episode 27

1.4K 92 65
                                    

شہریار جو ابھی ابھی اس سٹورنما کمرے میں داخل ہوا تھا۔۔۔سامنے کا منظر دیکھ کر اس کا سر گھوم گیا۔۔۔"ہانیہ میڈم ان تینوں کے ساتھ بیٹھی کارڈز کھیلنے کے ساتھ ساتھ گپے لگانے میں مصروف تھی۔۔۔ساتھ ساتھ کھایا پیا بھی جا رہا تھا"

شہریار نے پہلی دفعہ ایسی کڈنیپنگ دیکھی تھی۔۔۔

ان تینوں کا تو رنگ ہی اڑ گیا تھا جبکہ ہانیہ میڈم نے شہریار کو دیکھتے ہی چپس کے پیکٹ میں سے بچا آخری چپس اٹھا کر منہ میں ڈالا۔۔۔کہ کہیں شہریار ہی نہ لے لے۔۔۔

یہ کیا ہو رہا ہے یہاں؟؟؟۔۔۔۔ایسا لگ رہا ہے کوئی کڈنیپنگ نہیں بلکہ پکنک چل رہی ہے یہاں۔۔۔شہریار ان کے پاس آتے ہی بھڑک اٹھا۔۔۔

"چھوٹے خان وہ۔۔۔وہ۔۔۔"بشیر سے بولا نہیں جا رہا تھا۔۔۔

کیا وہ وہ لگا رکھا ہے۔۔۔ہاں؟۔۔۔شہریار کا دل کر رہا تھا ان سب کو شوٹ کردے۔۔

آپ کی ہمت کیسے ہوئی کہ آپ میرے بھائیوں پر چلائیں۔۔۔ہانیہ نے کمر پر ہاتھ رکھ کر لڑاکا عورتوں کی طرح کہا۔۔۔

"بھاااااائی"۔۔۔شہریار کو حیرت کا شدید جھٹکا لگا۔۔۔

جی یہ میرے بھائی ہیں۔۔۔۔اگر آپ نے انہیں کچھ کہا۔۔۔تو میں آپ کو گنجا کردوں گی۔۔۔ہانیہ نے پھر سے اسی انداز میں کہا۔۔۔

ہونہہ۔۔۔بھائی نہیں گارڈ ہیں یہ میرے۔۔۔شیریار نے دانت پر دانت جما کر کہا۔۔

"ہاں تو گارڈ ہوں گے یہ آپ کے گھر میں۔۔۔یہاں تو یہ میرے بھائی ہیں۔۔۔اور ان کی حفاظت کا ذمہ میرے اوپر ہے۔۔اس لیے آپ انہیں کچھ نہیں کہہ سکتے۔۔۔سمجھے۔۔۔"ہانیہ اب شہریار کو بتا رہی تھی کہ وہ اپنے بھائیوں کی محافظ ہے۔۔۔ہوووں۔۔

عظیم,علی اور بشیر تو بس اپنی بہن کے صدقے واری جا رہے تھے۔۔۔

"یار ہانیہ۔۔۔۔"شہریار ابھی بول ہی رہا تھا کہ ہانیہ میڈم نے اسے بیچ میں ہی ٹوک دیا۔۔۔

"یار وار نہیں ہوں میں آپ کی۔۔۔لیکن میں آپ کو اپنا بھائی بنا سکتی ہوں۔۔۔منظور ہے تو بولیں"۔۔۔ہانیہ نے شہریار پر جیسے احسان کرتے ہوۓ کہا۔۔۔

ہانیہ کی بھائی والی آفر پر تو شہریار کا دماغ لٹو کی طرح گھومنے لگا۔۔۔

"چپ ہانیہ چپ۔۔۔بہت بولتی ہو تم۔۔۔بس ایک دفعہ وہ عاقب تمہیں طلاق دے دے۔۔۔تو میں۔۔۔" ابھی شہریار بول ہی رہا تھا کہ ہانیہ نے پھر سے اسے بیچ میں ہی ٹوک دیا۔۔

کیا انہوں نے آپ سے کہا ہے کہ وہ مجھے طلاق دے دیں گے؟۔۔۔ہانیہ نے حیرت سے پوچھا۔۔۔

کہا نہیں۔۔۔پر میں آج ہی تمہیں طلاق دلوا دوں گا اس سے۔۔؟شہریار نے کندھے اچکا کر کہا۔۔۔

لیکن ہانیہ نے شکر کا سانس خارج کیا۔۔۔

آپ ہوتے کون ہیں ہم میاں بیوی کے بیچ میں دراڑ ڈالنے والے۔۔۔ہانیہ نے آبرو اچکا کر پوچھا۔۔

"جنونیت ہے یہی" از جیا رانا(✓Completed)Tempat cerita menjadi hidup. Temukan sekarang