episode 19

1.5K 110 44
                                    

کیا کہہ رہا تھا وہ تمہیں؟۔۔۔عاقب نے اپنے چہرے پر سنجیدگی لاتے کہا۔۔

کہہ رہا تھا سویٹ ہارٹ۔۔۔ہانیہ نے معصومیت سے بتایا۔۔۔

کیاااا۔۔۔اس نے تم سے یہ کہا۔۔۔عاقب اپنے غصے کو ضبط کرتے ہوۓ بولا۔۔

ہممم۔۔۔ہانیہ نے جھٹ سے سر ہلایا۔۔۔

اور۔۔۔اور کیا کہہ رہا تھا۔۔۔عاقب کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ شہریار کی دوبارہ ٹھکائی کر دے۔۔۔

کہہ رہا تھا جان۔۔۔اور۔۔۔اور کیا کہہ رہا تھا بھلا۔۔۔ہاں یاد آیا۔۔۔بےبی ڈول۔۔۔ہانیہ نے یاد کرتے ہوۓ بتایا۔۔۔

اس کی اتنی ہمت۔۔۔عاقب کا دل چاہا کہ وہ شہریار کو زمین میں ہی گاڑھ آۓ۔۔

ہوووووں۔۔۔اس کی اتنی ہمت ہی تھی جو بول رہا تھا۔۔۔ورنہ کسی کی اتنی ہمت ہے کہ وہ ہانیہ کو کچھ کہے۔۔۔ہانیہ نے گردن اکڑا کر کیا۔۔۔۔

عاقب کے دونوں آبرو اٹھے تھے۔۔۔حیرانی سے۔۔۔سیریسلی۔۔۔

ہااااااں جی۔۔۔چلیں دفع کریں اس ببلو کو۔۔۔ہانیہ نے جیسے بات ہی ختم کی۔۔۔

"ہممم۔۔۔۔آج کے بعد اگر تمہیں وہ تنگ کرے تو مجھے بتانا۔۔۔"

آپ تو مجھے روز تنگ کرتے ہیں تو میں آپ کی شکایت کس کو لگاؤں۔۔۔ہانیہ نے آبرو اچکا کر پوچھا۔۔۔

تمہارا کیا مطلب ہے میں تمہیں جان,بےبی ڈول اور سویٹ ہارٹ کہتا ہوں۔۔۔عاقب کو حیرت کا جھٹکا لگا۔۔۔

استغفار۔۔۔میں نے ایسا تو بلکل بھی نہیں کہا۔۔۔ویسے بھی جن سے محبت ہوتی ہے انہیں ہی یہ سب کہتے ہیں۔۔اور آپ کو تو مجھ سے نفرت ہے۔۔۔ہانیہ نے کندھے اچکا کر کہا۔۔۔

تمہارا کیا مطلب ہے کہ وہ شہریار تم سے محبت کرتا ہے۔۔۔عاقب صدمے سے آنکھیں نکال کر بولا۔۔۔

ہاں۔۔۔کہہ تو وہ ایسے ہی رہا تھا۔۔۔ہانیہ نے آنکھیں گھما کر کہا۔۔۔

عاقب نے ہانیہ کو بازو سے کھینچا کر بلکل اپنے سامنے کیا اور پھر دبا دبا غرا کر پوچھا۔۔۔

"تمہیں بھی اس سے محبت ہے؟؟"

نہیں۔۔۔آپ کو کس نے کہا۔۔۔ہانیہ نے حیرات سے پوچھا۔۔۔

انداز تو تمہارا ایسا ہی ہے۔۔۔عاقب پھر دبا دبا غرایا۔۔۔۔

اللّٰہ نہ کرے۔۔۔ کہ مجھے اس سے محبت ہو۔۔۔ہانیہ نے دل پر ہاتھ رکھتے ہوۓ کہا۔۔

عاقب نہ چاہتے ہوۓ بھی اس کے انداز پر مسکرا دیا۔۔۔۔

ہاۓ اللّٰہ۔۔۔آپ میری بیستی کر کے مسکراتے کیوں ہیں۔۔۔اتنی نفرت کرتے ہیں مجھ سے۔۔۔ہانیہ نے منہ پھلا کر کہا۔۔۔

اس سے بھی زیادہ۔۔۔عاقب اس کے پھولے ہوۓ گالوں کو کھینچتے ہوۓ بولا۔۔۔اور وہاں سے چلا گیا۔۔۔

"جنونیت ہے یہی" از جیا رانا(✓Completed)Donde viven las historias. Descúbrelo ahora