انتقام محبت قسط 55

243 19 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط  55》

《by EeshaNooR  》
☆☆☆▪▪▪☆☆☆☆☆☆▪▪▪▪☆☆☆☆

وہ  رات کے تین بجے گھر پہنچی ۔۔۔۔گھر میں  بلکل خاموشی  چھائی تھی ۔۔
۔ گھر میں  مکمل سناٹا تھا ۔۔۔۔۔
یہ تو وہ جان گئی تھی سھل گھر میں نہیں  ہے ۔۔۔اس کے ہوتے ہوئے رات میں  بھی دن کا سماں ہوتا۔۔۔ہے
ایسا لگتا تھا گھر میں  نوکروں کے  سوا کوئی موجود ہی  نہیں  ۔۔۔
وہ زیادہ تر پاکستان سے باہر رہی تھی ۔۔
لیکن  پھر بھی اس نے اچھا خاصا  وقت اسی گھر میں  گذارا تھا ۔۔۔
ایک آواز  سے اس کی سوچ کا تسلسل  ٹوٹا ۔۔۔
" آگئی تم ۔۔" لہجہ بے حد سرد ۔۔۔نہ سامنے والی شخصیت  پر ۔۔۔خوشی کا تاثر تھا  نہ رنج کا ۔۔۔ ۔۔۔
" ماما ۔۔۔۔آئی مس یو سو مچ ۔۔۔۔۔" وہ بانہیں  پھیلائے  سامنے کھڑی شخصیت  کی طرف بڑھی ۔۔۔
اس ہستی نے بھی اسے گلے لگا کر اس کا جواب دیا ۔۔۔ ۔۔۔
" تم آرام کرو باقی باتیں  صبح  ہوں گی ۔۔۔۔"
وہ پریشان  سی کھڑی تھی  ۔۔۔ابھی تو اس نے کوئی بات شروع بھی نہیں  کی تھی ۔۔۔اور آگے سے ۔۔۔
بات نہ کرنے کا سگنل دے دیا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔
اس نے اثبات میں سر ہلایا  ۔۔۔ وہ چھوٹے قدم اٹھاتی  اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئی  ۔۔۔

(وہ سھل سے بلکل مختلف  تھی ۔۔نہ ضدی نہ لڑاکو  ۔۔وہ بلکل اس کا متضاد تھی ۔ لیکن وہ شھربانو  کا عکس تھی ۔۔۔ان کی طرح  خوبصورت اور  ۔۔۔نرم مزاج  ۔۔۔۔۔دوست اور رشتے دار ان کی تعریف  کرتے نہ تھکتے ۔
۔۔سحر بھی سونیا کے انتظار میں  تھی کب وہ اپنی تعلیم پوری کرے تاکے  وہ اسے اپنی بہو بنا ئے ۔۔اپنے چھوٹے  بیٹے کے لیے سونیا کا رشتہ  مانگے ۔۔۔
سھل تو ان سب کی ناپسندیدہ  شخصیت بن گئی   تھی ۔۔۔
طبعیت  کی تیز بگڑی لڑکی ۔۔ ۔۔سھل ان باتوں کی وجہ سے اور زیادہ  نک چڑھی اور ضدی ہوتی گئی ۔
۔۔ان کے کزن بھی اسے نہیں  سونیا کو پسند کرتے تھے ۔۔۔
۔۔۔زیادہ قریبی رشتے دار  تو تھے نہیں  ۔۔۔قریب میں  بس ایک خالہ تھی ۔
سونیا کے کزن کم تھے ۔۔۔کیونکہ وہ سعادت اور شھربانو  کی بیٹی تھی ۔۔۔
البتہ سھل کا ددھیال  تو تھا ۔۔۔
۔
۔جو ان سے کب کا  لاتعلق  ہو چکا تھا ۔۔۔سھل یہ تک نہ جانتی تھی ان کے والد (راحیل) کے بھائی بہن بھی ہیں یا نہیں  ۔۔۔ ؟؟۔۔۔۔)
اس کی سوچ پھر بھٹک کر ۔۔۔سھل کے کمرے کی جانب گئی ۔۔اسے بھی اپنی بہن سے خاص لگاؤ نہ تھا۔
۔۔لیکن نجانے کیوں  اسے آج سھل کی کمی شدت سے   محسوس ہو رہی تھی ۔۔۔
اسے سھل  سے دور کرنے میں  اس کی خالہ سحر کا کافی کردار تھا
۔اسے آج بھی یاد تھے وہ الفاظ ۔۔۔۔۔
۔۔( سونی بیٹا تم اس نک چڑھی سے ذرا  دور ہی رہو نہیں  تو ایسی ہی بن جائو گی بے بدتمیز ۔۔۔
۔۔۔وہی باتیں  اس کے کچے ذہن میں  گھر کر گئی تھی ۔۔۔)

سونیا نے دروازے کا لاک گھمایا ۔۔۔۔

دروازہ لاک تھا اس نے ہلکی سے نوک کی لیکن سامنے سے مکمل سکوت تھا ۔۔۔
اس کا شک یقین میں  بدل گیا ۔۔۔کہ سھل گھر میں  موجود نہیں  ہے ۔۔۔
وہ واپس لائونج کی جانب بڑھی ۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Место, где живут истории. Откройте их для себя