"بیٹا آج گھر جلدی آجانا"۔امی نے کہا۔"آج تمھارے رشتے والے آرہے ہیں۔"جی امی کوشش کروں گی۔پر آج سر اقبال کی کلاس ہے تو شاید جلدی آنا تھوڑا مشکل ہوجائے۔"
دراز قد,کالے,سیاہ چٹیا کی صورت میں بندھے ہوئے بال اور گوری رنگت والی ماہنور نے کہا۔ ماہنور کو سب پیار سے "نور" کہتے تھے۔ اس دن اس کا رشتہ دیکھنے کچھ لوگ آرہے تھے تو اس کی امی اس کو جلدی آنے کی ھدایت دے رہی تھیں۔
********
"ارے نیچے اترو۔کوئ اتارو اس لڑکی کو۔ارے یار! مرجائے گی کوئی روکو اسے۔"بہت ساری لڑکیاں ایک ثنا کے ارد گرد جمع تھی۔اور ثنا ایک کرسی پر چڑھے خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اتنی دیر میں ماہنور اگئ۔"بھی!کیا ہو رہا ہے۔ یہاں پر اتنا رش کیوں لگا ہے؟""ارے یار ماہنور!دیکھو نہ ثنا خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔روکو نہ اسے۔""کیا تم مجھے بتانا پسند کروگی یہ کیوں کر رہی ہو تم؟"ماہنور نے اسے اتراتے ہوئے کہا۔"یار! کچھ اچھا نہیں ہورہا ہے میرے ساتھ۔اتنی فضول،گھٹیا زندگی دی ہے اللہ تعالیٰ نے مجھے۔ہر ٹیسٹ میں فیل،اکرم بھی چھوڑ کر چلا گیا۔مجھے اور…او…ر اور اس نے سسکیاں لیتے ہوئے اپنی بات مکمل کی۔اور امی نے بھی مجھے بہت مارا کل کیونکہ انھوں نے مجھے فون پر اکرم سے بات کرتے ہوئے سن لیا۔وہ سمجھتی کیا ہیں خود کو۔میں اکرم کو پسند کرتی ہوں اور اسی سے شادی کروں گی چاہے اس کیلئے مجھے بھاگنا ہی کیوں نہ پڑے۔i love Akram,I love him"اور پھر وہ اکڑوں بیٹھ کر رونے لگی۔"اچھا یار!ایک کام کرو تم میرے ساتھ پہلے کینٹین چلو۔ہم پہلے وہاں چلتے ہیے وہاں چل کر پہلے کچھ کھاتے ہیں،اگر ایسے بھوکی مرجاؤگی تو طبیعت خراب ہوگی۔پھر نور نے اسے نیچے کی طرف کھینچا اور اسکے کان کے قریب منھ کیا اور کہنے لگی:یار!نیچے آجاؤ تم پہلے ہی بہت تماشا کرچکی ہو۔" پھر وہ دونوں کینٹین چلی گئیں۔
(جاری ہے)
******
امید ہے کہ آپ سب کو میری یہ قسط پسند تو نہیں کہ سکتی لیکن ٹھیک لگی ھوگی۔خیر اگر کوئی غلطی ہے تو کمنٹ کر کے بتائیں۔ یہ میری پہلی کوشش ہے اس لئے غلطی کیلئے معافی۔فی امان اللہ۔ اگلی قسط آپ لوگوں کے جوش کی بنا پر آئے گی یعنی آپ لوگ اگلی قسط کیلئے جتنا جوش دکھائیں گے اتنی جلدی اگلی قسط آئے گی۔شکریہ۔
YOU ARE READING
روشنی(Complete)
Romanceیہ ایک فرضی کہانی ہے جو ک ایک لڑکی رانیہ کے بارے میں ہے۔ دراصل یہ رانیہ اور صائم کی محبت بھری کہانی ہے۔اس لیے پڑھئے اور کہانی کا مزہ لیجئے۔اور مجھے کمنٹ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں 😇