Episode 9

196 40 25
                                    

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔💗💖💕💞💝💘

میرے یارا تیری یاریاں
از
لائبہ صدیق

قسط ٩

سر عامر بڑے مگن انداز میں جنت کو سمجھا رہے تھے۔

" سمجھ آگئی بیٹا؟؟؟"

انہوں نے چشمے کے اوپر سے اسے دیکھا۔ وہ جو کسی خیال میں گم تھی، چونکی ۔

"یس۔۔۔یس سر!!"

وہ ہڑبڑائی۔

" اچھا تو بلیک باڈی ریڈی ایشن کیا ہے؟؟"

ان کی یہی عادت جنت کو زہر لگتی تھی۔

" وہ سر۔۔۔ بلیک ریڈی ایشن۔۔۔۔ وہ۔۔۔۔"

۔ آپ کو سمجھ نہیں آئی۔۔۔۔"

انہوں نے افسوس سے سر ہلایا۔

"سر اگر آپ برا نہ مانیں تو ایک بات کہوں ؟؟"

"جی کہیے۔۔۔" انہوں نے گہری سانس بھری ۔یہ لڑکیاں نہیں سدھر سکتی تھیں۔

"سر کل سر محمود بہت اداس تھے۔۔۔۔ میں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگے کہ عامر مجھ سے ناراض ہے تو میں کیسے اداس نہ ہوں؟؟ سر مجھے آپ دونوں کے جھگڑے کی وجہ تو نہیں پتہ۔۔۔۔ مگر سر دوستی میں کیا جھگڑا ؟؟"
جنت کی بات سن کر وہ مسکرائے۔

"ہممممم۔۔۔۔۔ بات تو صحیح ہے۔۔۔۔"

انہوں نے چشمہ اتار کر آنکھیں مسلیں اور سیٹ کی پشت سے سر ٹکا لیا۔ مطلب صاف تھا۔۔۔۔۔ لیکچر ختم۔۔۔۔۔

" سر اگر میں لیکچرز کسی فرینڈ سے سمجھ لوں۔۔۔۔تو مجھے چھٹی کے بعد رکنے کی ضرورت تو نہیں ہوگی ؟؟؟"

وہ اٹھ کھڑی ہوئی۔

" نہیں۔۔۔"
وہ دماغی طور پر الجھے ہوئے تھے مگر اس الجھن میں جنت کا کام تو بن گیا تھا۔
وہ طمانیت سے مسکراتی ہوئی باہر چلی گئی ۔

            ☆☆☆☆☆

"ایکسکیوز می سر۔۔۔۔"

زوباریہ نے  سر محمود کو مخاطب کیا۔ وہ تیزی سے چلتے ہوۓ کینٹین کیطرف جا رہے تھے۔

" یس۔۔۔"

وہ رکے اور پھر اس کی جانب مڑے ۔

"سر وہ مجھے سب لیکچرز کلیئر ہیں وہ بس دیا کی شرارت تھی تو۔۔۔۔۔۔"

" اٹس اوکے ۔۔۔۔۔آپ کو دوبارہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔"

سر محمود حد درجہ سنجیدہ مزاج تھے ۔۔۔۔وہ جانے کے لیے مڑے تو زوباریہ نے دوبارہ پکارا۔

"سر۔۔۔۔"

"جی۔۔۔؟؟؟"

ان کے چہرے پر ہلکی سے ناگواری آئی ۔

"سرکل میں سر عامر سے ٹکرا گئی تھی۔۔۔۔ نا چاہتے ہوئے بھی ان کی آواز میرے کانوں میں پڑ گئی ۔۔۔۔سر وہ کہہ رہے تھے کہ جب سے محمود ناراض ہوا ہے سب برا ہو رہا ہے۔۔۔۔۔چھوٹا منہ بڑی بات سر۔۔۔۔۔۔ دوستی میں دوریاں پیدا نہ کریں۔۔۔۔۔"

بڑی ہمت جٹا کر زوباریہ نے یہ سب کہا تھا۔۔۔۔ ورنہ وہ ان سے جتنا چڑتی تھی  اتنا ڈرتی بھی تھی۔۔۔۔ وہ مسکرائے۔۔۔۔ اس کے سر پر ہاتھ رکھا اور سر کو خم دے کر۔۔۔۔گویا شکریہ  کہہ کر چلے گئے ۔ زوباریہ کی اٹکی سانس بحال ہوئی تھی۔

            ☆☆☆☆

وہ دونوں مخالف سمت سے ایک دوسرے کی طرف مسکراتے ہوئے چلے آ رہے تھے۔ پاس آ کر دونوں نے بازو وا کیے اور ایک دوسرے کے گلے لگ گئے۔ آس پاس موجود تمام اسٹوڈنٹ کے منہ کھل گئے ۔

سر عامر اور سر محمود کالج کے زمانے سے بہترین دوست تھے۔ ایک کو آرمی پسند تھی۔۔۔۔ دوسرے کو ٹیچنگ۔۔۔۔ لہذا آرمی چھوڑ کر سر عامر نے بھی سر محمود کے ساتھ ہی ٹیچنگ شروع کردی۔۔۔۔۔ دونوں ہر جگہ ساتھ ساتھ پائے جاتے ۔۔۔۔۔

چند دنوں پہلے کسی بات پر دونوں کی بحث ہوئی۔۔۔۔  جس کا نتیجہ دونوں طرف سے شدید ناراضگی کی صورت میں نکلا ۔۔۔۔۔۔دونوں میں سے کوئی بھی ناراضگی ختم کرنے کو تیار نہ تھا ۔۔۔۔۔۔صلح کی کوئی امید نہیں تھی۔۔۔۔ اب یہ معجزہ کیسے ہوا۔۔۔۔۔ یہ تو یا ہم جانتے ہیں یا وہ چار نمونے ۔۔۔۔

Happy birthday afifah😂😂💝💝

sorry kal ye epi upload nai o paya tha...😅😅

Mery yaara teri yaariyaWhere stories live. Discover now