یہ "محبت" وہ کہانی جو کہ میری آنکھوں کے سامنے سے گزری ہے۔یہ کہانی حقیقت پر مبنی ہے،جس کو میں ناول میں لکھے اپنے الفاظوں کے ذریعے آپ سب کے سامنے پیش کرنا چاہوں گی۔اس کے کردار تو حقیقی ہیں لیکن نام فرضی۔ یہ وہ کہانی ہے جس میں،میں نے اپنی نظروں کے سامنے ایک لڑکی کو ٹوٹ کر بکھرتے دیکھا ہے۔میں نے اسے لوگوں کے زہر اگلتے الفاظ سن کر ریزہ ریزہ ہوتے دیکھا ہے۔وہ اس مصیبت و غم سے گزر رہی تھی جس میں اس کا کوئی ہاتھ نہ تھا۔وہ بےقصور ہو کر بھی قصوروار کہلائی گئ۔ایک شخص کے دباؤ میں آکر وہ ایک غلط کام تو کر بیٹھی تھی جس کا خمیازہ وہ اس کے ساتھ خود بھی بھگت رہی تھی۔یہ کہانی اس لڑکی کی ہے جس نے رنج کا سفر طے کرتے ہوۓ محبت کی منزل کو پا لیا۔ یہ کہانی ہے اس لڑکے کی جو ایک لڑکی کی محبت میں اپنے خاندان اور معاشرے سے لڑ گیا تھا۔ہاں یہ وہی شخص تھا جس کی وجہ سے وہ ہر غم میں مبتلا رہی تھی لیکن یہی وہ شخص تھا جس کی وجہ سے اس نے "محبت" لفظ کے معنوں کو جان لیا۔محبت تو سب کرتے ہیں لیکن اس کا حق کوئی کوئی ہی ادا کر پاتا ہے۔یہ کہانی ہے ایمن اور حدید کی!