر زوباریہ اچنبھے کا شکار ضرور ہوئی تھی مگر اس نے نظر انداز کیا تھا ۔
"آج روز ڈے (rose day) ہے نہ۔۔۔تو میں نے سوچا کہ ہم دونوں تم دونوں کو گلاب دیں۔۔۔"
دیا نے معصوم سی شکل لیے گلاب نایاب کے آگے کیا ۔ پہلے نایاب کی آنکھیں حیرت سے پھیلیں اور پھر منہ شاک سے کھل گیا ۔۔۔۔
"دیااا۔۔۔۔۔ یہ تو ہی ہے نا ۔۔۔۔؟؟؟"
"ارے نہیں یار ۔۔۔۔میں کہاں ہوں ۔۔۔۔میرا بھوت ہے ۔۔۔۔" دیا نے نارمل انداز میں کہا۔ کچھ تو تھا جو زوباریہ کو کھٹک رہا تھا۔
"اور یار ۔۔۔زوباریہ ۔۔۔میں نے اس دن تجھ پر پانی گرایا تھا نا۔۔۔۔ اس کے لیے بھی سوری۔۔۔۔۔"
جنت کے کہنے پر زوباریہ کی آنکھوں کے سامنے ایک منظر لہرایا ۔۔۔۔۔۔
☆☆☆☆☆
وہ فرنچ فرائز کھاتے ہوئے کان میں بلوتوتھ لگائے لان میں واک کر رہی تھی۔ موبائل املی کے پیڑ کے نیچے پڑے ٹیبل پر رکھا تھا۔
" ہاں بھئی۔۔۔۔ کیسا لگا تھا میرا چاکلیٹ اوریو کیک۔۔۔۔؟؟"
زوباریہ نے آج صبح ہی کیک بنا کر ان تینوں کے گھر بھیجے تھے۔ اس وقت وہ دیا سے محو گفتگو تھی۔
" ٹھیک ہی تھا۔۔۔کوکو پاؤڈر بہت زیادہ ڈالا تھا ۔۔۔تھوڑا کڑوا ٹیسٹ آرہا تھا ۔۔۔"
اسپیکر میں سے آواز گونجی۔ لہجے سے لگ رہا تھا کہ دیا مسکرا رہی ہے ۔
"مجال ہے جو یہ لڑکیاں میری تعریف کر دیں۔۔۔"
اس نے منہ بناتے ہوۓ سوچا۔" اچھا یار ۔۔۔ذرا اپنی بالکنی کے نیچے کھڑی ہو ۔۔۔۔"
دیا کی آواز اسکے کانوں میں پڑی۔
" کیوں بھئی؟؟"
اس کو دیا پر شک ہوا ۔
"یار تیری بالکنی کے بالکل نیچے سے کھڑے ہو کر دیکھیں تو سامنے والے میجر انکل کے لان میں پنجرے میں بند آسٹریلین طوطے نظر آتے ہیں ۔۔۔۔تو بس دیکھ کہ وہ طوطے وہاں ہیں یا نہیں۔۔۔۔"
" اچھا دیکھتی ہوں ۔۔۔۔"
زوباریہ جیسے ہی بالکنی کے نیچے آ کر کھڑی ہوئی ۔۔۔۔۔اس کی بالکنی میں پہلے سے تیار کھڑی جنت نے پانی کی پوری کی پوری بالٹی اس پر الٹ دی۔۔۔۔۔ زوباریہ کو جب سب سمجھ آیا تو اس نے تلملا کر اوپر دیکھا ۔وہاں جنت کھڑی اپنے بتیس کے بتیس دانتوں کی نمائش کر رہی تھی۔
" بے غیرت۔۔۔"
اس نے بس ایک ہی لفظ کہا اور کان میں سے بلو توتھ نکال کر دیکھا۔۔۔۔شاید وہ تباہ ہوچکا تھا۔
☆☆☆☆☆☆جنت نے زور سے زوباریہ کا کندھا ہلایا ۔۔۔۔۔وہ چونکی اور پھر ان کی طرف دیکھا ۔۔۔جنت اور دیا اب بھی گلاب ہاتھوں میں پکڑے کھڑی تھیں ۔۔۔۔اس نے مسکرا کر جنت کے ہاتھ سے گلاب لے لیا۔۔۔۔۔ نایاب نے بھی اس کی تقلید کی۔
