ساتواں حصہ

6 2 0
                                    

رافیہ بیگم:
گھنٹی بجی ہے باہر دیکھو کون ہے ۔
کرن:
اچھا امی دیکھتی ہوں۔کون ہے۔۔۔
پھپھو رحمت:
بچے جلدی کھولا کر۔۔۔گرمی سے جان نکلی جا رہی ہے۔
جمیل صاحب اور اشرف بھی ساتھ ہی آئے  تھے۔
کرن :
امی اشرف بھائ اور پھپھا بھی ساتھ آئیں ہیں۔
رافیہ بیگم:
ماشاءاللہ ۔۔۔آئیں بیٹھیں۔ اشرف بیٹا ادھر بیٹھو۔بھائ آپ کیسے ہیں۔آپا بتا رہیں تھیں طبیعت خراب تھی اپ کی.
جمیل صاحب :
جی باجی اب بہتر ہے ۔وہی نزلہ بخار تھا۔
کرن:
کچن میں جلدی سے لیموں کا شربت بنا کر لے آتی ہے۔
رافیہ بیگم:
رکھ دو، آپ جاو۔۔۔اور خود سب کو شربت سرو کرتی ہے۔
کرن :
جلدی سے پکوڑے اور فنگر چپس بنانے کی تیاری کرتی ہے۔ اتنے میں دروازہ  پھر کھٹکتا ہے۔اب ابو ہوں گے۔جلدی سے دروازہ  کھولتی ہے۔
السلام عليكم :
وعلیکم السلام : ابو جمیل انکل آئیں ہیں اور اشرف بھائ بھی۔
سلیم صاحب :
اچھا!  آصف بیٹا جاؤ ۔کیک لے آو۔کرن اور کیا لانا ہے۔
کرن :
ابو کیک میں نے بنایا ہے اور پکوڑے ،فنگر چپس بنا رہی ہوں۔
سلیم صاحب :
شاباش میری بیٹی، رات کے کھانا بھی بنا لیا بعد میں۔رافیہ سے پوچھ لینا کیا پکانا ہے ۔۔۔
کرن:
جی ابو اور کچن میں چلی جاتی ہے۔
سلیم صاحب :
السلام عليكم کیا حال ہے آپ  نےاتنے عرصے  بعد جمیل صاحب  چکر لگایا۔اشرف بیٹا کیسے ہو۔
سب ایک دوسرے  سے مل کر بہت خوش۔۔۔
آصف:
بھی کمرے میں آ کر ملا اور اشرف کے پاس بیٹھ گیا۔اور باتیں کرنے لگے۔
کرن:
چائے لے آئ۔پھپھو آج خوشی سے نہال جارہی تھیں۔چائے رکھ کر اپنے میں چلی جاتی یے۔
رافیہ بیگم :
خود ہی سب کو چائے سرو کرتی ہیں۔
پھپھو رحمت :
ماشاءاللہ ۔۔۔بڑی جلدی سب کچھ بنا لائ۔ہمارے آنے کی پہلے ہی خبر ہو گئ تھی۔۔۔بہت مزے دار ہیں پکوڑے، کیک بازار سے لائے ہو گے۔
آصف:
مسکرا تے ہوئے۔جی ہمارے گھر جن ہیں۔وہ پہلے ہی بتا دیتے ہیں ۔
پھ رحمت :
ہنستے ہوئے۔۔۔اس کو بہت  باتیں بنانی آ گئ ہیں۔بچپن سے ہی ایسا ہے.سلیم تم نے اور رافیہ نے ہمارے ساتھ جانا ہے رشتہ دیکھنے ۔
آصف:
اشرف بھائ بہت مبارک ہو۔
خیر مبارک
سلیم صاحب :
ضرور ۔۔۔
رافیہ بیگم:
جی ضرور  کل کس وقت 
پھ رحمت:
کھانے کے بعد چار بجے تک ہی نکلیں گے۔انشاءاللہ ۔۔۔چلو ہم اب چلتے ہیں۔ذرا بازار بھی جانا ہے۔
رافیہ بیگم:
کھانا کھا کر جانا آپا، سلیم بھائ، اشرف بیٹا کتنے عرصے  بعد  آئیں ہیں۔
جمیل صاحب:
پھر کبھی ۔۔۔آپ نے بھی کافی عرصے سے نہیں آئے۔سلیم صاحب سب کو لے کر آئیں کبھی،
انشاءاللہ 
السلام عليكم
وعليكم السلام
کرن:
کیا کہا امی پھپھو نے،
رافیہ بیگم:
کل رشتہ دیکھنے جانا ہے اشرف کا اس لیے کہنے آئیں تھیں ۔کل چار بجے تمھارے  ابو اور میں نے جانا ہے


روشنی کی کرن Où les histoires vivent. Découvrez maintenant