ہانیہ اپنے روم سے باہر آئی وہ نیچے جا ہی رہی تھی کہ دوسرے کمرے میں اسے لگا کوئی ہے۔۔۔اسے لگا کہ ماما ہوں گی اس لیے وہ اس روم میں چل دی۔۔۔لیکن سامنے عالیہ میڈم فون میں کچھ کر رہی تھی۔۔۔
اسے عالیہ بہت مشکوک لگ رہی تھی۔۔۔فوراً سے اس کے اندر کا جاسوس جاگا۔۔۔
اے لڑکی۔۔ہانیہ نے بھڑک کر اونچی آواز میں کہا۔۔۔عالیہ جو فون میں مصروف تھی اس کی آواز پر بندر کی طرح اچھل کر بیڈ پر چڑھ گئ۔۔۔اللّٰہ اللّٰہ۔۔۔لڑکی تم نے تو میری جان ہی نکال دی تھی۔۔۔عالیہ نے دل پر ہاتھ رکھ کر کہا جس کی ہارٹ بیٹ تیز ہو گئ تھی۔۔۔اور بیڈ سے نیچے اتر آئی۔۔
تم یہاں اس کمرے میں اکیلی کھڑی اس فون کے ساتھ کیا کر رہی ہو۔۔۔ہانیہ نے آنکھیں چھوٹی کر کے مشکوک انداز میں پوچھا۔۔۔
میں؟۔۔عالیہ نے اپنی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہا۔۔۔
نہیں یہ جو تمہارے پاس بیڈ پڑا ہے نہ وہ۔۔۔ہانیہ نے آنکھیں گھما کر کہا۔۔۔
مجھے کیا پتہ تمہارا بیڈ ہے۔۔۔عالیہ نے کندھے اچکا کر کہا۔۔
افف۔۔۔میں تمہارا پوچھ رہی ہوں۔۔۔ہانیہ نے سر پر ہاتھ مار کر کہا۔۔۔
اچھاااا میں۔۔میں۔۔میں۔۔میں وہ۔۔میں وہ ۔۔۔ہاں وہ پتا نہیں کسی کی کال آگئ تھی۔۔۔
کس کی؟۔۔۔ہانیہ نے آبرو اچکا کر پوچھا۔۔
پتہ نہیں کوئی ان نون نمبر تھا۔۔۔عالیہ نے بہانہ بنایا۔۔۔ہممم۔۔۔کوئی لڑکا تھا۔۔۔ہانیہ نے تشویش سے پوچھا۔۔۔
عالیہ کو اس کا جاسوسانہ انداز ڈرا رہا تھا۔۔۔"ہاۓ اللّٰہ۔۔اگر اسے پتہ چل گیا تو کہیں میرا سر ہی نہ پھاڑ دے"۔۔عالیہ نے سوچا۔۔۔
نہیں مجھے نہیں پتہ میں نے اٹھایا نہیں۔۔۔عالیہ نے وضاحت دی۔۔۔
ہممممم۔۔۔۔دیکھو کسی لڑکے وڑکے کا چکر ہے تو ابھی بتا دو۔۔۔ہانیہ نے انگلی اٹھا کر کہا۔۔۔
لاحول ولاقوة۔۔۔عالیہ نے شاک کی سی کیفیت سے کہا۔۔۔
تم۔۔۔تم اپنی بہن پر شک کر رہی ہو۔۔۔عالیہ نے ہانیہ کو اموشنل بلیک میل کرنا چاہا۔۔۔"پر آگے بھی ہماری پیاری ہانی تھی"
ہنہ۔۔۔میں اپنی بہن پر نہیں اپنے بھائی کی ہونے والی بیوی پر شک کر رہی ہوں۔۔
ہااااااااا۔۔۔۔عالیہ کا تو منہ ہی کھل گیا۔۔۔ہانیہ تم ایسا کیسے کہہ سکتی ہو۔۔۔عالیہ نے پتا نہیں اپنا کتنا ہی خون جلا کر بڑی مشکل سے اپنی آنکھ سے آنسو نکالا۔۔۔نہ میں کسی لڑکے سے بات کر رہی تھی اور نہ ہی میں ارسلان سے کبھی شادی کروں گی۔۔۔عالیہ نے اپنا وہ واحد آنسو صاف کیا جو پتہ نہیں اس نے اپنا کتنا ہی خون جلا کر بڑی مشکل سے نکالا تھا۔۔۔
اور آخر ہماری پیاری ہانی کتنی دیر تک اموشنل بلیک میل نہ ہوتی۔۔۔آخرکار اس کا واحد آنسو دیکھ کر ہو ہی گئ۔۔
YOU ARE READING
"جنونیت ہے یہی" از جیا رانا(✓Completed)
Romanceیہ میرا پہلا ناول ہے امید کرتی ہوں آپ سب کو پسند آۓ۔۔۔