《انتقام محبت 》
《قسط 97 》
《By EeshaNoor 》
☆☆☆▪▪◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇
" تم نے پیکنگ کر لی ۔۔؟؟؟۔ائیر ایمبولنس کا بندوبست ہوگیا ہے ۔۔۔۔بس تم جلدی سے پیکنگ ختم کرو ۔۔۔"
یہ بات وہ چوتھی بار سن رہی تھی ۔۔۔۔" ماما کیا ہم کبھی واپس نہیں آئیں گے ۔۔۔۔؟؟"
وہ خود میں کھوئی کھوئی تھی ۔۔۔
" میں ایک مہینے کے بعد کچھ دنوں کے لیے آئوں گی۔۔۔۔ جو بقایہ کام بچ گیا ہے وہ نمٹانے اور سب کام ختم کر کہ واپس چلی جائوں گی۔۔۔
لیکن تم !!! اب پاکستان کو بھول۔جائو ۔۔۔۔میں پانچ مہینے سے بس انہیں کاموں کی وجہ سے رکی تھی
۔۔۔کچھ اکائونٹ فریز ہوچکے ہیں ۔۔۔وہ تو سعادت ٹھیک ہوگا تبھی واپس اکیٹو ہوں گے ۔۔۔باقی سب کچھ میں نے سمیٹ لیا ہے ۔۔۔"اس نے پہلو بدلا ۔۔۔" اور یہ گھر ۔۔۔؟؟"
" یہ گھر سعادت کے نام ہے اس کا میں کچھ نہیں کر سکتی ۔۔۔مالی اور چوکیدار کے علاوہ میں زیادہ نوکروں کے اخراجات نہیں برداشت کر سکتی ۔۔۔۔"
وہ اٹھی اور شھربانو کے پاس آکر بیٹھ گئی ۔۔۔
" ماما مجھے مطھر کے گھر کا پتہ چاہیے ۔۔۔۔"
شھربانو نے حیرت سے اسے دیکھا۔۔۔
۔" وہ کیوں ۔۔"
" مجھے اس کا گھر دیکھنا ہے ۔۔۔۔"
وہ شھربانو کو دیکھ رہی تھی جو اب تک فائلز پہ جھکی اسے ہر بات بتا رہی تھی ۔۔۔
" وہ چیپٹر اب بند ہوچکا ہے ۔۔۔"" مام مجھے مطھر کے گھر کا پتہ بتائیں پلیز ۔ میں بھی وہ چیپٹر بند کرنے ہی جا رہی ہوں ۔۔۔۔۔"
شھربانو مسکرائی ۔۔۔۔" میری بیٹی سمجھدار ہوگئی ہے ۔۔۔۔ میں نے واٹس اپ کر دیا ہے چیک کر لو ۔۔۔باقی مجھے اس کا نمبر نہیں پتا ۔۔۔"
☆☆☆☆◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇" بھائی کو پچاس کروڑ لے لینے چاہیے تھے ۔۔۔کیا رکھا ہے اس لڑکی میں ۔۔۔نہ شکل کی اچھی دکھتی ۔۔نہ عقل کی ۔۔۔"
ردا اور ربیعہ نے چونک کر ہما کو دیکھا ۔۔۔" لیکن منع بھائی نے نہیں ۔۔۔ابو نے کیا تھا پیسے لینے سے ۔۔۔۔"
ردا نے جھٹ سے جواب دیا" ایک منٹ تم نے اس لڑکی کو کہاں دیکھ لیا ۔۔۔میں نے تو اسے آج تک نہیں دیکھا ۔۔۔"
ھما اور ردا نے ایک دوسرے کو دیکھا ۔۔۔
" بھائی کی الماری میں کپڑو کے پیچھےاس کی بڑی سی تصویر لگی ہے ۔
۔۔بھائی کے موبائل میں اس کی تصویریں بھری پڑی ہے ۔۔۔۔"
ھما چپ ہوئی تو ردا شروع ہوگئی ۔۔۔
" ایسے کپڑے پہنتی ہے اللہ میری توبہ ۔
۔۔۔فیس بک انسٹا اور ٹک ٹاک میں تو ایسی ویڈیو اپلوڈ کرتی ہے ۔
۔۔بندہ کانوں کو ہاتھ لگا لے ۔۔۔۔"
ربیعہ ان دونوں کو حیرت سے دیکھ رہی تھی ۔۔۔
YOU ARE READING
انتقام محبت (مکمل ناول)
Actionکہانی ایک ایسے شخص کی ۔۔۔جو اپنی چاہت کے پیچھے سب کچھ تباہ کر گیا ۔۔۔ محبت میں انتقام نہیں ہوتا ۔۔۔جس میں انتقام ہو وہ محبت نہیں ہوتی ۔۔۔ محبت روح کی پاکیزگی کا نام ہے ۔۔۔۔ محبت امن ہے ۔۔۔محبت سکون ہے ۔۔۔۔محبت دینے کا نام ہے ۔۔۔ جو ان سب سے انحراف...