ہر طرف خاموشی چھائی ہوئی تھی۔۔۔۔اور عالیہ کو پتہ تھا یہ طوفااااان آنے سے پہلے کی خاموشی ہے۔۔۔۔عالیہ بیڈ پر بیٹھی ڈر رہی تھی اور سوچ رہی تھی کہ اب وہ کیا کرے۔۔۔اچانک عالیہ کو پیچھے سے کسی نے پکڑ لیا۔۔۔عالیہ کی چیخ نکل آئی۔۔۔۔
ہانیہ میڈم اسےمضبوطی سے پکڑے ہوۓ تھی۔۔۔۔"رک جاؤ کمینی تمہیں تو میں بتاتی ہو" ہانیہ نے دانت پیستے ہوۓ کہا اور اسے بیڈ پر دھکا دے کر خود اس کے اوپر چڑھ گئ۔۔۔۔
ہانیہ اب اس کے بال زور زور سے کھینچ رہی تھی۔۔۔۔
آاااااااااااہ۔۔۔۔عالیہ کی تو چیخیں نکل رہی تھی۔۔۔۔آج میں نے تمہاری عقل ٹھکانے نہ لگادی نہ تو میرا نام بھی ہانیہ عثمان نہیں۔۔۔۔
سوری ہانی سوری۔۔۔اپنی اس بہن کو معاف کردو۔۔۔عالیہ نے چیختے ہوۓ التجا کی۔۔۔۔
ہاں ہاں۔۔۔ بہن سمجھ کر ہی تو بھروسہ کیا تھا۔۔۔۔اب تم نے تو اپنی "بہن گری" دکھا دی۔۔اب میں اپنی "بہن گری" دکھاتی ہوں۔۔۔
ہانیہ نے کہتے ساتھ ہی ادھر ادھر نظر دوڑائی۔۔۔اور اس کی نظر ڈریسنگ ٹیبل پر جا ٹھہری۔۔۔
ہانیہ بھاگ کر ڈریسنگ ٹیبل کے پاس گئ اور ادھر سے پاؤڈر اور پتہ نہیں کیا کیا اٹھا لیا۔۔۔اس سے پہلے کے عالیہ کمرے سے بھاگتی ہانیہ نے اسے پکڑ لیا اور دوبارہ سے اسے بیڈ پر گرا دیا۔۔۔اور پھر سے اس کے اوپر چڑھ گئ۔۔۔
تم ٹھہر تو جاؤ زرا ابھی میں تمہاری طبیعت صاف کرتی ہوں۔۔۔ہانیہ نے چبا کر کہا اور پاؤڈر اٹھا لیا۔۔
ہانیہ یار میں نے تمہیں سوری بول تو دیا ہے۔۔۔۔عالیہ اس کے ہاتھ میں پاؤڈر دیکھ کر فٹا فٹ سے بولی۔۔
توووووو۔۔۔۔ہانیہ نے آنکھیں پھاڑ کر اسے دیکھتے ہوۓ کہا۔۔۔اور پاؤڈر کا ڈھکن پورا کھول دیا۔۔۔اور پاؤڈر کی بوتل کو عالیہ کے چہرے پر الٹ دیا۔۔۔۔
اور یہ گیا سارا پاؤڈر عالیہ محترمہ کے چہرے پر۔۔۔
آاااااااہ۔۔۔عالیہ نے پھر سے چیخ ماری۔۔۔۔
یہ تو صرف ٹریلر تھا میڈم آگے آگے دیکھو میں کیا کرتی ہوں۔۔۔ہانیہ نے کہتے ساتھ ہی آئی شیڈ کی کٹ اٹھا لی۔۔۔
ہانیہ نہیں۔۔۔نہیں ہانیہ یہ میری فیورٹ کٹ ہے۔۔۔۔عالیہ کی آنکھیں اس کے ہاتھ میں اپنی فیورٹ کٹ دیکھ کر پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔۔۔۔۔
اوووووووہ۔۔۔چچ۔۔چچ۔۔چچ۔۔چچ۔۔۔لیکن اب نہیں رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔ہانیہ نے میک اپ برش اٹھایا اور اس کی بیک سائیڈ سے آئی شیڈز کے شیڈز کو توڑنا شروع کر دیا۔۔۔
ہانیہ نے سارے شیڈز جو توڑ دیے تھے ان کو عالیہ کے بالوں اور چہرے پر پھینکنا شروع کر دیا۔۔۔
عالیہ میڈم تو رنگ برنگی ہوئی پڑی تھی۔۔۔۔
ہانیہ نے بلیک کاجل اٹھایا اور لپ سٹک کی طرح عالیہ کے ہونٹوں پر لگا نا شروع کر دیا۔۔۔
CZYTASZ
"جنونیت ہے یہی" از جیا رانا(✓Completed)
Romansیہ میرا پہلا ناول ہے امید کرتی ہوں آپ سب کو پسند آۓ۔۔۔