《انتقام محبت 》
《قسط نمبر 23 》
《By EeshaNooR 》☆☆☆☆▪▪▪☆☆☆☆▪▪▪▪☆☆☆☆
اسے جتنی قرآن پاک کی آیتیں حفظ تھی وہ ان سب کا نجانے کتنی بار ورد کر چکا تھا ۔۔۔۔
" یااللہ مجھے مزید آزمائش میں نہ ڈال ۔۔۔۔میں جانتا ہوں مجھ سے بہت بڑا گناہ ہو چکا ہے ۔۔۔۔میں نے وہ پیسے لے لیے ۔۔۔
جو کسی صورت حلال کے نہیں لگتے ۔۔۔۔۔یااللہ انہیں میرے لیے حلال کر دے ۔۔۔مجھ سے کوئی ایسا کام نہ کروانا جس میں کسی انسان کو کوئی نقصان پہنچے ۔۔۔۔
یااللہ میری مدد فرما ۔۔۔"
دعا مانگتے مانگتے اس کی آنکھیں نم ہوئی ۔۔۔پانی کب کا اپنا بند توڑ چکا تھا ۔۔۔
وہ اسے لا علم رہا ۔۔۔۔وہ آج دل سے رو رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔☆☆☆☆☆◇◇♧♧♧
ماضی
شھربانو دوسرے دن اس لڑکے کا انتظار کرنے لگی ۔۔۔۔۔
اسے اس کے دوست نظر آ گئے ۔۔۔۔۔
" میں ابھی آئی ۔۔۔"
وہ عنبر اور زویا کے پاس بیگ چھوڑ کر اپنا چھوٹا پرس ہاتھ میں لیے ان کی طرف گئی ۔۔۔۔" سنیں " ان دونوں نے پلٹ کر اسے دیکھا ۔۔۔۔۔
" آپ کا دوست کیسا ہے ۔۔۔"
وہ دونوں ایک دوسرے کا چہرہ دیکھنے لگے ۔۔۔۔جیسے اس نے کوئی پہیلی پوچھی ہو ۔۔۔
" پہلے سے بہتر ہے ۔۔۔" وہ پھر پلٹ کر جانے لگے ۔۔۔۔۔۔
ان دونوں کا رویہ ایسا تھا ۔۔۔جیسے وہ شھربانو سے۔ بات نہ کرنا چاہتے ہوں
" آپ لوگ دو منٹ رک کے میری بات سن سکتے ہیں ۔۔۔"
ان دونوں میں سے ایک شھربانو کی طرف متوجہ ہوا ۔۔۔
جو کل بھی اسے کچھ کہہ رہا تھا ۔۔۔" جی فرمائیے ۔۔۔۔"
اس کا تاثر ایسا تھا ۔۔۔۔جیسے وہ رک اس پر احسان کر رہا تھا ۔۔۔۔
" وہ ۔۔۔وہ ۔۔۔"
اسے سمجھ نہ آیا وہ بات کہاں سے شروع کرے ۔۔۔
جتنا سوچ کہ آئی تھی ۔۔۔۔وہ سب ان دونوں شخص کے سرد مہری کی وجہ سے بھول گئی تھی ۔۔۔۔وہ کچھ کہتی ۔اس سے پہلے وہ لڑکا خود ہی بول اٹھا ۔۔۔
" دیکھیں مس آپ جو بھی ہیں برائے مہربانی ہمارے دوست سے دور رہیں ۔۔۔اس کے باپ نے بڑی مشکل سے پیسے جوڑ کر اسے پڑھنے کے لیے بھیجا ہے ۔۔۔۔
وہ وقت اور پیسا ۔۔دونوں آپ پر ضائع کر رہا ہے ۔۔۔"شھربانو ان کی باتوں سے ہکا بکا رہ گئی ۔۔۔۔
اس کے منہ سے زبان تو جیسے کسی نے کھینچ کر نکال دی تھی ۔۔۔۔" وہ خود کو تھکا رہا ہے اس کے اخراجات ۔۔تو اس کے والد
پورے کر دیتے ہیں ۔۔۔لیکن وہ آپ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ۔۔دو جگہ نوکری کر رہا ۔۔۔۔
یہاں تک تو ٹھیک تھا ۔۔۔پر اب آپ کی وجہ سے وہ دشمنیاں مول لے رہا ہے ۔۔۔
گاؤں میں پہلے ہی ان کے بہت دشمن ہے ان سے بچانے کے ۔۔۔لیے چاچا نے اسے شہر بھیجا ۔۔۔
لیکن یہاں اسے آپ مل گئی ۔۔برباد ۔۔۔"
BẠN ĐANG ĐỌC
انتقام محبت (مکمل ناول)
Hành độngکہانی ایک ایسے شخص کی ۔۔۔جو اپنی چاہت کے پیچھے سب کچھ تباہ کر گیا ۔۔۔ محبت میں انتقام نہیں ہوتا ۔۔۔جس میں انتقام ہو وہ محبت نہیں ہوتی ۔۔۔ محبت روح کی پاکیزگی کا نام ہے ۔۔۔۔ محبت امن ہے ۔۔۔محبت سکون ہے ۔۔۔۔محبت دینے کا نام ہے ۔۔۔ جو ان سب سے انحراف...