Episode 8

204 43 27
                                    

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔💗💕💖❤💞

میرے یارا تیری یاریاں
از
لائبہ صدیق

قسط ٨

"کیا ہوگیا ؟؟؟"

وہ دوبارہ گویا ہوئی۔ اس کے آگے جو کچھ بھی چل رہا تھا ۔۔۔اس کی سمجھ سے باہر تھا۔۔۔۔۔ کوئی جواب نہ پا کر اس نے ٹیبل پر پڑی فروٹ باسکٹ سے سیب اٹھا کر بائیٹ لیا اور تماشہ دیکھنے لگی۔

اب منظر کچھ یوں تھا کہ دیا آگے آگے اور وہ دونوں اس کے پیچھے پیچھے۔۔۔۔۔ ان کے ہاتھ جو کچھ لگتا وہ اٹھا کر دیا کی طرف پھینکتیں اور ساتھ ہی بکتی جھکتی دیا سے بدلہ لینے کی کوشش میں تھیں۔ جب کافی دیر وہ ان کے ہاتھ نہ لگی تو مجبورا وہ پھولی ہوئی سانسوں کے ساتھ زوباریہ کے سامنے والے صوفے پر بیٹھ گئیں۔

"اب بتاو کیا ہوا؟؟"

سیب کا آخری بائٹ لیکر اس نے ڈسٹ بن میں پھینکا اور آگے کی طرف جھک کر گویا ہوئی۔

" میں بتاتی ہوں۔۔۔"

دیا کچن سے ٹھنڈے پانی کی بوتل اور گلاس لائی اور ان کے ہاتھوں میں تمھائے۔ وہ ساری ناراضگی بھلائے پانی پینے لگیں۔

" میں نے کل تم تینوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سر محمود، میم جویریہ اور سر عامر کو میسج کیے تھے۔۔۔۔۔"

وہ کہہ کر رکی۔

زوباریہ کی آنکھیں مشکوک انداز میں سمٹیں۔

"کیا ؟کیا میسیج کیے تھے؟؟"

انداز بھی مشکوک تھا ۔

"یہی کہ۔۔۔۔"

دیا نے بمشکل اپنی ہنسی روکی ۔

"یہی کہ۔۔۔میم۔۔۔۔یا سر۔۔۔ مجھے پچھلے تین ہفتوں کے لیکچرز سمجھ نہیں آئے۔۔۔۔ اگر آپ سمجھا دیں تو میں تہہ دل سے آپکی شکرگزار ہوں گی۔۔۔"

دیا نے بات مکمل کر کے قہقہہ لگایا ۔

حیرت کی زیادتی سے زوباریہ کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔ نایاب اور جنت میں لٹکائے بیٹھی تھیں۔

" اور پتہ ہے سر عامر نے مجھے بلایا ۔۔۔۔کلاس کے بعد۔۔۔۔۔۔ اور کہنے لگے کہ اگلے چند دن آپ چھٹی کے بعد مجھ سے آ کر دو گھنٹے لیکچرز لیں گی۔۔۔"

جنت روہانسی ہو گئی ۔

"ایک منٹ ۔۔۔۔میرے اکاؤنٹ سے تو نے کس ٹیچر کو میسج کیا؟؟"

زوباریہ نے اس سے پوچھا ۔

"سر محمود کو ۔۔۔"

زوباریہ نے ماتھا پیٹ لیا۔ وہ میم جویریہ کے ساتھ پڑھ سکتی تھی ۔۔۔۔وہ سر عامر کو بھی برداشت کر سکتی تھی۔۔۔۔۔ پر سر محمود سے اس کو خاص قسم کا خار تھا ۔

"اور میرے اکاؤنٹ سے اس نے میم جویریہ کو میسج کیا ہے۔۔۔۔۔ اسے پتہ بھی ہے مجھے ان سے کتنی چڑ ہے۔۔۔۔ پھر بھی ۔۔۔۔۔"

