《انتقام محبت 》
《قسط 89》《By EeshaNoor 》
☆☆☆☆☆☆◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇
حال ……
وہ تیزی سے باہر کی جانب لپکی " مجھے جلد از جلد کالام پہنچنا ہے ۔۔۔۔" وہ اسی سوچ کے ساتھ تیز تیز قدم اٹھاتی سڑک پر کھڑے لوگوں سے کرائے کی جیپوں کا پوچھنے لگی ۔۔۔
اسے آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد آخر کار مطلوبہ جیپ مل گئی تھی ۔۔۔
" بی بی آپ اکیلا چلو گے ؟؟" وہ خان صاحب اس کے اطراف میں گویا کسی کو تلاش کر رہا تھا" جی جی مجھے اکیلے ہی جانا ہے ۔۔۔ وہاں میرے شوہر کے ساتھ حادثہ پیش آگیا ہے ۔۔وہ وہاں آرمی کی طبی کیمپ میں موجود ہے ۔۔۔آپ پلیز مجھے وہاں پہنچا دے ۔۔۔" وہ اس جیپ ڈرائیور کی منت سماجت کرنے لگی ۔۔۔" لیکن بی بی ہم اکیلا عورت کو اتنی دور کیسے لے جا سکتا ہے ۔۔۔یہ ہم کو مناسب نہیں لگتا ۔۔۔"
شھربانو کے سامنے اب خان صاحب کو سمجھانا ایک چیلنج بن گیا
تھا ۔۔۔
" دیکھیے آپ مجھے لے جائیں ۔۔۔میں اسلام آباد سے اپنی گاڑی میں آئی تھی ۔۔لیکن آگے کا راستہ مشکل ہے مجھ سے ڈرائیونگ نہیں ہوسکتی ۔۔" اب اسے منانے کے لیے اس کے ہاتھ جوڑنے لگی ۔۔
آخر کار بیس منٹ کی منت سماجت کے بعد خان صاحب مان گئے ۔۔۔
☆☆▪▪☆♡◇◇♡◇◇◇◇◇◇مطھر جس خوف سے بھاگ رہا تھا وہ اب اس کے سامنے کھڑا تھا ۔۔۔۔اب اسے اس خوف سے نجات پانی تھی اسے اس ڈر کا سامنہ کرنا تھا ۔۔۔وہ طے کر چکا تھا اسے اب آگے کیا کرنا ہے ۔۔۔۔
اس نے آتے ہی شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ کی گمشدگی کی درخواست درج کروا دی تھی ۔۔۔۔
اب وہ دونوں چیزیں اس کے ہاتھ میں تھی ۔۔۔۔
اس نے سب سے پہلے اپنی بڑی بہن ربیعہ کو کال کی اسے سمجھانے لگا کہ اسے اب کیا کرنا ہے ۔۔۔
وہ اب ربیعہ کا انتظار کرنے لگا ۔۔۔۔وہ اسے کہہ چکا تھا وہ اسے پانچ گھنٹے بعد کال کرے گا ۔۔۔
" کیا ہوا ربیعہ کام ہوگیا ۔۔۔۔"
آگے سے مثبت جواب آیا ۔۔۔۔
" گڈ اب ہم کل۔اسی جگہ ملیں گے ۔۔۔"وہ بات کر کے سیدھا اے ٹی ایم مشین کی طرف بڑھا اپنے اکائونٹ سے جتنے پیسے نکل۔سکتے تھے وہ سب اس نے نکلوا لیے ۔۔۔
ایک موبائل اور سم کارڈ خریدا ۔۔۔اور اپنی اگلی منزل کی طرف گامزن ہوگیا ۔۔اسے اب جلد از جلد اس شہر سے نکلنا تھا ۔۔۔
☆☆☆☆☆☆☆☆♡♡♡♡♡♡♡♡♡۔۔ماضی
وہ تقریبن دوڑتی ہوئی ۔۔مین گیٹ کی طرف بھاگی ۔۔۔
" سعادت ۔سعادت رک جائو ۔۔۔ ۔۔خدا کے لیے رک جائو ۔۔۔۔"
وہ شاید اتنا زور سے چلائی تھی کہ ممتاز بیگم بھی باہر آگئی ۔۔۔
وہ زمین پر بیٹھی زور زور سے رو رہی تھی ۔۔وہ خود نہیں جانتی تھی وہ کس خوف سے اتنا رو رہی ہے ۔۔۔
" بانو ۔۔بانو بیٹا کیا ہوا ۔۔۔تم یہاں ایسے کیوں بیٹھی ہو ۔۔۔اٹھو اندر چلو گھر کے سارے نوکروں کے سامنے اپنا تماشہ مت بنائو ۔۔۔ اٹھو وہ سب دیکھ رہے ہیں ۔۔۔۔"
لیکن اسے پرواہ کہاں تھی ۔۔ کوئی اسے دیکھ رہا ہے ۔۔۔۔اسے صرف سھل کی فکر تھی ۔۔۔۔
" امی وہ سھل کو مجھ سے چھین کر لے گیا ہے ۔۔۔وہ اسے بھی مار دے گا ۔۔۔امی وہ میرے راحیل کی نشانی کو بھی ختم کر دے گا ۔۔۔جیسے اس نے راحیل کو ختم کر دیا ۔۔۔"
وہ اب دھاڑیں مار مار کے بچوں کی طرح رونے لگی ۔۔۔اسے اپنا سانس ڈوبتا ہوا محسوس ہونے لگا ۔۔
اس کی سانس اب پھولنے لگی ۔۔۔اسے اپنا دم گھٹتا ہوا محسوس ہونے لگا ۔۔۔
وہ کچھ ہی پلوں میں دنیا سے بے خبر ہوگئی ۔۔۔۔۔۔
ESTÁS LEYENDO
انتقام محبت (مکمل ناول)
Acciónکہانی ایک ایسے شخص کی ۔۔۔جو اپنی چاہت کے پیچھے سب کچھ تباہ کر گیا ۔۔۔ محبت میں انتقام نہیں ہوتا ۔۔۔جس میں انتقام ہو وہ محبت نہیں ہوتی ۔۔۔ محبت روح کی پاکیزگی کا نام ہے ۔۔۔۔ محبت امن ہے ۔۔۔محبت سکون ہے ۔۔۔۔محبت دینے کا نام ہے ۔۔۔ جو ان سب سے انحراف...