《انتقام محبت 》
《قسط 84》《By EeshaNoor 》
☆☆☆☆☆▪▪☆♡◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇جیسے جیسے وادی سوات قریب آرہی تھی ۔۔۔۔شھربانو کے دل میں عجیب سے وسوسے اور خدشات اٹھ رہے تھے۔۔۔ وادئ سوات جتنی پر ررونق اور خوبصورت تھی اس کے دل کا موسم اتنا ہی اداس تھا ۔۔۔۔۔ایسا لگ رہا تھا ۔۔۔کوئی ان سے بہت دور جا رہا ہے ۔("۔۔لیکن وہ تو سھل کے قریب جا رہی تھی۔۔۔پھر یہ سب کیوں " ۔۔۔ ۔۔۔۔۔اسے پل پل سھل کا خیال آجاتا ۔۔۔۔
اچانک سے
سامنے والی گاڑی رک گئی تھی ۔۔۔۔ان دونوں گاڑیوں کا تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا ۔۔۔
وہ بھی ایک جٹھکے سے سوچوں کی دنیا سے اپنی دنیا میں واپس آئی ۔۔۔۔۔
شاید سعادت کی گاڑی بھی رکی تھی ۔۔۔۔۔
راولپنڈی سے کچھ گھنٹوں کی مسافت کے بعد پہاڑی سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔۔۔جو نہایت ہی دشوارگزار راستہ تھا ۔۔۔۔۔
عام سڑک پر جو فاصلہ پندرہ منٹ میں طے ہوجاتا تھا ۔۔پہاڑی راستے میں وہ فاصلہ ایک گھنٹے سے بھی زیادہ طویل وقت میں طے کر پائے تھے ۔۔۔۔۔
شھربانو کو ایسے راستوں پر گاڑی چلانے کا بلکل تجربہ نہیں تھا ۔۔۔۔۔
شھربانو کا موبائل شور کرنے لگا تو اس نے کال ریسیو کی ۔۔۔۔" جلدی بکو کیا بکنا ہے ۔۔۔۔راستہ پہلے ہی بہت مشکل ہے ۔۔۔۔"
وہ موبائل پر تو ہینڈ فری لگا کہ بات کر رہی تھی لیکن اس کی تھوڑی سی بھی توجہ ہٹنے پر ۔۔۔گاڑی کھائی میں جا سکتی تھی ۔۔۔
" میڈم ۔۔سھل بی بی کا پتا لگ گیا ہے ۔۔۔وہ بلکل ٹھیک ہے ۔۔۔اور ابھی آرمی کیمپ میں موجود ہے ۔۔۔۔۔"
" کیا اطلاع بلکل درست ہے ۔۔۔۔؟؟؟"
سامنے سے جی جی کہا گیا ۔۔۔
" اور وہ کیمپ کس جگہ لگی ہے ۔۔۔؟؟؟"
اسے اب بھی یقین نہیں آرہا تھا ۔۔۔۔اس شخص کی اطلاع سو فیصد درست ہو سکتی ہے ۔۔۔۔۔
" اگر اطلاع غلط ثابت ہوئی تو تم لوگ اپنی قبر کھود کہ رکھنا ۔۔۔۔"
سامنے والی گاڑی دوبارہ رک گئی تھی ۔۔۔۔
" کیا مصیبت ہے یہ بار بار کیوں رک جاتی ہے ۔۔۔۔۔"
اچانک سے اس کی کار کی ونڈو کسی نے نوک کی ۔۔۔۔
سامنے کھڑے شخص کو دیکھ کر اسے اپنے جسم کا پورا لہو اپنے کنپٹیوں میں دوڑتا ہوا محسوس ہو رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔☆☆☆☆☆☆◇◇◇◇¿◇◇◇◇¿
مطھر کو واپس آئے تیسرا دن تھا ۔۔۔۔۔وہ اپنے گھر کے آس پاس منڈلاتا ضرور تھا ۔۔
۔۔لیکن ان سے رابطہ کرنے کا رسک وہ نہیں لے سکتا تھا ۔۔۔۔سامنے والی پارٹی بہت زیادہ طاقتور تھی ۔۔۔اس لیے وہ فون پر بھی بات کرنے کا رسک نہیں لے سکتا تھا ۔۔۔اسے یقین تھا ان کے موبائل ٹریس ہو رہے ہونگے ۔۔۔۔ اپنے گھر کے بعد اس کی دوسری منزل سھل کا گھر تھی ۔۔۔۔وہاں بھی کوئی سن بن محسوس نہیں ہو رہی تھی ویسے تو اکثر یہ محل ویران ہی لگتے تھے ۔۔۔لیکن آج ۔۔ایسا لگتا تھا وہاں کوئی ہے ہی نہیں ۔۔۔۔
(" یہ لوگ کہاں جا سکتے ہیں ۔۔۔۔کسی سے پوچھ لیتے ہیں ۔۔۔") وہ آس پاس نگاہیں دوڑانے لگا
ایک شخص اسے پوچھنے کے لیے ٹھیک لگ رہا تھا ۔۔ ۔۔۔
" سنئیے ۔کیا ۔یہ لوگ گھر میں موجود نہیں ۔۔۔" اس شخص نے لاعلمی کا اظہار کیا ۔۔۔۔
" جی آپ سعادت صاحب کے گھر والوں کا پوچھ رہے ہیں ؟؟؟۔۔۔"
YOU ARE READING
انتقام محبت (مکمل ناول)
Actionکہانی ایک ایسے شخص کی ۔۔۔جو اپنی چاہت کے پیچھے سب کچھ تباہ کر گیا ۔۔۔ محبت میں انتقام نہیں ہوتا ۔۔۔جس میں انتقام ہو وہ محبت نہیں ہوتی ۔۔۔ محبت روح کی پاکیزگی کا نام ہے ۔۔۔۔ محبت امن ہے ۔۔۔محبت سکون ہے ۔۔۔۔محبت دینے کا نام ہے ۔۔۔ جو ان سب سے انحراف...