بتیسواں حصہ

2 2 0
                                    

رابعہ بیگم:
سلیم صاحب مارکیٹ تو جاناہی ہے۔میں چاہ رہی ہوں۔مریم کے لیے کچھ لے لوں۔
سلیم صاحب :
عالیہ سے پوچھ لو، کیوں کےعدیل آجائے تو ہی کچھ کیا جائے پر تیاری کر لو۔آپا کو بھی فون کر کے  باتوں باتوں میں بتا دینا۔
رابعہ بیگم:
آپ خود بتائیں گے تو زیادہ اچھا ہے۔پھر مجھ سے بات کروا دیں ۔
سلیم صاحب :
ٹھیک ہے۔السلام علیکم! کیسی ہیں۔
رحمت پھپھو:
ٹھیک ہوں۔کیا ہو رہا ہے ۔بچے ٹھیک ہیں۔
سلیم صاحب:
آپ کو خوش خبری سنانی تھی ۔آصف کی بات پکی کی ہے۔مریم بیٹی کے ساتھ
پھپھو رحمت:
کیا ! یہ کیا کہہ رہے ہو ۔میں تو سمجھی کے صدف کی بات کرو گے۔۔۔چلو خیر رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں۔
سلیم صاحب:
آپا آصف کی بھی مرضی تھی۔پھر کیا کرتے۔رابعہ سے بات کریں۔
السلام علیکم!
وعليكم السلام!
رابعہ بیگم:
آپا کیسی ہیں۔
ٹھیک ہوں۔تم سناو مبارک ہو آصف کی۔
رابعہ بیگم:
خیر مبارک،آپا عالیہ کا بھی گھر سیٹ ہو رہا ہے وہ بھی جلد ہی شفٹ ہو جائے گی۔
پھ رحمت:
بڑی جلدی کی آصف کی بات پکی کرنے میں، مجھ سے بھی کچھ پوچھ لیتے۔
رابعہ بیگم:
اگر آصف کی مرضی ہوتی تو ضرور پوچھتے۔وہ کہتا ہے میری چھوٹی بہنوں کی طرح ہے۔بس اس لیے، 
کوئ بات نہیں صدف کے لیےبھی ان شاءالله اچھا ہو گا آپ پریشان نہ ہوں۔میں نے بازار جانا ہے مریم کے لیے کچھ چیزیں لے لیں بات پکی کر لیں شادی ٹھر کر کریں گے۔ابھی دونوں پڑھ رہے ہیں۔
پھپھو رحمت:
ٹھیک ہے مجھے بھی کل ساتھ لے جانا کچھ شاپینگ کر لوں گی۔کرن کیسی ہے۔کالج جا رہی ہے اور باقی سب کہاں ہیں۔بس اب سیدھی شادی کرنی ہے عارف کی، عالیہ کا شوہر کب آ رہا ہے۔
رابعہ بیگم:
بس کچھ دنوں میں آ جائیں گے۔ان شاءالله
پھ رحمت:
ٹھیک ہے۔کل ملاقات ہو گی۔جمیل صاحب کو بھی بتا دوں۔
السلام عليكم!
وعلیکم السلام!
سلیم صاحب :
ہو گئی بات ! ناراض  ہو ریی ہوں گی۔چلو خیر ہے کوئی بات نہیں ۔
رابعہ بیگم :
کچھ ناراض تھی ٹھیک ہو جائیں گی ۔
پھپھو رحمت:
السلام عليكم! 
تیار ہو گئے ہیں۔
کرن
وعليكم السلام !
پھپھو اتنی جلدی ہے شاپینگ کی ابھی تو بازار بند ہوں گے۔
پھپھو رحمت:
چلو جلدی کرو جاتے جاتے بازار کھل جائیں گے۔
سلیم صاحب:
میں آفس کے لیے نکل رہا ہوں ۔آصف کے ساتھ چلے جانا۔سب جا رہے ہو۔
رابعہ بیگم:
جی سب ہی جا رہے ہیں۔
سلیم صاحب :
بس میں ہی رہ گیا۔۔۔
پھپھو رحمت:
میرا  بھائی بھی ساتھ چلے، اور ادھر آؤ تم سے بات کرنی ہے۔کرن کا رشتہ، اصغر کے لیے کل یہ نہ کہنا بتایا نہیں ،باقی پھر کبھی بات ہو گی۔
سلیم صاحب :
آپا پھر کبھی بات کریں گے ایسی باتیں جلد بازی میں نہیں ہوتی۔چلیں میں چلتا ہوں۔جنید آصف گھر کا چکر لگا لینا۔۔۔آپا کو بھی دیکھا دینا۔۔۔دروازہ بند کرلو۔
آصف:
ٹھیک ہے ابو جان
عالیہ!
سب تیار ہس گئے۔۔۔۔پھپھو رحمت کیسی ہیں آپ، صدف بیٹی نہیں آئی ۔
پھپھو رحمت :
شکر ہے کیسی نے تو میری بیٹی کا پوچھا۔۔۔چلو خیر آج فرح کے لیے ضروری چیزیں لے لیں۔پھر ان شاءالله باقی بھی خیر سے کام ہو جائیں گے۔
