بسم اللہ الرحمن الرحیم۔💖💞💞💗💗💗
میرے یارا تیری یاریاں
از
لائبہ صدیققسط ٤
"او لڑکی!!سوری عورت!! غلطی سے منہ سے لڑکی نکل گیا۔۔۔۔ یہ کیا وائبریشن موڈ پر لگی ہوئی ہو ؟؟"
دیا نے پانی کی بوتل منہ سے لگاتے ہوئے زوباریہ کو دیکھ کر کہا جو آگے پیچھے ہل ہل کر رٹے لگا رہی تھی ۔اس کی بات سن کر زوباریہ کے سر پر لگی اور تلووں پر بجھی۔ اس نے غصے میں زور سے بک بند کی ۔
"پہلی بات۔۔۔ میں عورت نہیں۔۔۔ لڑکی ہی ہوں۔۔۔ اور دوسری بات خود تو تو نے پڑھنا ہے نہیں۔۔۔۔ مجھے تو پڑھنے دے ۔۔۔"
اس نے پھر سے کتاب کھول لی۔ اس کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے دیا نے اس کے کندھے پر سے دور کھڑی جنت اور نایاب کی طرف دیکھا جو ہاتھ جوڑ کر بار بار اسے بلا رہی تھیں۔
"دال میں کچھ تو پیلا ہے۔۔۔۔۔"
دل میں سوچتے ہوئے وہ اٹھ کھڑی ہوئی۔🤔🤔
"میں ابھی آئی۔۔۔"
کہہ کر وہ ان کی طرف بڑھ گئی۔
"ہاں بھئی کیا ہوگیا جو ایسے بلا رہی ہو؟؟؟"
ان کے پاس پہنچ کر اس نے بیگ میں سے چاکلیٹ نکال کر کھانا شروع کی ۔
"دیا۔۔۔۔میری جان۔۔۔۔"
جنت اسکے ہاتھ سے چاکلیٹ چھین کر بولتی گئی۔۔۔۔
اسکی بات سننے کے بعد دیا بدک کر پیچھے ہوئی ۔
"نہ بابا نہ۔۔۔۔۔یہ کام نئیں کروں گی میں۔۔۔۔تم لوگوں کو پتہ بھی ہے مجھے غباروں سے کتنا ڈر لگتا ہے ۔۔۔۔پھر بھی تم لوگ۔۔۔۔۔۔"
"ارے نہیں نہ۔۔۔۔۔جس طریقے سے ہم بتا رہے ہیں اس سے کچھ نہیں ہوتا۔۔۔۔۔"
نایاب نے اسکے ہاتھ میں غبارے پکڑاۓ۔"ہم جا کر اسکا دھیان اپنی طرف کرتی ہیں تو کام پورا کر کے آ جا۔۔۔۔۔"
جنت نے چاکلیٹ کا آخری پیس منہ میں ڈالا اور ہاتھ جھاڑتے ہوۓ ذوباریہ کی طرف بڑھ گئی۔ نایاب نے بھی اسکی تقلید کی۔۔۔
☆☆☆☆
"آل تو جلال تو آئی بلا کو ٹال تو۔۔۔۔"
وہ زیر لب بڑبڑاتی ہوئی زوباریہ کی طرف بڑھی۔ ہاتھ میں کچھ پکڑ رکھا تھا۔ وہ تینوں آپس میں باتیں کرنے میں مگن تھیں۔ نایاب نے نا محسوس انداز میں جنت کو آنکھ ماری۔
دیا نے زوباریہ کے سر پر جا کر پانی سے بھرا ہوا غبارہ اس طرح سے رکھا کہ وہ ہوا میں معلق تھا۔۔(زوباریہ باتوں میں مصروف تھی لہذا اسے کچھ پتہ نہ چلا)۔۔۔۔۔ دیا نے بسم اللہ پڑھی۔۔۔ اور سوئی سے غبارہ پھوڑ دیا ۔
"چھپاک"
کی آواز کے ساتھ زوباریہ اور اس کی کتابیں پوری طرح۔۔۔۔۔۔ اور بری طرح ۔۔۔۔۔بھیگ گئیں۔ شاک کے مارے اس بے چاری کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔
" منہ بند کر لے ورنہ مکھی اندر دورہ کر آئے گی۔۔۔۔"
جنت ہنس ہنس کر دوہری ہوگئی۔ زوباریہ کی حالت دیکھ کر تو دیا کو بھی ہنسی آ گئی حالانکہ وہ غبارے کی آواز سے بری طرح ڈری ہوئی تھی۔۔۔۔۔ باقی جو زوباریہ نے ان تینوں کا حال کیا وہ بیان سے باہر ہے ۔🤭🤭😂😂
Mery pyary pyary readers...💝💝short epi k liye really sorry....
YOU ARE READING
Mery yaara teri yaariya
Humorچار دوستوں کی زندگی کی کہانی ۔۔۔۔امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی ۔۔۔۔۔جنت نور ۔۔۔دیا کنول۔۔۔ نایاب راجپوت۔۔۔ذوباریہ طلال 😍😍😍انجواۓ۔۔۔