انتقام محبت قسط نمبر 34

238 19 1
                                    

《انتقام محبت》

《قسط 34 》
《By EeshaNooR 》

☆▪▪▪♡♡♡♡◇☆☆☆▪▪♡◇◇◇◇
وہ آس پاس دیکھنے لگی ۔۔۔۔۔لیکن ابھی وہ کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں تھی ۔۔۔۔
ابھی ان لوگوں کی بات ماننا اس کی مجبوری تھی ۔۔۔۔

وہ سر جھکائے انہیں ہی گھور رہی تھی ۔۔۔
پاؤں میں ابھی بیڑیاں پڑی تھی ۔۔۔۔۔

وہ پاؤں گھسیٹ کر جا رہی تھی ۔۔۔۔۔۔بیڑی کی وجہ سے اسے چلنے میں دقت ہو رہی تھی ۔۔۔۔
" میں کہیں نہیں بھاگ رہی کھولو یہ ۔۔۔"

" صحیح کہہ رہی ہے ۔۔۔۔۔یہاں سے بھاگنے کی کوئی گنجائش ۔۔نہیں ۔۔کہاں جائے گی ۔ ۔۔۔"
وہ لڑکا بھی اسے کی تائید میں گویا ہوا۔۔۔۔

سامنے والا شخص کچھ سوچنے لگا ۔۔۔۔

" تمہاری سفارش کی ضرورت نہیں تھی مجھے ۔۔۔مکار انسان ۔۔"
وہ غصے سے اس کی طرف دیکھنے لگا ۔۔۔۔

" نہیں کرتا تمہاری مدد بھاڑ میں جائو ۔۔۔"

وہ لڑکے  کو تھوڑا دور جاتے دیکھ رہی تھی ۔۔۔

سامنے والا شخص کچھ سوچنے کے بعد ۔۔اس کی بیڑیاں کھولنے لگا ۔۔۔

اس شخص نے بیڑیاں کھولی تو وہ اسی پتھر کی جانب جانے لگی ۔۔۔
وہ شخص بھی اس کے پیچھے جانے لگا ۔۔۔

اس شخص کی نیت اسے ٹھیک نہ لگی ۔۔۔

" سنو جوکر ۔۔۔"
مجبورن اسے اس لڑکے کو آواز دینی  پڑی ۔۔۔۔

" میرا نام مطھر ہے ۔۔۔سمجھی ۔۔چڑیل ۔۔۔"

☆☆☆☆☆♡◇◇◇◇◇

وہ اس کے جوکر کہنے پر تلملا اٹھا ۔۔اسے بھی اچھے خاصے القاب سے نواز دیا ۔۔۔۔

لیکن وہ آدمی سھل کہ کچھ زیادہ ہی قریب جا رہا تھا ۔۔۔۔۔جو اس سے برداشت نہیں ہوا ۔۔۔

وہ جان بوجھ کہ لڑکی اور اس کے بیچ میں آگیا ۔۔۔۔۔

" چلو اب جلدی کرو ۔۔۔۔"

اس آدمی نے غصے سے اسے گھورا ۔۔۔
اور واپس اپنی جگہ بیٹھ گیا ۔۔۔۔۔

اس نے اس شخص کو۔ نظر انداز کر کے سھل  کی جانب متوجہ ہوا ۔۔۔۔

وہ فریش ہو کہ آچکی تھی وہ وہی ایک پتھر پہ بیٹھ کہ اس کا انتظار کرنے لگا ۔۔۔
وہ۔ خاموشی سے اس کے نزدیک آکے کھڑی ہو گئی ۔۔۔
" کیا ہوا ۔۔۔۔"

اسے خاموش دیکھ کر اس کی کیفیات تھوڑی عجیب ہوئی ۔۔۔
" ہمارا کھانہ یہی لے آئو ۔۔۔"

وہ گردن جھکائے اسے کہہ رہی تھی ۔۔۔
" چل کر وہی کھا لیتے ہیں ۔۔۔"
اس نے اس جانب اشارہ کیا جہاں وہاں وہ دونوں آدمی آگ

جلا کہ اس کے گرد بیٹھے تھے ۔۔۔
سردی بڑھتی جا رہی تھی ۔۔۔۔

" تم جوکر ہی رہنا ۔۔۔" وہ غصے میں پیر پٹختی اس جانب چلی گئی ۔۔وہ بھی اس کے پیچھے اسی جگہ آگیا ۔۔۔
ان سب نے کھانا کھایا ۔۔۔
پر ڈرائیور بار بار  اس لڑکی کی جانب دیکھ رہا تھا اس کی بدنیتی اس کی آنکھیں بیان کر رہی تھی ۔۔۔۔۔
جیسے ہی کھانا ختم ہوا اس نے سھل کو اٹھنے کا کہا ۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Hikayelerin yaşadığı yer. Şimdi keşfedin