دستکِ محبت قسط نمبر 2

1.2K 57 65
                                    

یہ منظر ہے مراد ہاؤس کا جہاں سب لوگ بیٹھے باتوں میں مشغول تھے۔ رامین جو کب سےعفاف کا انتظار کر رہی تھی بیسویں دفعہ پوچھ چکی تھی یار عافی کب آئے گی؟؟۔۔۔کتنی دیر ہو گئی اب تک تو آجانا چاہیے تھا۔۔۔۔اب کی بار اکتاہٹ سے جواب دیا گیا یار آپو کتنی بار آپ یہ پوچھ چکی ہے اور ہر بار ہم آپ کو یہی جواب دے رہے ہیں کہ ابھی تو انہیں گئے صرف چار گھنٹے ہوئے ہیں انتظار کریں۔۔۔۔۔۔یہ تھا ریان عفاف کا چھوٹا بھائی۔۔انتظار وہی تو نہیں ہو رہا اسے پتہ بھی تھا آج میں نے آجانا ہے لیکن پھر بھی ابھی تک نہیں آئ۔۔ ہیں۔۔۔ کب پتہ تھا آپ نے آنا ہے ہمیں تو بتایا نہیں گیا تھا ۔ پھر بھی نہیں پتہ تھا پتہ تو ہونا چاہیے تھا نہ مسکرا کر کہا۔۔۔
۔۔۔  آپوویسے دن ہی کتنے ہوۓ تھے آپ کو گۓ ہوۓ اور اب انتظار ایسے ہو رہاجیسے محبوب نے آنا ہو اور آپ ان کے دید  کی خاطر آنکھیں بچھائے بیٹھی ہو ۔۔۔۔ہاہاہاہا دونوں کا اس بات پر فلک شگاف قہقہہ بلند ہوا تھا  ہاں یہی سمجھ لو عفاف میرا دوسرا نمبر والا محبوب ہے پہلا نہیں تھوڑا سا شرماتے ہوئے کہا گیا اب کی بار مناہل جو کب سے مسکراہٹ کا گلا دبا کر بیٹھی ہوئی تھی  اب کی بار ہنس پڑی۔۔۔۔۔ ہاں سچ ایک اور بات بمشکل ریان نے اپنی مسکراہٹ دبائ آپو جب سارا دن فارغ بیٹھ کر اپنے دوسرےےےے کو ذرا  کھینچ کر کہا گیانمبر والے محبوب کا انتظار کرے گی   تو دن کیسے گزرے گا بھلا اٹھیں جا کر کوئ کام وغیرہ کر لیے برتن دھونے والے پڑے ہیں وہ دھو آئے یا پھر کچھ بنا لے ساتھ ہمیں بھی کھلا دے ۔۔۔۔رامین تو حیران اور غصے کے ملے جلے اثرات کے ساتھ ریان کو دیکھ رہی تھی اس بات پر حیران ہی رہ گیا کیا؟؟؟؟ بھکڑ کہی کہ اس کی بجائے کہ تم مجھے کوئی کھانے پینے کا پوچھو آخر میں دو ہفتوں بعد آئ ہوں اور تم مجھے ہی کہی جا رہے ہو کچھ بنانے کا دونوں کشن لے کر آگے پیچھے بھاگ رہے تھے وہ سب ایسے رہتے تھے جیسے وہ سگے بہن بھائی ہو ان کے طنز میں بھی کہی پیار چھپا ہوتا ہے۔۔۔دور بیٹھے فرحان صاحب ان کی نوک نوک دیکھ کر مسکرائے اور ان کے ہمیشہ اتفاق کے ساتھ رہنے کی دعا کی۔۔۔۔۔
مراد صاحب جن کے دو بیٹے فرقان حیدر اور فرحان حیدر اور ایک بیٹی ثمینہ بیگم۔۔۔۔

مراد صاحب جو کہ گاؤں کے سر پنچ ہونے کے ساتھ ساتھ مراد فیکٹری کے مالک بھی تھے اب ان کی وفات کے بعد سربراہی کرسی پر ان کے بڑے بیٹے فرقان حیدر تھے جنہوں نے ہر فرائض کو بخوبی انجام دیا۔۔۔فرقان صاحب کی شادی ان کی خالہ زاد ربینہ بیگم سے ہوئ تھی جن کے تین بچے سب سے بڑی "عفاف فرقان حیدر"، جو ان کی زندگی کا کل اثاثہ اور اپنے بابا جان کی لاڈلی بیٹی پھر دوسرے نمبر پر آتا ان کا بیٹا ریان فرقان حیدر اور سب سے چھوٹی مناہل فرقان حیدر جو ہاد کی لاڈلی اور اس کی تو جان بستی ہے اس میں۔۔۔۔۔۔
اب باری فرحان صاحب کی شادی ان کی پھوپھی زاد رابعہ بیگم سے ہوئ تھی۔۔ جن کا بڑا بیٹا ہاد اور بیٹی رامین فرحان حیدر ہے۔۔۔
ہاد عفاف سے بڑا تھا اور پڑھائی کے سلسلے میں باہر گیا ہوا تھا۔۔۔۔رامین اور عفاف دونوں تقریباً ہم عمر  دونوں ہی کی بیچلر کی ڈگری مکمل ہونے والی تھی۔۔۔جبکہ ریان اور مناہل دونوں ہی چھوٹے ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کے سن سے ذیادہ شرارتی بچے ہیں۔۔۔ اور دونوں نے ابھی سیکنڈ ائیر کے پیپر دئیے تھے اور ابھی فارغ تھے۔۔۔ یہ سب ایک ہی گھر میں مل جل کر اتفاق سے رہتے تھے۔۔۔۔
اور مراد صاحب کی سب سے چھوٹی اور لاڈلی بیٹی ثمینہ بیگم جن کی شادی خاندان سے باہر کی تھی ان کی ایک بیٹی ربیل جو مناہل کی ہم عمر ہے اور بیٹا زین جو کہ  ریان کا ہم عمر ہے۔۔۔
         
             ------------------------------

دستکِ محبتWhere stories live. Discover now