"نہیں جی مجھے پتہ ہے آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔۔۔آپ یہ دیکھنے آۓ ہیں نہ کہ میں رو رہی ہوں یا نہیں دوسری دلہنوں کی طرح۔۔۔۔ہونہہ۔۔۔۔لیکن میں نہیں رو رہی۔۔۔میں بہت اچھی بچی ہوں فضول باتوں پر میں نہیں روتی"۔۔۔عاقب نے چونک کر سر اٹھایا اور اس کی آنکھوں کی طرف دیکھا جس پر گول سا چشمہ لگاہوا تھا۔۔۔عاقب کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئ۔۔۔
"ہاۓ اللّٰہ جی۔۔۔آپ مسکراتے کتنا پیارا ہیں اور آپ کے تو ایک ڈمپل بھی پڑتا ہے"۔۔۔۔ہانیہ نے آج غور سے دیکھا تھا کہ عاقب کے دائیں گال پر ایک چھوٹا سا ڈمپل(گڑھا) بھی پڑتا ہے۔۔۔جو دور سے دیکھنے پر دکھائی نہیں دیتا تھا لیکن قریب سے دیکھنے پر وہ صاف دکھائی دے رہا تھا۔۔۔
ہانیہ کے اس طرح کہنے پر اس کی مسکراہٹ اور گہری ہوئی جس کی وجہ سے اس کا ڈمپل اور گہرا ہو گیا۔۔۔
"افف اللّٰہ جی۔۔۔یہ کتنا پیارا ڈمپل ہے"۔۔۔ہانیہ خوش ہوتے ہوۓ بولی۔۔۔
"عاقب نے اپنی مسکراہٹ سمیٹی۔۔۔اور اپنے چہرے کو سنجیدہ بنایا"
"ہانیہ کا منہ لٹک گیا اسے پھر سے سڑے ہوۓ موڈ میں دیکھ کر۔۔۔"
اس کے لٹکے ہوۓ منہ کو دیکھ کر عاقب نے اپنی مسکراہٹ کو ضبط کیا اور بولا۔۔۔"چلو مجھے اب اپنی مہندی دکھاؤ جلدی سے"
ہانیہ میڈم سے تو بس پوچھنے کی دیر تھی۔۔۔فوراً سے اپنے دونوں ہاتھ آگے کر دیے جنہیں عاقب نے تھام لیا۔۔۔
"آپ کو پتہ ہے وہ مہندی والی کہتی "آج ٹو میں ٹمہاڑے ہاٹھ بھڑ ڈوں گی مہنڈی شے"(ہانیہ بچاری مہندی والی کی نقل اتارتے ہوۓ بولی)لیکن میں نے تو کہہ دیا کہ۔۔۔خبردار جو تم نے میرے ہاتھ پر گند مچوچے مارے تو۔۔۔سادہ سی مہندی لگاؤ بسسس۔۔۔بڑی آئی تم میرے ہاتھ بھرنے والی"۔۔۔ہانیہ تو بس شروع ہوچکی تھی۔۔۔اور عاقب اپنی ہنسی بڑی مشکل سے ضبط کررہا تھا۔۔۔عاقب نے ہانیہ کے ہاتھ دیکھے جن پر مہندی لگی ہوئی تھی اور ساتھ میں ایک کونے میں اس کا نام بھی لکھا ہوا تھا۔۔۔"عاقب"
"کتنا اچھا لگ رہا تھا اس کے ہاتھ پر اس کا نام"
وہ مہندی والی کہتی کہ جتنا رنگ اس مہندی کا چڑھے گا اتنا ہی تمہارا شوہر تم سے پیار کرتا ہوگا۔۔۔ہونہہ میں نے سوچا کہ اس کا رنگ تو پھر صبح تک اتر ہی جاۓ گا۔۔۔لیکن خیر مجھے کیا۔۔۔اب آپ کب جائیں گے یہاں سے مجھے بہت بھوک لگ رہی ہے۔۔۔مجھے کھانا کھانا ہے۔۔۔اس لیے اب آپ جائیں۔۔۔
"اگر نہ جاؤں تو"
"تو میں چلی جاؤں گی"
ْ"اور اگر میں تمہیں بھی نہ جانے دوں تو"
"تو میں آپ کو کھا جاؤں گی"
"اوکے جاؤ"۔۔۔۔عاقب ناراضی سے بولا۔۔۔اور اس کے دونوں ہاتھ چھوڑ دیے۔۔
"ناج ہو گۓ"۔۔۔معصومت سے کہا گیا۔۔
"نہیں ہوا میں تم سے ناراض"۔۔۔عاقب ہانیہ کاچشمہ ٹھیک کرتے ہوۓ بولا۔۔
KAMU SEDANG MEMBACA
"جنونیت ہے یہی" از جیا رانا(✓Completed)
Romansaیہ میرا پہلا ناول ہے امید کرتی ہوں آپ سب کو پسند آۓ۔۔۔