نایاب بھی آنکھوں میں جھوٹ موٹ کے آنسو لائی۔ دیا کو ان کی شکلیں دیکھ کر پھر سے ہنسی آگئی۔

" اچھا بھئی۔۔۔۔ جو بھی ہے میں تو جا رہی ہوں کارٹون دیکھنے ۔۔۔۔میرا ڈوریمون گولو آگیا ہوگا ۔۔۔۔تم لوگوں نے دیکھنے ہیں تو آ جاؤ۔۔۔۔۔ نہیں تو 'ساتھ نبھانا ساتھیا ' دیکھ لو ۔۔۔۔۔تم لوگوں کا فیورٹ سیریل۔۔۔۔۔"

وہ کہہ کر اوپر دوڑ گئی اور پیچھے وہ تینوں سرجوڑ کر بیٹھ گئیں۔ اب یہ تو سوچنا تھا نہ کہ ٹیچرز کے ساتھ کیسے ڈیل کرنا ہے ؟؟😜😜

          《☆☆☆☆☆☆☆》

"بیٹا دو دنوں میں آپ کے بمشکل تین لیکچرز کور(Cover)ہو  پائے ہیں۔۔۔۔ آخر ایسے کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ کو پچھلے تین ہفتوں کے لیکچرز سمجھ نہ آئے ہوں؟؟؟"

"میم۔۔۔۔ وہ سب چھوڑیں ۔۔۔۔۔آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا آپ نے اپنا ڈائٹ پلان چینج کیا ہوا ہے ؟؟؟"

نایاب سیدھی مدعے پر آئی۔

" کیا مطلب؟؟؟"

میم جویریہ نے سوالیہ انداز میں ابرو اچکائے ۔

"میں آپ کی آنکھوں کے گرد حلقے بہت نمایاں لگ رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔اور میم آج آپ کی اسکن بھی بہت ڈل لگ رہی ہے ۔۔۔۔ہمیشہ کی طرح اس میں وہ گلو (glow) نہیں آ رہا ۔۔۔۔"

نایاب کی ایکٹنگ عروج پر تھی۔

" یا اللہ!!! کیا واقعی ایسا ہے ؟؟؟؟"

میم جویریہ نے منہ پر ہاتھ پھیرا ۔

جی میم۔۔۔۔میم میں تو کہتی ہوں آپ آج ہی کسی اسکن اسپیشلسٹ سے اپائنٹمنٹ لے لیں۔۔۔ اور میم لیکچرز کی تو فکر ہی نہ کریں۔۔۔۔ وہ میں کسی اور سے سمجھ لوں گی ۔۔۔۔"

"ہاں بیٹا اپائنٹمنٹ تو میں آج ہی لیتی ہوں۔۔۔۔ بلکہ ابھی ڈاکٹر کو کال کرتی ہوں۔۔۔ پر آر یو شیور کہ لیکچرز آپ سمجھ لو گی ؟؟؟"

ان کا دھیان اپنی اسکن کی طرف تھا۔۔۔۔۔ اس لئے وہ نایاب کے چہرے پر ابھرتی مسکراہٹ کو نہیں دیکھ پائی تھیں۔

"یس میم۔۔۔۔میم اب میں جاوں؟؟"

کتابیں سمیٹتے ہوئے اس نے میم کو دیکھا ۔

"ہاں بیٹا جاؤ ۔۔۔۔وہ اب اپنے پرس میں سے شیشہ نکال کر چہرہ دیکھ رہی تھیں۔

" یسسس ۔۔۔۔۔شکر جان چھوٹی۔۔۔۔"

نایاب زیر لب بڑبڑائی اور کلاس روم سے نکل گئی ۔

               ☆☆☆☆☆☆☆

17 August 2020....
Happy birthday afifah💞💞💞

Mery yaara teri yaariyaWhere stories live. Discover now