episode 33

1.4K 97 59
                                    

میں تجھ کو چاہوں انداز بدل بدل کر
میرا اکلوتا عشق ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔❣❣

"ہاۓ اللّٰہ جی۔۔۔۔اگر انہوں نے مجھے شادی کےبعد چھوڑ دیا تو۔۔۔۔تو میں کیا کروں گی۔۔۔۔ماما تو کہیں گی میں نے ہی کچھ کیا ہوگا تبھی انہوں نے چھوڑ دیا"

ہانیہ نے ایک نظر صوفے پر بیٹھے عاقب کو دیکھا جس کے چہرے سے مسکراہٹ جدا ہی نہیں ہو رہی تھی۔۔۔

"بڑا مسکرا رہے ہیں یہ۔۔۔ضرور مجھ سے بدلے لینے کے لیے ترکیبیں سوچ رہے ہونگے۔۔۔اففف ہانی۔۔۔تُو تو گئ۔۔۔کہیں ناولز کے ہیروز کی طرح شادی کی رات مجھے یہ نہ کہیں کہ "جا کر صوفے پر سوجاؤ"۔۔۔۔ہاۓےےے۔۔مجھے تو بیڈ کے سوا کہیں نیند ہی نہیں آتی۔۔اب کیا ہوگا میرا۔۔۔میں نے تو خود کے لیے ہی گڑھا کھود دیا ہے"۔۔۔ہانیہ کا دل دھڑکنے کے ساتھ ڈر سے کامپ بھی رہا تھا۔۔۔

فوزیہ بیگم نے سب کا منہ میٹھا کروایا۔۔۔سب ہی بہت خوش تھے سواۓ ہانیہ کے۔۔۔

ماما آپ میری شادی کی بات کب کریں گی؟؟؟۔۔۔ارسلان نے عالیہ کو اپنی نظروں کے حصار میں لیتے ہوۓ ثمینہ بیگم کے کان میں گھس کر سرگوشی کی۔۔۔

"تین سال بعد"۔۔۔انہوں نے مسکرا کر جواب دیا۔۔۔

"افف ماما یہ تو بہت لیٹ ہے۔۔۔آپ عاقب بھائی کے ساتھ ہی میری شادی کروادیں۔۔۔"

"پہلے پڑھ تو لو بیٹے۔۔۔پھر تمہاری شادی عالیہ سے ہی کریں گے۔۔۔ابھی تم چھوٹے ہو"

ہانیہ بھی تو میرے جتنی ہی ہے اس کی بھی تو شادی ہو رہی ہے عاقب بھائی سے۔۔۔

"وہ لڑکی ہے"۔۔۔ثمینہ بیگم نے ارسلان کی شکل دیکھتے ہوۓ اپنی مسکراہٹ دبائی۔۔۔

افف ماما۔۔۔اب تین سال تک انتظار کرنا پڑے گا مجھے۔۔۔کیا دن آ گۓ ہیں یار۔۔۔

اچھے دن آگۓ ہیں بیٹا۔۔۔اس لیے خوشی مناؤ۔۔۔دیکھو عاقب کتنا خوش ہے۔۔۔ثمینہ بیگم نے پیار سے عاقب کو دیکھتے ہوۓ کہا۔۔۔

"ہونہہ۔۔۔مجھے پتہ ہے۔۔۔ان کا تو دل کر رہا ہو گا کہ خوشی سے چھلانگے لگائیں۔۔"

عاقب کی نظر جب ثمینہ بیگم پر گئ جو مسکرا کر اسے ہی دیکھ رہی تھیں تو اس نے اپنے لب بھینج کر فوراً سے نظریں پھیر لیں۔۔۔

ثمینہ بیگم کے چہرے پر اداسی چھا گئ۔۔۔۔ہانیہ نے یہ منظر بڑے غور سے دیکھا تھا۔۔۔

ماما اب ایسے اداس تو نہ ہوں۔۔۔آپ کو پتہ تو ہے بھائی کا۔۔۔دیکھیے گا وہ ایک دن آپ کے ساتھ بلکل ٹھیک ہو جائیں گے۔۔۔مجھے یقین ہے۔۔۔ارسلان نے ان کے اداس چہرے کو دیکھ کر انہیں دلاسہ دیا جس پر ثمینہ بیگم مسکرا دیں۔۔۔

افف اللّٰہ جی۔۔۔یہ کیا سین ہے۔۔۔ماما نے انہیں مسکرا کر دیکھا تو انہیں بھی چاہیے تھا ایک سمائل ہی پاس کردیں۔۔۔کوئی اپنی ماما کے ساتھ بھی ایسا کرتا ہے۔۔۔کتنی اداس لگ رہی ہیں ماما۔۔۔انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔۔۔

"جنونیت ہے یہی" از جیا رانا(✓Completed)Onde histórias criam vida. Descubra agora