چلیں اب جلدی سے مجھے شاپنگ کروا دیں۔۔۔میں آپ سے پیسے ادھارے نہیں مانگو گی فکر نہ کیجیئے گا۔۔۔میں اپنے پیسے لے کر آئی ہوں۔۔۔
شاپنگ مال کے آگے گاڑی رکتے ہی ہانیہ جلدی سے بولی۔۔۔
عاقب نے اسے گھور کر دیکھا۔۔۔
"ایسے گھور گھور کر نہ دیکھیں مجھے پتہ ہے میں بہت پیاری ہوں"۔۔۔ہانیہ نے گردن اکڑا کر کہا۔۔
"ماشااللّٰہ"۔۔۔عاقب نے بےساختہ کہا۔۔۔پھر دونوں مال کے اندر چلے گۓ۔۔۔
ہانیہ میڈم نے تو دیکھے بغیر پانچ چھ ڈریسز اٹھا لیں۔۔۔
عاقب تو بس اسے دیکھتا ہی رہ گیا۔۔۔
پھر وہ سٹالر سیکشن پر گئےجہاں سے ہانیہ نے اپنے حجاب کے لیے سٹالر لینا تھا اور وہ بھی کپڑوں سے میچنگ کا۔۔۔
ہانیہ نے جتنی جلدی ڈریسز لیے تھے اتنی ہی دیر وہ سٹالر خریدنے میں لگا رہی تھی۔۔۔
بچاری گرل سیلر اسے سٹالر دکھا دکھا کر تھک گئ تھی پر اسے کوئی پسند ہی نہیں آرہا تھا۔۔۔
میم یہ دیکھیں۔۔۔یہ لے لیں۔۔۔یہ آپ پر بہت سوٹ کرے گا۔۔۔گرل سیلر نے اسے ایک سٹالر دکھاتے ہوۓ کہا۔۔
ارےے نہیں یہ تو بہت پتلا ہے۔۔۔میرے بال نظر آئیں گے اس میں سے۔۔۔
میم یہ دیکھ لیں یہ والا بھی بہت پیارا ہے۔۔۔گرل سیلر نے اسے ایک اور سٹالر دکھایا۔۔۔
ارےے نہیں۔۔۔یہ بھی نہیں۔۔۔اس کا تو کلر ہی بہت ڈارک ہے اور میرے اس ڈریس کے ساتھ میچ بھی نہیں کرے گا۔۔۔ہانیہ نے ہاتھ میں پکڑے ایک ڈریس کی طرف اشارہ کیا۔۔۔
اللّٰہ اللّٰہ۔۔۔۔لڑکی تمہیں تو شاپنگ کرنی ہی نہیں آتی۔۔۔عاقب نے اس پر افسوس کیا۔۔۔
اچھا تو پھر آپ ہی ارشاد فرما دیں کہ میں کیا لوں۔۔۔ہانیہ نے بھی تنگ آ کر کہا۔۔۔
عاقب نے اس کے ہاتھ سے سارے ڈریسز لیے۔۔۔اور انہیں لے جا کر واپس ان کی جگہ پر رکھ دیا۔۔۔
ہانیہ تو ہکابکا رہ گئ۔۔"۔۔یہ۔۔۔یہ کیا کیا ہے آپ نے۔۔۔"
رکو۔۔۔تمہیں تو آج میں شاپنگ کرواتا ہوں۔۔۔عاقب نے اسے گھورتے ہوۓ کہا۔۔۔
عاقب نے ایک ڈریس اٹھائی۔۔۔اور اس کو ہانیہ کے ساتھ لگایا۔۔۔
"پرفیکٹ۔۔۔"۔۔۔عاقب نے اسی طرح سات آٹھ ڈریسز اور لے لیں۔۔۔پھر عاقب نے انہیں ڈریسز کے ساتھ کے سٹالر میچ کرکے لیے۔۔۔اور ہانیہ کی شاپنگ کمپلیٹ کروادی۔۔۔
ہانیہ تو بس کھڑی اس کی ساری کاروائیاں دیکھ رہی تھی۔۔۔
عاقب بل سیکشن پرگیا اور اپنا کریڈٹ کارڈ نکال کر بل پے کیا۔۔۔
یہ کیا کر رہیں ہیں آپ۔۔۔آپ کیوں بل پے کر رہیں ہیں۔۔۔ہانیہ اس کو بل پے کرتے دیکھ جلدی سے بولی۔۔۔
YOU ARE READING
"جنونیت ہے یہی" از جیا رانا(✓Completed)
Romanceیہ میرا پہلا ناول ہے امید کرتی ہوں آپ سب کو پسند آۓ۔۔۔