episode 01

6.5K 176 17
                                    

وہ یونیورسٹی کے باہر کھڑی اپنی دوست عالیہ کا انتظار کر رہی تھی۔۔۔ لیکن عالیہ محترمہ ابھی تک تشریف نہیں لایٔ تھی۔۔۔آج ان کا یونی میں پہلا دن تھا اور وہ پہلے ہی دن لیٹ نہیں ہونا چاہتی تھی۔۔۔
ہانی!
اس نے مڑ کر دیکھا۔۔۔نیوی بلو کُرتی کے نیچے سفید کیپری پہنےاور سر پر سفید ہجاب لیے شرارتی آنکھوں پر نظر کا چشمہ لگاۓبھرے گال گلابی لب دودھیا رنگت جو سفید ہجاب میں بلکل دمک رہی تھی جبکہ عالیہ نے مہرون کُرتی کے نیچے کالی جینز پہن رکھی تھی گہری کالی سیاہ آنکھوں میں شرارت غلابی لب اور ہونٹوں کے نیچے سیاہ تل۔۔۔ہانیہ نے کچھ ناراضی سے اسے دیکھا۔۔۔عالیہ کو ہانیہ پر بہت پیار آیا کیونکہ اس کے بھرے ہوۓ گال اس وقت کچھ اور پھولے ہوۓ تھے عالیہ نے ہانیہ کے پاس جا کر ہمیشہ کی طرح اس کے گال کھینچےجس پر ہانیہ نے برا سا منہ بنایا۔۔۔"ناج ہو گیٔ" عالیہ نے ہانیہ کے گال پیار سے کھینچتے ہوۓ کہا۔۔۔
اس کی اس بات پر ہانیہ ہمیشہ کی طرح ہنس دی ۔۔۔۔ یار عالیہ تم مجھے کبھی تو ناراض ہو لینے دیا کرو۔۔۔ہانیہ نے منہ بنا کر کہا
یار تم مجھ سے ناراض بلکل بھی اچھی نہیں لگتی۔۔۔
اور تم نے اتنی دیر کیوں کر دی۔۔۔ اوہ یار ایک تو آج ڈرایٔور کا بچہ بہت دیر سے آیا اب میرا کیا قصور؟
عالیہ نے دنیا جہاں کی معصومیت اپنے چہرے پر لا کر کہا۔۔۔
اُف۔۔۔ایک تو یہ تمہاری اوور ایکٹنگ۔۔۔
عالیہ کا ہانیہ کی اس بات پر منہ ہی بن گیا۔۔۔۔یار ایسے تو نہ کہو اب۔۔۔۔
اچھا اچھا اب چلو ہمیں ابھی اپنا ڈیپارٹمینٹ بھی ڈھونڈنا ہے۔۔۔
ہاں چلو۔۔۔۔

***************************
عالیہ اور ہانیہ دونوں ہی آپس میں کزن تھیں عالیہ ہانیہ کی پھپو کی بیٹی تھی۔۔۔ہانیہ کے بابا کا اپنا بزنس تھا۔۔۔ہانیہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی تھی ہانیہ کے بابا کا نام عثمان طارق تھااور ماما کا نام فوزیہ عثمان طارق۔۔۔۔عالیہ بھی اپنے ماں باپ کی اکلوتی تھی عالیہ کے بابا کا نام بلال حسن تھا اور ماما کا نام فرحت بلال تھا فرحت بلال اور عثمان طارق آپس میں بھائی بہن تھے۔۔۔۔عالیہ اور ہانیہ کی بچپن سے آپس میں بہت بنتی تھی ۔۔۔ دونوں نے ایک ساتھ ایک ہی سکول اور ایک ہی کالج سے پڑہا اور اب ایک ہی یونی میں ایڈمیشن بھی لیا۔۔دونوں ہی بلا کی شرارتی تھیں۔۔۔۔

