انتقام محبت قسط 43

228 18 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 43 》

《By EeshaNooR》
☆☆☆▪▪☆☆▪▪☆☆☆☆▪▪▪▪

وہی لڑکا مجھے ابھی راستے میں ملا ۔۔۔کیا وہ یہاں پڑوس میں رہتا ہے ۔۔۔؟؟"
اس کے سوال پر شھربانو کو اپنی سانس رکتی ہوئی محسوس ہوئی ۔۔۔۔
جتنا وہ ماضی سے بھاگنا چاہتی تھی ۔۔۔ماضی پلٹ کر سامنے آجاتا ۔۔۔۔
ممتاز بیگم نے جیسے ہی کچھ بتانے کی کوشش کی ۔۔۔شھربانو نے نفی میں سر ہلا کہ نا بتانے کا اشارہ دیا ۔۔۔۔

" آپ جلدی واپس آگئے ۔۔۔" شھربانو اپنی گھبراہٹ چھپانے میں کسی حد تک  کامیاب ہو گئ تھی ۔۔۔
" کیوں مجھے نہیں آنا چاہیے تھا ۔۔۔" سامنے سے راحیل نے مسکرا کر کہا ۔۔۔
"نہیں نہیں میں نے یہ تو نہیں کہا " ۔۔شھربانو پلو سے اپنی پیشانی سے پسینہ صاف کرنے لگی ۔۔۔

اسے گھبراہٹ میں اپنا دل اپنی ہتھیلی پہ دھڑکتا محسوس ہوا
(" مجھے کیا ہو رہا ہے ۔۔۔
میں اتنی کیوں پریشان ہو رہی ہوں " )

" تم ٹھیک ہو ۔۔۔بانو کیا ہواہے ۔۔" جس طرح وہ گھبرا رہی تھی ۔۔راحیل کا سوال پوچھنا بجا تھا ۔۔۔

" نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔۔۔"

وہ اس کو چہرے کو تکنے لگا ۔۔۔
شھربانو کو لگا جیسے اس نے چوری کی ہو ۔۔سامنے بیٹھا کوتوال اس کی چوری پکڑ لے گا۔۔۔۔۔

" گھر چلیں۔۔۔آپ مجھے لینے آئیں ہیں نا ۔۔"

" نہیں میں یہ بتانے آیا تھا ۔۔۔میں دو دن کے لیے شھر سے باہر جا رہا ہوں
۔۔۔ملتان سائیڈ ۔۔تب تک تم آنٹی کے پاس رکو ۔۔۔بھئی ان کا بھی تم پر حق ہے ۔۔۔"

ممتاز بیگم اپنے داماد کے سامنے چائے رکھ رہی تھی ۔۔
"امی آپ نے کیوں تکلیف کی میں بنا لیتی ۔۔۔"

" میں ذرا جلدی میں تھا ۔۔۔پر آنٹی کے چائے کون چھوڑ کے جا سکتا ہے ۔۔۔"
وہ ایسا ہی تھا سب کا خیال رکھنے والا شھربانو سے بے حد محبت کرنے والا ۔۔۔
خوش اخلاق ۔۔۔۔ہنس مکھ ۔۔۔۔۔مسکراہٹیں بکھیرنے والا ۔۔۔۔
وہ چائے پی کر جا چکا تھا ۔۔۔۔اب  ممتاز بیگم کے سوالات کے جوابات دینے کا وقت تھا ۔۔۔۔
☆☆☆☆♡♡♡♡♡◇◇♡♡♡

حال

(" یہ مجھے اس لڑکی پہ رحم  کیوں آجاتا پے ۔۔۔۔")
وہ اسے اب حقارت اور نفرت سے دیکھنے لگا ۔۔۔

دو گھنٹے تک جیپ میں مکلمل خاموشی رہی ۔۔۔

بہت ہی زیادہ خطرناک راستہ تھا ۔۔۔جیپ ایک جگہ آکر رک گئی ۔۔۔
تاحد نظر کوئی بڑی سڑک نظر نہیں آرہی تھی ۔۔۔ایک پگڈنڈی سی بنی تھی ۔۔۔
سامنے بیٹھا شخص ۔بار ۔۔بار  گھڑی دیکھ رہا تھا ۔۔۔
تیزی سے پیچھے ایک سفید رومال ۔ لڑکی کے چہرے  کی جانب لے گیا ۔۔۔
مطھر کچھ سمجھتا ۔۔وہ لڑکی لڑھک کر اس کے گود میں گر گئی ۔۔۔
" یہ کیا کر دیا آپ نے ۔۔" ۔۔۔
اس شخص نے غصے سے اسے گھورا ۔۔۔اس کے منہ سے جیسے کسی نے   زبان کھینچ لی ہو ۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Donde viven las historias. Descúbrelo ahora