《انتقام محبت 》
《قسط 57》
《By EeshaNoor》
☆☆▪▪▪▪▪☆☆▪▪▪▪▪▪▪☆☆☆▪▪▪▪صبح کے پانچ بجے گیٹ پر گاڑی کا ہارن بجا ۔۔۔
وہ جانتی تھی ۔۔۔سعادت فارم ہاوس سے واپس آگئے ہیں ۔۔۔
لیکن وہ سعادت سے اس ٹائم بات نہیں کرنا چاہتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔وہ جان بوجھ کر اس طرح لیٹی رہی ۔۔۔سامنے والے کو اس کے سوئے ہوئے ہونے کا گماں گذرے ۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆♡◇◇◇◇◇◇ماضی
اسے آخر کار پتہ لگ گیا تھا ۔۔اس کے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔۔۔۔
راحیل نے اسے یہی بتایا تھا یہ سب سعادت کی وجہ سے ہوا ہے ۔۔۔لیکن آخری وہ الفاظ تو آپ کے تھے ۔۔۔پھر آپ کو مجھ پر" یقین کیسے آگیا ۔۔۔حقیقت کیا ہے
" ۔مجھے کچھ سمجھ کیوں نہیں آرہا
۔۔وہ راحیل کی طرف دیکھ رہی تھی
" وہ ایک غلط فہمی تھی ۔۔ختم ہوگئی کوئئ کسی کی وجہ سے نہیں مرتا ۔۔۔ موت کا ایک دن مقرر ہوتا ہے ۔۔۔یہ کفر جیسی باتیں نہ کیا کرو"
راحیل اس سے نظریں چرا رہا تھا" آپ مجھے امی کی طرف لے چلیں ۔۔۔"
وہ بے چین تھی ۔۔۔اپنی والدہ سے ملنے کو ۔۔۔کیونکہ والد کا آخری دیدار تو وہ کر نہ سکی تھی اسے ایسا لگ ریا تھا والدہ بھی بس کچھ دنوں کی مہمان ہے ۔۔۔
" تمہاری طبیعت ٹھیک نہیں ۔۔ابھی کیسے جاؤ گی ۔تم۔آرام کرو ۔۔"وہ اس کی اس بات سے گویا بھڑک اٹھی ۔۔
" میرے والد دنیا میں نہیں رہے امی کی حالت ٹھیک نہیں اور آپ کہتے میں آرام کروں ۔۔۔"
وہ چلا اٹھی ۔۔۔اس کا صبر جواب دے گیا تھا ۔۔
اس نے راحیل کو مجبور کر دیا
۔۔وہ اسے وہاں لے جائے ۔۔۔ساس کا رویہ تو اب بھی اس کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا ۔۔۔لیکن راحیل پھر سے اس کی طرفداری کرنے لگا تھا ۔۔
راحیل اسے اپنی امی کے دروازے پر چھوڑ کر چلا گیا ۔۔۔
وہ اپنی ماں کی حالت دیکھ کر تڑپ اٹھی تھی ۔۔۔
ماں بیٹی کافی دیر تک لپٹ کر روتی رہی
صبح سے شام۔ہوگئی گھر میں ماتم سا عالم۔تھا ۔۔۔
راحیل اسے لینے آیا ۔
لیکن وہ کچھ دن اپنی ماں کے ساتھ رہنا چاہتی تھی ۔۔۔
" بیٹی تم چلی جاتی ۔۔۔۔یہاں سعادت آتا رہتا ہے ۔۔۔۔پھر نہ کوئی غلط فہمی ہوجائے ۔۔۔۔"
ممتاز بیگم ۔۔۔کی باتوں سے صاف ظاہر تھا وہ صرف بیٹی کا گھر بسا دیکھنا چاہتی ہے ۔۔۔
" امی مجھے یہ بتائیں ہوا کیا تھا قصور کس کا تھا ۔۔۔۔۔۔سعادت قصوروار ہے یا راحیل ۔۔۔۔؟؟؟ امی خدارا مجھے بتائیں ۔۔۔"
اس کے دل پہ ایک بوجھ تھا اسے یہی لگتا تھا ۔۔سب کچھ اس کی اور سعادت کی وجہ سے ہوا ہے ۔۔۔وہ یہاں آنا چھوڑ دیتی تو یہ سب نہ ہوتا ۔۔۔
" کسی کا قصور نہیں یہ سب قسمت کا کھیل ہے ۔۔۔۔تم سب کچھ بھول کر اپنی بیٹی اور راحیل پر توجہ دو ۔۔۔اپنا گھر نہ خراب کرو ۔۔۔
پوری زندگی پڑی ہے
![](https://img.wattpad.com/cover/163576665-288-k658533.jpg)
VOUS LISEZ
انتقام محبت (مکمل ناول)
Actionکہانی ایک ایسے شخص کی ۔۔۔جو اپنی چاہت کے پیچھے سب کچھ تباہ کر گیا ۔۔۔ محبت میں انتقام نہیں ہوتا ۔۔۔جس میں انتقام ہو وہ محبت نہیں ہوتی ۔۔۔ محبت روح کی پاکیزگی کا نام ہے ۔۔۔۔ محبت امن ہے ۔۔۔محبت سکون ہے ۔۔۔۔محبت دینے کا نام ہے ۔۔۔ جو ان سب سے انحراف...