《انتقام محبت 》
《قسط 80》《By EeshaNoor 》
☆▪▪▪▪☆☆▪▪▪▪♡◇◇◇◇¿◇◇◇◇
آرمی کا نام سن کے اتنی شدید سردی میں بھی اس کے پسینے چھوٹنے لگے ۔۔۔" آرمی۔۔۔ کیمپ ۔۔۔؟؟"
اس نے وہ دو الفاظ بھی بڑی مشکل سے توڑ توڑ کے ادا کیے ۔۔۔۔۔
"ہاں ۔۔۔ہم نے تیرا بتا دیا تھا ۔۔۔۔باقی کی پوچھ گچھ وہ تم سے ہی کرے گا ۔۔۔"ان کی باتیں سن کے اس کے دماغ نے تو جیسے کام کرنا ہی بند کر دیا ۔۔۔وہ اب کیا بتائے گا ۔۔اسے کچھ سمجھ ہی نہیں آرہا تھا ۔۔۔۔پریشانی کے ساتھ یہ خوشی بھی تھئ کہ سھل خیریت سے ہے ۔۔۔۔
" اب چل کھڑا کیوں ہے تم ۔۔۔چل تو پائے گا نا ۔۔۔۔۔قریب ہی ہے آرمی کیمپ ۔۔۔"
" لیکن مجھ سے چلا نہیں جا رہا لگتا ایک ٹانگ سہی سے کام نہیں کر رہی ۔۔۔"
اسے اس وقت ٹانگ کا بہانہ بنانا ہی ٹھیک لگا ۔۔۔☆☆☆☆☆☆▪◇◇◇◇◇◇◇◇
ماضی
وہ رخصت ہو کے اب سعادت کے گھر میں موجود تھی
اس نے جیسے ہی کمرے میں قدم رکھا ۔۔۔۔اس پر بھولوں کی پتیاں نچھاور ہونے لگی ۔۔۔۔نہایت خوبصورتی سے اس کی سیج سجائی گئی تھی ۔۔۔۔
بیڈ کے چاروں اطراف پھولوں کی لڑیاں نہایت نفاست سے لگائی گئی تھی ۔۔۔
ہر طرف گلاب کے پھولوں کی مسحور کن خوشبو بکھری ہوئی تھی ۔۔۔۔
گلاب کی پتیوں سے زمین پر دل کا شیپ بنایا گیا تھا ۔۔۔
اسے وہ سب کچھ بہت خوبصورت لگ رہا تھا ۔۔۔کچھ پل کے لیے وہ یہ بھول گئی تھی ۔۔۔اس کا سعادت سے محبت کا نہیں نفرت اور انتقام کا رشتہ ہے ۔۔۔۔☆☆☆▪▪▪♡♡♡♡♡♡♡◇♡◇♡
سعادت کی خوشی کی انتہا نہ تھی وہ یہ سوچ سوچ کہ تھک گیا تھا ۔۔۔وہ منہ دکھائی میں اسے کیا دے ۔۔۔۔
وہ یہی سوچ رہا تھا تحفہ قیمتی ہونے کے ساتھ سب سے مختلف بھی ہونا چاہیے ۔۔۔
آخرکار اس نے کچھ طے کیا اور اپنے کمرے کی جانب بڑھا ۔
۔۔جہاں اسے لگا شھربانو پھولوں کی سیج پر بیٹھی اس کا انتظار کر رہی ہوگی ۔
۔۔۔لیکن یہ تو بس اس کی خوش فہمی ہی رہی ۔۔۔اس کی دلہن گھونگھٹ نکالے اس کے انتظار میں بیٹھی ہوگی ۔۔۔۔
اس کی سب خوش فہمیاں ۔۔۔کمرے میں آتے ہی ختم ہوگئی ۔۔
☆▪☆▪▪♡◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇وہ کچھ دیر اس خوبصورتی میں کھوئی رہی ۔۔۔۔
لیکن اسے کچھ پل میں ہی یہ احساس ہوگیا تھا ۔۔۔۔۔وہ اپنے سب سے بڑے دشمن کی سیج پر تھی ۔۔۔۔
جس کی وجہ سے اس کے والد کا انتقال ہوا تھا ۔۔۔
راحیل کا حادثہ بھی سعادت کی مرہون منت تھا ۔۔۔وہی تھا اس کی زندگی کی بربادی کا سبب اور وہ اسی کی سیج پر اس کی دلہن بن کہ بیٹھی تھی ۔۔۔وہ غصے سے اٹھی ۔۔۔۔جتنی پھولوں کی لڑیاں بیڈ کے اطراف میں لگی تھی ۔۔۔وہ ان سب کو کھینچتی نیچے گراتی جا رہی تھی ۔۔۔۔" سعادت تو کیا سمجھتا ہے تم نے مجھے حاصل کر لیا ۔۔۔۔"
اس نے کچھ ہی دیر میں اس سجے ہوئے خوبصورت کمرے کا نقشہ کسی کھنڈر میں تبدیل کر دیا ۔۔۔۔۔
ہر طرف ہر چیز بکھری پڑی تھی ۔۔۔۔اس نے کھینچ کے گلے سے سونے کا ہار اتار کے پھینک دیا ۔۔۔۔کانوں سےاس نے جھمکے نوچ کے اتار پھینکے ۔۔۔ ۔۔کانوں سے جھمکے نوچنے کی وجہ سے اس کے کانوں سے خون رسنے لگا ۔۔۔۔
لیکن اندر کا قرب باہر کی تکلیف سے کم تھا ۔۔۔۔اس درد میں اس کے آہ تک نہ نکلی ۔۔۔۔
وہ سجی سنوری دلہن کسی کی بربادی کی داستاں سنا رہی تھی ۔۔۔۔۔
☆☆☆☆☆☆◇◇◇◇◇◇◇
" شھربانو " اس نے وہ منظر دیکھا گویا چلا اٹھا ۔۔۔
" شھربانو کیا ہوا ہے کیا حال بنا دیا ہے اپنا "
ESTÁS LEYENDO
انتقام محبت (مکمل ناول)
Acciónکہانی ایک ایسے شخص کی ۔۔۔جو اپنی چاہت کے پیچھے سب کچھ تباہ کر گیا ۔۔۔ محبت میں انتقام نہیں ہوتا ۔۔۔جس میں انتقام ہو وہ محبت نہیں ہوتی ۔۔۔ محبت روح کی پاکیزگی کا نام ہے ۔۔۔۔ محبت امن ہے ۔۔۔محبت سکون ہے ۔۔۔۔محبت دینے کا نام ہے ۔۔۔ جو ان سب سے انحراف...