Episode 3

288 57 60
                                    

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔✨💞💖💗

میرے یارا تیری یاریاں
از
لائبہ صدیق

قسط ٣

"  میں شدید بور ہو رہی ہوں یار۔۔۔۔"

دیا نے کاغذ پہ الفاظ گھسیٹے اور اسے ان تینوں کے سامنے رکھا۔

" تیری کتابیں کہاں ہیں؟؟؟"

زوباریہ نے اسی کاغذ پر لکھ کر اسے پکڑایا۔

" پڑھنے کا موڈ نہیں۔۔۔۔"

اس نے کاغذ پر ہی جواب دیا۔

نایاب نے سیریسلی کے انداز میں ابرو اچکاۓ۔

" ایکسکیوزمی سر۔۔۔"

جنت سیٹ پر کھڑی ہوگئی۔ بورڈ پر تیزی سے لکھتے ہاتھ رکے، پیچھے مڑ کر مارکر ٹیبل پر پٹخنےنے کے انداز میں رکھا گیا اور پھر ان کو گھورتے ہوئے سر عامر ان کی طرف متوجہ ہوئے۔ تمام اسٹوڈنٹس بھی مسکراہٹ دباۓ ان کی طرف دیکھ رہے تھے۔ (ظاہر ہے۔۔۔۔ وہ چاروں ایک ساتھ موجود ہوں اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں نہ بکھیریں۔۔۔۔ ایسا کیسے ہو سکتا تھا؟؟؟) 

"یس۔۔۔"
سینے پر ہاتھ باندھ کر پوچھا گیا۔

"سر ۔۔۔۔وہ ۔۔۔۔ایکچوئیلی۔۔۔نایاب کو آپ سے ایک سوال پوچھنا تھا۔۔۔۔۔"

جنت کو فوری طور پر کچھ سمجھ نہ آیا تو اس نے نایاب کو بکرا بنا دیا۔

" واٹ؟؟؟ می؟؟؟؟"

خود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وہ زیر لب بڑبڑائی اور غصے سے جنت کی طرف دیکھا جو مسکراہٹ دبا کر سیٹ پر بیٹھ گئی۔

" وہ ۔۔۔۔سر۔۔۔۔ مجھے پوچھنا تھا ۔۔۔کہ ۔۔۔۔۔شیر نان ویج کیوں کھاتا ہے؟؟"

سیٹ پر کھڑے ہو کر اس نے دانت کچکچاتے ہوئے لیکن بظاہر مسکرا کر کہا۔ اب ظاہر ہے۔۔۔۔ کچھ نہ کچھ تو پوچھنا تھا ۔۔۔۔اسلیے جو اسکے دماغ میں پہلے آیا وہی پوچھ لیا ۔۔۔۔😜😜

" یہ کیمسٹری کی کلاس ہے۔۔۔ بائیولوجی کی نہیں"

اگر وہ سیر تھیں تو سر بھی سوا سیر تھے ۔

"مگر سر یہ تو جنرل نالج کا کوئسچن ہے ۔۔۔۔"

نایاب نے بمشکل مسکراہٹ دبائی۔ سر ان کی حرکتوں سے آگاہ تھے اس لیے ان کا پارہ چڑھا تھا ۔

"شیر نان ویج اس لیے کھاتا ہے کیونکہ یہ چیز اس کی فطرت میں ہے ۔۔۔گوشت کھانا اس کا نیچر ہے ۔۔۔۔"

"پر سر میرا دماغ اس کوئسچن کو پروسیس کرکے یہ جواب دے رہا ہے کہ شیر نان ویج اسلیے کھاتا ہے کیونکہ اس کو وہ پسند ہے۔۔۔۔۔دل سے ۔۔۔۔ " جنت پھر سیٹ سے کھڑی ہو گئی ۔

"تو شیر ویج کیوں نہیں کھاتا؟؟؟"  نایاب جنت کی طرف مڑی اور اس سے پوچھا ۔

سر کو مکمل طور پر اگنور کیا گیا۔

"وہ اس لئے نہیں کھاتا کہ اس کو ویج نہیں پسند۔۔۔۔اس کو ویج سے چڑ ہے " جواب دیا کی طرف سے آیا تھا۔ وہ بھی کھڑی ہو گئی تھی۔

"بیٹا آپ دونوں شیر سے مل کے آئی ہیں جو آپ کو اس نے ان تمام سوالوں کے جواب دے دیے ہیں؟؟؟"

انہوں نے جنت اور دیا کی طرف دیکھتے ہوئے کہا ۔

  "نہیں سر یہ تو بس ہم نے ایسے ہی اس کی جنرل نالج میں اضافہ کیا ہے۔۔۔۔"

"گیٹ آؤٹ ۔۔۔"

"پر سر۔۔۔۔"

"آئی سیڈ گیٹ آوٹ آف مائی کلاس!!!"

وہ دونوں  زیر لب مسکرائیں اور کلاس سے نکل گئیں۔

ان کے یوں چلے جانے سے کلاس میں سب دبا دبا ہنسنے لگے۔

زوباریہ اور نایاب اس دوران خاموش بیٹھی تھیں۔
اب وہ بھی کھڑی ہوگئیں۔

" آپ بھی جانا چاہتی ہیں؟؟"

سر نے غصے سے دونوں سے پوچھا ۔

" یس سر ۔۔۔۔"

دونوں نے یک زبان ہو کر جواب دیا ۔

"جائیں تشریف لے آئیں۔۔۔۔۔"   سر نے طنزا کہا۔

اور وہ ملکاوں کی سی تمکنت سے چلتے ہوۓ کلاس سے باہر چلی گئیں۔😂😂😂

Tu Pyare Pyare readers😍😍 Sab comments mein bataen k kaisa laga Sabko Ye Pyara Pyara Chhota Chhota Sa episode....

aap Sabke comments aur votes mere mein nayi Himmat Paida karte hain 😘😘😘aur mein Mazid likhti hun asy hi Mujhe hMeshaa support krty rhy ☺☺aur agle episode ki sneak pics  thodi der tak main upload Karti hun😂😂

Tab tk k liye bye bye😄😄

Mery yaara teri yaariyaWhere stories live. Discover now