《انتقام محبت 》
《قسط نمبر 44》《By EeshaNooR 》
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
ماضیراحیل دو دن کا کہہ جا چکا تھا ۔۔۔
سعادت کی باتوں کی بازگشت ان کے آس پاس گونج رہی تھی۔۔۔۔
" سادی مجھ سے محبت کے اتنے بڑے دعوے اور اب بس نفرت ۔۔۔"
تصور میں سعادت کی تصویر تھی ۔۔۔جس سے وہ محو گفتگو تھی۔۔☆☆☆☆♡◇◇◇◇◇
اس کا ضبط جواب دے چکا تھا ۔۔۔۔
غصے اور بیوفائی کی آگ اسے جھلسا رہی تھی ۔۔۔" محبت ۔۔۔۔۔!!!۔۔بکواس ہے یہ سب ۔۔۔۔چھوڑو گا نہیں تجھے میں بنت خادم حسین ۔۔
۔برباد کر دیا تم نے سادی کو ۔۔۔
مر گیا سادی ۔۔۔اسی درخت کے نیچے مدفن ہے ۔۔۔یہ ایک بھٹکتی بدروح ۔۔۔جو اس دنیا سے بدلہ لینے آئی ہے ۔۔۔" وہ پاگلوں اور جنونیوں کی طرح قہقہے لگانے لگا ۔۔۔" یہ ایک انتقام ہے ۔۔محبت میں بیوفائی کا انتقام ۔۔۔۔بیوفائی کو مجبوری کا نام دینے والی بنت خادم حسین تم ۔۔ناک رگڑتی ہوئی آئو گی ۔۔۔
سعادت ملک کے پاس ۔۔۔۔"
کچھ نہ بچا تھا اس کے پاس ۔۔۔نہ وہ اس دن گاوں جاتا ۔۔۔
نہ ہی ان کی سوئی ہوئی دشمنی پھر جاگتی ۔۔۔نہ
اس دن سے پھر ان کی بربادی کی داستاں شروع ہوئی ۔۔
جبار ملک جتنا بھی مظبوط بنتا آخر کو ایک باپ تھا ۔۔۔
اپنے جوان پوتے کی لاش دیکھ کر ۔۔۔
اس پہ فالج کا اٹیک ہوا ۔۔۔جس سے وہ اپاہج ہو کر رہ گیا ۔۔۔
لیکن وہ یہ سوچ کر واپس آیا کوئی ہے جو اس کے زخموں
پر مرہم رکھے گا وہ اس کے لیے تو گاوں گیا تھا ۔۔
وہ اس کے ہر درد کو اپنے دامن میں سمیٹ لے گی ۔۔۔
لیکن جب مسیحا قاتل بن جائے تو درد کی دوا کون کرے گا ۔۔۔
وہ زخمی شیر بن گیا ۔۔۔۔
جو ہر کسی کو چیر پھاڑ کہ رکھ دیتا ہے ۔۔۔
اس نے اسی دن جا کہ سائیں داد کے لوگ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔۔۔وہ ڈاکووں کے ساتھ مل گیا ۔۔۔
بڑے بڑے ۔۔سفید پوش ڈاکو اسے سے آن ملے ۔۔۔
وہ ایک سال تک روپوش رہا ۔۔۔
سب کیس ختم ہو چکے تھے ۔۔۔اب وہ ایک نئی شخصیت بن کے ابھرا ۔۔۔
سیاست دانوں کا مہرہ ۔۔۔۔
کام کے بدلے پیسے ۔۔۔لیکن وہ صرف پیسے نہیں لے سکتا تھا ان سب کی کمزوری ضرور اپنے پاس رکھتا ۔۔۔
جو ان بڑے بڑے مگر مچھوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیتی ۔۔۔
اس نے شھربانو سے لاکھ نفرت کرنی چاہی ۔۔۔پر کوئی اور اسے چھو لے ۔۔۔وہ کہاں برداشت کر پاتا ۔۔۔
☆☆☆☆♡◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇" کیا ہو گیاہے تمہیں سعادت کو دیکھ کر ۔۔۔"
ممتاز بیگم اس کے فق ہوتے چہرے کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔
" امی آپ اسے کیوں لائی تھی ۔
۔۔آپ جانتی ہے میں نے کتنی مشکل سے سسرال میں اپنی جگہ بنائی ہے میں نہیں چاہتی کسی کوبھی کبھی میرے ماضی کی بھنک پڑے ۔۔۔
۔آپ نے سعادت کے تیور نہیں دیکھے تھے ۔۔۔"
ESTÁS LEYENDO
انتقام محبت (مکمل ناول)
Acciónکہانی ایک ایسے شخص کی ۔۔۔جو اپنی چاہت کے پیچھے سب کچھ تباہ کر گیا ۔۔۔ محبت میں انتقام نہیں ہوتا ۔۔۔جس میں انتقام ہو وہ محبت نہیں ہوتی ۔۔۔ محبت روح کی پاکیزگی کا نام ہے ۔۔۔۔ محبت امن ہے ۔۔۔محبت سکون ہے ۔۔۔۔محبت دینے کا نام ہے ۔۔۔ جو ان سب سے انحراف...