《انتقام محبت 》
《قسط 66》《By EeshaNoor 》
☆☆▪▪▪▪▪☆☆☆☆☆▪▪▪▪▪▪☆☆☆☆☆
سارا الزام بھی اس کی بیٹی پر لگا کہ اسے بے آسرا ہاسپیٹل میں چھوڑ آئے تھے۔۔۔۔
راحیل کہ حادثے کو نو دن گزر چکے تھے" وہ لوگ تمہیں نہیں آنے دیں گے ۔۔۔"
ممتاز بیگم اب بھی اس کی طرف نہیں دیکھ رہی تھی ۔۔۔
" امی میرا اپنا الگ گھر ہے ۔۔۔۔"
وہ اپنی ماں کو دیکھ رہئ تھی جو اسے دیکھ کر پل پل مر رہی تھی ۔۔۔
" وہ تمہارے گھر کا سارا سامان یہاں چھوڑ گئے ہیں وہ گھر ہاسپیٹل والوں نے دیا تھا
۔۔۔انہوں نے راحیل کی موت کے بعد واپس لے لیا ہے ۔۔۔کس کے گھر جائو گی ۔
۔۔اس کے گھر والے تجھے قبول نہیں کریں گے ۔۔۔"لیکن اسے اس وقت صرف سھل کی فکر تھی۔ وہ اسے اپنے گھر والوں سے الگ نہیں کرنا چاہتی تھی ۔۔
وہ اب اپنے آپ کو راحیل کا مجرم سمجھ رہی تھی ۔۔۔۔اور اس کا مجرم سعادت تھا ۔۔
۔جس کہ وجہ سے اس کی زندگی تباہ ہو گئی ۔۔تھی ۔" کیوں آئی ہو تم یہاں ۔۔۔۔"
راحیل کی ماں تو اسے دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئی ۔۔۔
" میرے بیٹے کو مار کہ بھی تجھے سکون نہیں ملا ۔۔۔"
وہ خاموشی سے گردن جھکائے دروازے پر کھڑی تھی ۔۔۔" امی آپ بھابھی کو اندر تو آنے دیں ۔۔۔۔" ۔
حوریہ اس کا بیگ اندر لے جانے لگی ۔۔۔۔
" حوریہ تم اندر جائو ۔۔۔اور لڑکی تم۔باہر ۔۔۔۔"
وہ انگلی کہ اشارے سے اسے باہر کا راستہ دکھا رہی تھی
" آنٹی کم سے کم راحیل کی آخری نشانی کی خاطر ہمیں اس گھر میں رہنے کی اجازت دے دیں ۔۔۔"وہ اب ہاتھ جوڑے کھڑی تھی ۔۔۔اسے تو بس احساس ندامت تھا ۔۔۔
" کونسی نشانی اپنے یار کا گناہ ہمارے سر پہ ڈال رہی ہو ۔۔
۔لے جائو اس گناہ کی پوٹلی کو ۔۔۔نہیں ہے یہ ہمارا خون ۔۔۔"وہ چپ چاپ سب سن رہی تھی پر اپنی بچی کہ بارے میں اتنی بڑی بات وہ نہ سن سکی ۔۔۔۔
" کچھ تو خدا کا خوف کریں اتنی بڑی تہمت لگادی ۔۔۔ ۔۔۔۔"
اس نے جیسے ہی منہ کھولا ۔۔۔راحیل کی ماں اسے دھکے دینے لگی ۔۔۔۔
اس کا بیگ بھی اٹھا کر باہر پھینک دیا ۔۔۔" امی کیا تماشہ ہو رہا ہے ۔۔۔بھابھی آپ اندر چلیں ۔۔"
راحیل کے بڑے بھائی نے آکے معاملے کو سنبھالا ۔۔۔راحیل کا بڑا بھائی اسے اندر لے آیا۔۔۔
" بھابھی آپ راحیل کے کمرے میں جائیں میں امی کو سمجھاتا ہوں ۔۔۔"
وہ اپنا بیگ اٹھانے لگی ۔۔۔" ارمان چاچی کا بیگ لے جائو ۔۔۔۔"
اسے خوشی ہوئی کہ اسے وہاں رہنے کی اجازت مل گئی تھی ۔۔۔
وہ اسی کمرے میں آگئی جہاں وہ بیاہ کر پہلے دن آئی تھی ۔۔۔
YOU ARE READING
انتقام محبت (مکمل ناول)
Actionکہانی ایک ایسے شخص کی ۔۔۔جو اپنی چاہت کے پیچھے سب کچھ تباہ کر گیا ۔۔۔ محبت میں انتقام نہیں ہوتا ۔۔۔جس میں انتقام ہو وہ محبت نہیں ہوتی ۔۔۔ محبت روح کی پاکیزگی کا نام ہے ۔۔۔۔ محبت امن ہے ۔۔۔محبت سکون ہے ۔۔۔۔محبت دینے کا نام ہے ۔۔۔ جو ان سب سے انحراف...