رابعہ بیگم:
یہ بھی سہی کہا۔چلیں مریم کدھر ہے۔
کرن :
آرہی ہے۔
آصف:
چلیں آ جائیں ۔پہلے کس کو بازار چھوڑ آوں، سارے ایک ساتھ نہیں جاسکتے۔پھپھو آپ کو عالیہ خالہ، باجی فرح جنید کو پہلے چھوڑ آتا ہوں نئےگھر وہ آپ دیکھنا بازار بھی وہاں سے قریب ہے۔
را بعہ بیگم:
جاو ان کو چھوڑ آؤ۔
سب کو چھوڑ نے چلا جاتاہے۔پھر امی  کرن اور مریم کو لے کرجاتا ہے۔
پھپھو رحمت گھر تو بہت پیارا ہے۔واہ پردے لگ بھی گئے ۔ماشاءاللہ اور سامان نیا لیا ہے۔
عالیہ :
اللہ کا شکر ہے ۔اس نے کرمچلنا چاہئے دیا نیا گھر مل گیا۔سامان میرے سسرالی گھر میں تھا۔عدیل کے بڑے بھائی نے پالش کروا دیا۔۔۔
ماشاءاللہ بہت پیارا ہے۔۔۔کافی چیزیں ہیں گھر تو سیٹ ہو گیا۔۔۔
رابعہ بیگم :
وقت کے ساتھ سب کچھ ہو جاتا ہے۔الله خیر کا وقت لائے۔
آصف:
پھپھو آ جائیں چلیں
پھپھو رحمت :
تم تو ایسے کہہ رہے ہو ،صرف میں نے جانا ہے۔۔۔عالیہ میں سوچ رہی تھی۔شادی ہی کر لیتے ہیں ۔۔۔اسلام  میں منگنی کرنا کہاں ہے ۔۔۔عدیل آ جائے تو ڈیٹ فائنل کر ہی لیں۔۔۔اس لیے فرح پہلے مہرون کلر یا سرخ رنگ پہنو گی۔
رابعہ بیگم:
آپا ایسا کرتے ہیں ۔دو ڈریس لے لیتے ہیں۔۔۔پھر جب فائینل ہو جائے گا تو وہی پہن لے گی۔عالیہ فرح کلر کون سا لینا ہے۔مارکیٹ ہے جا کر دیکھ لینا۔میرا خیال ہے چلنا چاہئے ۔
کرن:
سہی امی کہہ رہی ہیں۔
پھپھو رحمت :
چائے کاوقت ہو گیا ہے ایک کپ چائے ہی پلا دو پھر چلیں گے ۔
آصف:
جنید فریج سے دودھ نکال لاو۔۔۔کتنے کپ بنے گی۔۔۔
فرح :
میں بناتی ہوں پر کپ مریم نکال لو ڈ بے نمبر سات میں ہیں ۔اوپر لکھا بھی ہو گا
مریم نے کپ کھولے اور دھو دیے۔
کرن:
یہ تو کل ہمارا کمال ہے۔جو چیز یں دے دیں ورنہ پھپھو ابھی آپ کو چائے نہ ملتی۔۔۔
پھپھو رحمت:
میری بجی، سہی کہہ رہی ہے۔ رابعہ، عدیل اگلے ہفتے کو پاکستان  ہو گا۔تب تک تیاری کر لیں۔۔۔۔فرح لسٹ بنائی ہے چیزوں کی۔
فرح:
پھپھو نہیں
رحمت پھپھو:
سب سے پہلے لسٹ بنانی چاہیے ۔اس طرح  کام جلدی اور آسان ہو جاتا ہے۔
آصف :
میری پیاری پھہھو کتنی سمجھدار ہیں۔
پھپھو رحمت:
چل لڑکے جلدی سے لسٹ بنا ۔پھر ہمیں ترتیب  سے اس اس جگہ لے جانا سہی ۔رابعہ اور عالیہ سب دیکھ لو کیا لینا ہے۔پہلے کپڑوں کی دکان پر چلتے ہیں۔چائے لے آؤ بیٹی
مریم:
یہ لیں پھپھو چائے ۔آپ نے کون سا کلر لینا ہے۔جو آپ کو پسند ہے۔
رابعہ بیگم وہاں  جا کر دیکھ لیں گے۔مجھے بازار چھوڑ  آو اس طرح  بہت لیٹ ہو جائیں گے۔اور کس نے چلناہے۔کرن مریم اور جنید آ جاؤ ۔باقی آصف گھر کو تالا لگا کر آ جانا۔
آصف:
چلیں آپ کو چھوڑ  آوں۔
السلام علیکم
پھپھو رحمت:
وعلیکم السلام! عالیہ جہیز کی ضرورت نہیں بچی اپنی دے دی یہی بہت ہے ابجی تم نے گھر لیا ہے۔ویسے بھی جہیز لینا اچھی بات نہیں ،
عالیہ:
اس کا بھی جائیداد میں حصہ ہے کچھ تو دیں گے باقی بعد میں ان شاءاللہ آپ بے فکر رہے پیسوں کا مسلہ نہیں ہے




روشنی کی کرن Donde viven las historias. Descúbrelo ahora