انتقام محبت قسط 64

246 18 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 64》

《By EeshaNoor 》
☆☆▪▪▪▪▪▪▪☆☆☆▪▪▪▪▪☆☆☆☆▪▪▪▪▪¤¤

" تم ۔۔۔۔یہاں  ۔۔۔تم قاتل ۔۔۔"  وہ بمشکل چند قدم ہی چلی تھی کہ  پھر لڑکھڑا کر گر پڑی ۔۔اور اسے کچھ ہوش  نہ رہا

☆☆☆☆☆▪☆☆♡◇◇◇◇◇¿

وہ اپنے  گال پہ ہاتھ رکھے کھڑا  تھا ۔۔۔
" شیری تم نے مجھے اس گھٹیا شخص  کی وجہ سے تھپڑ مارا ۔۔۔۔"
غصے کی شدت سے وہ کانپ رہا تھا
" یہ بانو کو کیا  ہوا وہ اتنی عجلت میں کہاں جا رہی تھی ۔۔۔"
ممتاز بیگم کے چہرے سے پریشانی عیاں تھی ۔۔۔

" بیٹا تمہیں بھی جانا تھا نا ۔۔۔؟؟؟"
وہ بے بسی سے گویا ہوئی
ممتاز بیگم  کی بے بسی سعادت  سے دیکھی نہیں  جا رہی تھی ۔۔۔
" امی آپ سحر آپی کے ہاں  چلی جائیں ۔۔۔میں  شام کو آپ کو اپنے گھر لے جائوں گا ۔۔۔آپ کہیں تو میں  آپ کو چھوڑ  دوں سحر آپی کے گھر ؟؟؟؟ ۔۔"
سعادت  کے لیے اب سب کچھ ممتاز بیگم  ہی تھی ۔
وہ بھی حد سے زیادہ  سعادت کا خیال رکھتی تھی ۔۔۔
" نہیں  بیٹا میں  ٹھیک ہوں  ۔۔۔مجھے کہیں  نہیں
جانا۔ سحر بھی کراچی  میں  ہے ۔تم جائو بیٹا  ۔۔۔"
وہ جانتا تھا ۔۔۔ممتاز بیگم کو اپنا گھر چھوڑنا گوارا نہ تھا ۔۔۔
" اچھا امی آپ سحر  آپی کے گھر نہ جائیں  لیکن اب میں  آپ کو اکیلا نہیں  رہنے دوں گا ۔۔۔شام کو میں  آپ کو لینے آئوں گا ۔۔۔"
اسے شام سے رات ہوگئی تھی ۔۔لیکن  وہ ممتاز بیگم  کے گھر آنا نہیں  بھولا تھا ۔۔۔
" امی کیا ہوا ۔۔؟؟؟"
وہ ممتاز بیگم کو روتا دیکھ کر پریشان ہو گیا ۔۔۔

" بیٹا مجھے ہاسپیٹل لے جائو ۔۔۔کسی کا فون  آیا تھا ۔۔۔بانو اور سھل ہاسپیٹل  میں  ہے ۔۔۔"

وہ ہاسپیٹل  کا نام بتانے لگی ۔۔۔

سعادت  کو لگا ۔۔اس نے سہی سنا نہیں  ۔۔۔

" امئ آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہوگی

شھربانو صبح بلکل ٹھیک تھی ۔۔۔"
لیکن ممتاز بیگم تو جیسے کچھ بولنے کی حالت میں نہیں  تھی ۔۔۔
وہ بس ہاتھ کے اشارے سے کہہ رہی تھی ۔" ۔۔پتا نہیں ۔۔۔"
سعادت ممتاز بیگم کو ہاسپیٹل لے تو گیا ۔۔۔۔پر پورے راستے یہی دعا کرتا رہا ۔۔۔
وہ سب جھوٹ ہو ۔۔
اسے ہاسپیٹل  میں شھربانو کو ڈھونڈنے میں ایک گھنٹہ لگ چکا تھا ۔۔۔
تب جا کے اسے شھربانو نظر آئی ۔۔۔وہ لاوارثوں کی طرح ہاسپیٹل کے    وارڈ میں  ایک بیڈ پر بے سدھ پڑی  تھی ۔۔۔۔
اس کی چھ ماہ کی بچی بھی اس کی سائیڈ  پہ سو رہی تھی ۔۔۔۔
" یہ ۔۔۔یہ سب کیا ہے ۔۔۔۔کوئی ڈھنگ کا کمرہ نہیں  تھا ۔۔۔"
وہ اسٹاف پر پھٹ پڑا ۔۔۔

" دیکھیں مسٹر ۔۔۔یہ ایمرجنسی میں  لائی گئی تھی ۔۔
اب ان کی حالت  خطرے سے باہر ہے ۔۔۔۔ہمارے پاس ایمرجنسی میں اتنی گنجائش نہیں ۔۔
زیادہ دیر اسے رکھ سکیں ۔
۔۔آپ زیادہ شور نہ کریں  ۔۔"
سعادت کا تو پہلے ہی برا حال تھا ۔۔۔۔
" میں  اسے یہاں  سے دوسرے ہاسپیٹل شفٹ کرنا چاہتا ہوں  ۔
۔اس کی زندگی کو کوئی خطرہ تو نہیں  ہوگا ۔؟؟؟۔"
وہ ایک گورنمنٹ ہاسپیٹل تھا ۔۔۔
جہاں سہولیات نہ ہونے کہ برابر تھی ۔۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Donde viven las historias. Descúbrelo ahora