《انتقام محبت 》
《قسط 92》《By EeshaNoor 》
☆☆☆☆☆☆☆☆☆♡♡♡♡♡♡◇◇
ان دونوں کو دوسرا دن تھا ۔۔۔وہ ہاسپیٹل میں ایمرجنسی کے باہر بیٹھی تھی ۔۔۔۔
نرس کو باہر آتا دیکھ ۔۔سھل۔تیزی سے اس کی جانب لپکی ۔۔۔
" کیسی طبعیت ہے پاپا کی ۔۔۔۔"
" ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا ۔۔۔مجھے لگتا آپ دونوں کو گھر جانے کی ضرورت ہے ۔۔۔کوئی مسئلہ ہوا تو ہم آپ کو مطلع کر دیں گے ۔۔۔
وہ نرس شاید اس کے خون آلود کپڑے اور بکھرے ہوئے بال دیکھ رہی تھی ۔۔۔اس کی حالت اتنی خراب تھی ۔۔۔۔وہ خود کو بھی پہچان نہیں پا رہی تھی ۔۔۔۔
اسے اس وقت سب سے زیادہ مطھر کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی ۔۔۔۔وہ کہاں تھا ۔۔۔اگر اسے شھربانو نے اغوا کروایا تھا ۔۔۔تو وہ ضرور جانتی ہوگی مطھر کے بارے میں ۔۔۔لیکن شھربانو کی حالت ایسی نہ تھی کہ کوئی اس سے کوئی سوال کرتا ۔۔۔وہ ہاتھوں میں سعادت کا خط پکڑے بت بنی بیٹھی تھی ۔۔۔۔۔
جیسے اس کے وجود میں جان ہی نہ باقی ہو ۔۔۔۔
اس کے پاس کوئی موبائل نہ تھا اس وقت اور اس کے دوستوں کے نمبر اسے یاد ہی نہیں تھے ۔۔۔۔اسے جن کے نمبر یاد تھے ۔۔ایک بیڈ پہ تھا دوسری نیم مردہ حالت میں اسکے سامنے بیٹھی تھی ۔۔۔
کوئی نہیں تھا ان کے پاس ۔
۔۔شھربانو کا موبائل بھی نجانے کہاں رہ گیا تھا ۔۔
۔سعادت کا موبائل تو کرچی کرچی ہوگیا تھا ۔۔۔جس طرح اس کا وجود ہو چکا تھا ۔۔۔۔
لیکن اسے سامنے ایک جانا پہچانا شخص نظر آگیا تھا ۔
۔۔"یہ سب کیسے ہوا چھوٹی بی بی ۔۔۔؟؟"اس نے بس نفی میں سر ہلایا جیسے وہ کچھ نہیں جانتی ۔۔۔۔لیکن سامنے کھڑا شخص مشکوک نظروں سے اسکی ماں کی جانب دیکھ رہا تھا ۔۔۔
" آپ لوگ گھر جائیں تھوڑی دیر ریسٹ کریں ۔۔۔میڈم کی حالت بہت زیادہ خراب لگ رہی ہے ۔۔۔"
سھل نے غصے سے اس کی جانب دیکھا ۔۔۔۔☆☆☆☆☆◇◇◇◇◇◇◇◇
چھتیس گھنٹے پہلے ۔۔۔گولی کی آواز نے پہاڑوں کی خاموشی کو لرزا کر رکھ دیا ۔تھا ۔۔۔اس کے ہاتھ میں جو ہاتھ تھا وہ لرز رہا تھا ۔۔۔قریب ہوتا وہ کھاہی میں گرجاتا ۔۔۔اگر اسے سھل نا تھام لیتی ۔۔۔۔
" پاپا ۔۔پاپا ۔۔۔" اس کے الفاظ اس کے منہ تک ہی رہ گئے ۔۔۔اس کے پاپا کا خون اس کے ہاتھ بھی رنگ رہا تھا ۔۔۔۔
کچھ پل کے لیے اسے گویا سکتہ ہو گیا ۔۔۔
ایک جیتے جاگتے انسان کے چہرے پر موت جیسی زردی پھیل گئی تھی ۔۔۔۔
اس سفاک شخص کو دیکھناچاہا ۔۔۔کوئی اتنا بھی سفاک ہوسکتا تھا ۔۔۔کسی کو جان سے ہی مار دے۔۔جس نے اس کے والد کو موت کہ منہ تک پہنچا دیا تھا ۔۔۔
وہ کوئی اور نہیں اس کا اپنا تھا ۔۔۔۔
☆☆☆☆☆☆♡◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇حال
وہ سھل کے ساتھ گھر آگئی تھی ۔۔۔۔عجیب سی وحشت تھی گھر میں ۔۔۔جس گھر میں نوکروں کی چہل پہل شھربانو اور سعادت کی آواز گونجتی تھی ۔وہاں ایک ۔عجیب سا سناٹا تھا ۔۔۔
ایسا لگتا تھا ۔۔۔دیواریں دوڑ کر اسے دبوچ لیں گی ۔۔۔۔
اس نے اپنے ہاتھوں کی طرف دیکھا ۔۔۔اسے اپنے ہاتھوں سے خون بہتا ہوا نظر آنے لگا ۔۔۔۔
" نہیں میں نے کچھ نہیں کیا ۔۔۔۔میں نے جان بوجھ کر کچھ نہیں کیا ۔۔۔۔" ۔
وہ زور زور سے چلانے لگی
☆☆▪▪▪◇◇◇◇◇◇◇◇
YOU ARE READING
انتقام محبت (مکمل ناول)
Actionکہانی ایک ایسے شخص کی ۔۔۔جو اپنی چاہت کے پیچھے سب کچھ تباہ کر گیا ۔۔۔ محبت میں انتقام نہیں ہوتا ۔۔۔جس میں انتقام ہو وہ محبت نہیں ہوتی ۔۔۔ محبت روح کی پاکیزگی کا نام ہے ۔۔۔۔ محبت امن ہے ۔۔۔محبت سکون ہے ۔۔۔۔محبت دینے کا نام ہے ۔۔۔ جو ان سب سے انحراف...