***************************
"چھوٹے شاہ جی"ملازم نے ڈرتے ڈرتے دروازہ کھٹکھٹایا۔۔۔
"چھوٹے شاہ جی" ملازم نے ایک بار پھر ڈرتے ہوۓ دروازہ کھٹکھٹایا۔۔۔
کیا ہے؟اندر سے نیند میں خمار آلود آواز آئی۔۔۔
وہ۔۔۔وہ۔۔۔چھوٹے شاہ جی آپ کو بیگم صاحبہ نیچے بلا رہی ہیں ملازم نے ڈرتے ہوۓ کہا
آخر کوئی کیوں نہ ڈرتا اس سے وہ "عاقب علی شاہ"تھا۔۔۔
اس کی پیشانی پر کچھ بل پڑے۔۔۔
"ان سے کہہ دو میں نہیں آ رہا"اب کی بار تھوڑے غصیلے اور رعب دار آواز میں کہا گیا۔۔۔
وہ۔۔۔وہ۔۔۔۔شاہ جی بھی بلا رہے۔۔۔
اس نے گھڑی پر ایک نطر ڈالی جو سات بجا رہی تھی۔۔۔
ان سے کہو آتا ہوں میں۔۔۔۔ملازم نے اللّٰہ کا شکر ادا کیا اور وہاں سے چلا گیا۔۔۔
عاقب بھی کوئی چوں چراں کیے بغیر اٹھ گیا کیونکہ اسے بھی یونی کے لیے دیر ہو رہی تھی۔۔۔

***************************
"منظور علی شاہ" ملک کے بڑے بزنس مین میں سے ایک تھے ان کی شادی اپنے چچا کی بیٹی سے ہوئی تھی ان کے چچا کی دو بیٹیاں تھیں ایک کا نام نگین تھا اور ایک کا نام ثمینہ ان کی شادی نگین سے ہوئی جس میں سے عاقب پیدا ہوا۔۔۔۔عاقب جب پانچ سال کا تھا تب ہی ایک کار ایکسیڈنٹ میں نگین کا انتقال ہو گیا ۔۔۔۔ ان کے انتقال کے بعد منظور علی شاہ نگین کی چھوٹی بہن ثمینہ کو بیاہ لاۓجن میں سے ارسلان پیدا ہوا۔۔۔۔عاقب شروع سے ہی ثمینہ بیگم کو سخت ناپسند کرتا تھا۔۔۔شاید اس وجہ سے کہ وہ اس کی سوتیلی ماں تھی۔۔۔۔ورنہ ثمینہ بیگم تو اس سے بہت پیار کرتی تھیں۔۔۔۔عاقب اور ارسلان کی آپس میں بہت بنتی تھی۔۔۔۔عاقب میں ارسلان کی جان بستی تھی اور ارسلان بھی عاقب سے اتنا ہی پیار کرتا تھا جتنا عاقب ارسلان سے۔۔۔۔۔عاقب بچپن سے ہی تھوڑا غصیلے مزاج کا تھا۔۔۔ہر چھوٹی بات پر اسے غصہ آجاتا تھا۔۔۔۔جبکہ ارسلان عاقب کے مقابلے میں خوش مزاج تھا۔۔۔تھوڑا سا شوخ۔۔۔ تھوڑا سا شرارتی۔۔۔تھوڑاساپاگل
بقول ارسلان کے۔۔۔
"اگر زندگی کو عیش سے نہ جیا تو پھر اچار کھا کے جیا"
اور عاقب کا اس کی اس بات پر منہ بن جاتا۔۔۔
عاقب کا یونی میں لاسٹ ایٔر تھا اس کے بعد اس نے اپنے بابا کا بزنس سمبھالنا تھا جبکہ ارسلان کا ابھی یونی میں ایڈمیشن ہوا تھا۔۔۔اب آگے دیکھتے ہیں کہ وہ یونی میں جا کر کیا دھمالیں مچاتا ہے۔۔

***************************
کالی جینز کے اوپر کالے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے وہ اپنے بال جیل سے سیٹ کرنے میں مصروف تھا جب اس کے روم کا دروازہ نوک ہوا۔۔۔۔
اس نے اپنے بال جیل سے سیٹ کرتے ہوۓ پوچھا۔۔۔
کون ہے؟
منظور علی شاہ کا بیٹا اور عاقب علی شاہ کا چھوٹا سا پیارا سا بھایٔ
"ارسلان علی شاہ"

**************************
جاری ہے۔۔۔

"جنونیت ہے یہی" از جیا رانا(✓Completed)Where stories live. Discover now