بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔💖💕💓💗
میرے یارا تیری یاریاں
از
لائبہ صدیققسط ٧
گول گپوں سے بھرپور انصاف کرنے کے بعد وہ کھٹی املی کے پانی پر حملہ آور ہوئی ۔
"امی آپ پئیں گی؟؟"
اس نے ڈونگا امی کے آگے کیا۔ انہوں نے غصے سے اسے دیکھا۔
"کیا چاہتی ہوں اٹھا کر پھینک دوں میں اسے؟؟"
" اللہ اللہ مما کتنی سڑو ہیں آپ۔۔۔۔۔"
اس نے فٹ سے ڈونگا پیچھے کیا۔
خدشہ تھا کہ وہ واقعی چھین کر پھینک نہ دیں۔"زبان کو قابو میں رکھو لڑکی۔۔۔۔"
انہیں ہنسی تو آئی لیکن کنٹرول کیا ۔
" اچھا میری پیاری راج دلاری مما ریموٹ تو دیں۔۔۔"
دیا نے ریموٹ لینے کے لئے ہاتھ ان کی طرف بڑھایا تو انہوں نے اس کا ہاتھ جھٹک کر دور کردیا ۔وہ دونوں اس وقت لاؤنج میں ٹی وی کے آگے بیٹھی تھیں۔
"خبردار۔۔۔۔ میچ ختم ہوجائے پھر سوچوں گی دینا ہے یا نہیں۔۔۔۔۔"
" مگر امی ابھی تو ڈوریمون لگے ہوں گے۔۔۔۔"
وہ منمنائی۔
"بس کارٹون اور ناول جیسی فضول باتوں کے لیے ہی تم پیدا ہوئی ہو میرے گھر ۔۔۔۔"
ان کی بات باہر سے آتی زوباریہ نے جاری رکھی۔
"اور نہیں تو کیا آنٹی بس فالتو کام کروا لو اس سے ۔۔۔۔روٹی تک تو گول بنا نہیں سکتی۔۔۔۔۔۔ویسے بے حیاء ۔۔۔۔۔تجھے ذرا شرم نہ آئی میرے خلاف امی کے کان بھرتے ہوئے ؟؟؟آنٹی یہ ساری کلاسز بنک کر دیتی ہے۔۔۔"
زوباریہ نے آخر میں اسکی نقل اتاری۔
"او بی بی۔۔۔پہلی بات۔۔۔۔میں روٹی گول نہیں بنا سکتی تو اس میں میری نہیں اس بندے کی غلطی ہے جس نے یہ ڈیسائیڈ کیا تھا کہ روٹی گول ہونی چاہیے ۔۔۔۔۔۔اور دوسری بات مجھے تیری شکایت لگاتے ہوئے ذرا شرم نہیں آتی۔۔۔"
اس نے تیزی سے زوباریہ کے ہاتھوں سے شاپر لئے اور اوپر اپنے کمرے کی طرف بھاگی ۔ حمیم بیگم کو اس نے نہیں بتایا تھا کہ زوباریہ سے اس نے زومبی، چیونگم اور اس طرح کی الابلا چیزیں منگوائی ہیں ورنہ وہ فورا یہ چیزیں واپس کروا دیتیں۔
"اور ہاں چائے کے لیے گھر میں سامان نہیں ہے اس لئے واپس دفع ہو جا۔۔۔"
وہ اندر جاتے ہوئے چلائی۔
" تو میں کونسا چائے واۓ شاۓ کے لیے مری جا رہی۔۔۔ مجھے تو میری پیاری آنٹی کھانا کھلائیں گی۔۔۔۔۔وہ بھی اپنے ہاتھ کا۔۔۔۔۔"
زوباریہ نے ان کی گردن کے گرد بازو حائل کیے۔
"لگتا ہے بازار کا سارا مکھن خرید کے لے آئی ہو۔۔۔۔۔ ابھی بناتی ہوں کچھ اپنی بیٹی کے لیے۔۔۔۔"
YOU ARE READING
Mery yaara teri yaariya
Humorچار دوستوں کی زندگی کی کہانی ۔۔۔۔امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی ۔۔۔۔۔جنت نور ۔۔۔دیا کنول۔۔۔ نایاب راجپوت۔۔۔ذوباریہ طلال 😍😍😍انجواۓ۔۔۔