episode 20

1.5K 104 54
                                    


آج میں اوپر
آسمان نیچے
آگے کیا تھا۔۔۔آگے تو گانا ہی نہیں آتا۔۔۔اچھا چلو کوئی اور گاتا ہوں۔۔۔ہاں۔۔۔

سن لو میری نیند والوں
جتنا بھی تم شور مچالو
کروں گا پارٹی ساری رات
دام کا دمک تم کروالو۔۔۔

ارسلان نے ہر اینگل سے گانے کا بیڑاگرک کردیا تھا۔۔۔۔۔کمرے میں آتے ساتھ ہی اس نے گانا گانا شروع کردیا اور ساتھ ساتھ بھنگڑا بھی ڈالنا شروع کردیا۔۔۔

اس نے ڈیک اون کیا اور ٹھمکے لگانا شروع کردیے۔۔۔

ثمینہ بیگم جو ارسلان کے کمرے کے باہر سے گزر رہی تھیں اس کے کمرے سے گانوں کی آواز سن کر کمرے میں داخل ہوگئیں۔۔۔۔سامنے ارسلان کو ٹھمکا لگاتے دیکھ ان کا ہنس ہنس کر برا حال ہو رہا تھا۔۔۔۔بلکہ وہ ٹھمکا بھی کیا لگا رہا تھا ٹھمکی لگا رہا تھا ٹھمکی۔۔۔

بیٹا کیا بات ہے بڑے۔۔۔بڑے ٹھمکے شمکے لگاۓ جا رہیں ہیں۔۔۔ثمینہ بیگم ہنستے ہوۓ بولیں۔۔۔۔

ماما آپ بھی آئیں اور میرے ساتھ ڈانس کریں۔۔۔آج اتنا بڑا خوشی کا دن ہے۔۔۔ارسلان ان کے پاس آتے ہوۓ بولا۔۔۔

کیوں۔۔۔عالیہ شادی کے لیے مان گئ۔۔۔ثمینہ بیگم نے حیرت سے پوچھا۔۔۔

نہیں ماما اس کا کیا ہے اس نے تو مان ہی جانا ہے۔۔۔ایک اس سے بھی زیادہ بڑی خوشی کی خبر ہے۔۔۔ارسلان نے خوش ہوتے ہوۓ کہا۔۔۔

اچھا جی تو بتائیں کیا ہے خوشی کی خبر۔۔۔ثمینہ بیگم بھی اسے خوش دیکھ کر مسکرا دیں۔۔۔

آپ کو پتہ ہے عاقب بھائی کو وہ ہو گیا ہے۔۔۔ارسلان نے ایک ادا سے سر کو اوپر کرتے کہا۔۔۔

کیا ہو گیا ہے اس کو؟۔۔۔میں دیکھ کر آتی ہوں اسے اس کے کمرے میں۔۔۔ثمینہ بیگم پریشانی سے کہتی جانے ہی لگی تھیں کہ ارسلان نے انہیں روک لیا۔۔۔

"ماما کہاں جا رہی ہیں۔۔۔ان کی طبیعت بلکل ٹھیک ہے۔۔۔"
پھر کیا ہوا ہے میرے بچے کو۔۔۔ثمینہ بیگم ناسمجھی سے بولیں۔۔۔

ارےےے ماما بھائی کو عشق ہو گیا ہے عشق۔۔۔ارسلان کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہ تھا۔۔۔

"عشق"۔۔۔۔لیکن کس سے؟۔۔۔ثمینہ بیگم نے حیرانی سے پوچھا۔۔۔

میری پیاری سی بہن ہانیہ سے۔۔۔ارسلان نے ان کے دونوں ہاتھ خوشی سے تھامتے ہوۓ کہا۔۔۔

سچی۔۔۔۔ثمینہ بیگم نے کچھ حیرنی اور خوشی کے ملے جلے تاثرات سے کہا۔۔۔

ہااااں۔۔۔ارسلان نے زور سے سر ہاں میں ہلاتے کہا۔۔۔
ماشااللّٰہ سے یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے میں ابھی منظور کو بتا کر آتی ہوں۔۔

ثمینہ بیگم جانے ہی لگی تھیں کہ ارسلان نے انہیں پھر سے روک لیا۔۔۔

ارےےےے ماما یہ کیا کرنے جارہی ہیں۔۔۔بابا نے تو ڈائیریکٹ بھائی سے بات کر لینی ہے۔۔۔اور پھر بھائی نے مجھے اچھی کُٹ لگانی ہے۔۔۔۔ابھی نہ بتائیں بابا کو جب صحیح وقت آۓ گا تو پھر بتائیں گے۔۔۔ارسلان نے نہایت سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوۓ کہا۔۔یا پھر اصل بات یہ تھی کہ وہ عاقب سے کُٹ نہیں کھانا چاہتا تھا۔۔۔

"جنونیت ہے یہی" از جیا رانا(✓Completed)Tempat cerita menjadi hidup. Temukan sekarang