دیا اور جنت میں معنی خیز نظروں کا تبادلہ ہوا۔😝😝ان دونوں نے گلاب کی خوشبو محسوس کرنے کے لئے انہیں ناک کے پاس لے جا کر گہری سانس بھری اور پھر وہی ہوا جس کا ان دونوں کو (اور ہمیں بھی۔۔۔) ڈر تھا ۔۔۔۔
ہاں یہ الگ بات۔۔۔۔۔ کہ یہ ڈر جنت اور دیا نے اپنی لچھےدار باتوں سے ختم کر دیا تھا ۔😂😂اب ان دونوں "معصوموں" کو جو چھینکیں شروع ہوئیں تو دیا اور جنت کو ہنسی کا لا محدود دورہ پڑ گیا۔
"بے۔۔۔(چھینک)۔۔۔۔شرمو۔۔۔ (چھینک)۔۔۔۔ کچھ کرو۔۔۔۔"
زوباریہ چلاتے ہوۓ پھر چھینکی۔
جنت اور دیا نے کچھ سوچے بغیر ہی گیلی مٹی اٹھائی اور ان دونوں کے چہروں پر تھوپ دی۔ مٹی اچھی طرح سے لگانے کے بعد ان کی چھینکیں تو ختم ہوگئیں مگر ان کے چہرے۔۔۔۔۔۔ ان کے چہرے ڈائنوں سے کم نہیں لگ رہے تھے۔۔۔۔
" یہ کیا حرکت تھی؟؟"
زوباریہ نے دانت پیسے۔
" کونسی۔۔۔ گلاب والی یا مٹی والی؟؟"
دیا نے معصومیت سے پوچھا۔
" گلاب والی۔۔۔"
نایاب دبا دبا سا چلائی۔
" کچھ نہیں بسسسسس۔۔۔۔ پیپر اسپرے کیا تھا گلابوں پر ۔۔۔۔"
جنت نے بڑے فخر سے اپنا کارنامہ بتاتے ہوۓ فرضی کالر جھاڑے۔
" کیاااا۔۔۔۔!!!!"
وہ دونوں ایک ساتھ چلائیں۔
" جی ہاں ۔۔۔!!!"
جنت اور دیا بھی ایک ساتھ ہنستے ہوئے بولیں۔ اب ان کے سامنے دو جوکر تھے۔۔۔۔ تو ہنسی کیسے نہ آتی۔
تبھی باہر گاڑی کے رکنے کی آواز آئی۔ اور کچھ ہی لمحوں بعد مین گیٹ سے ایک خوبرو لڑکا داخل ہوا۔ اس نے ادھر ادھر نگاہ دوڑائی۔ وہ چاروں اسے ایسے دیکھ رہی تھیں جیسے وہ کوئی تیسری دنیا سے آیا ہوا ایلین ہو ۔ ان چاروں کو دیکھ کر وہ ان کی طرف بڑھا ۔ آف وائٹ شرٹ، بلیک پینٹ اور بلیک ہی ٹائی کیساتھ وائٹ جوگرز ، دائیں ہاتھ میں سن گلاسز اور بائیں میں گاڑی کی چابی اور موبائل پکڑے، ماتھے پر بکھرے بال۔۔۔۔۔ بلاشبہ وہ بہت وجیہہ تھا۔
Assalamo alikum g....
so readers...kia lgta hai??
ye hero kis namooni ka h???😜😜
YOU ARE READING
Mery yaara teri yaariya
Humorچار دوستوں کی زندگی کی کہانی ۔۔۔۔امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی ۔۔۔۔۔جنت نور ۔۔۔دیا کنول۔۔۔ نایاب راجپوت۔۔۔ذوباریہ طلال 😍😍😍انجواۓ۔۔۔