" سلیقہ "

2 1 0
                                    

غور طلب بات ہے کہ ہم خود کو ویسا بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں جیسا لوگ ہمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ پر کبھی یہ نہیں سوچا کہ جو زندگی ہمارے رب نے صرف ہماری ذات کے لئے دی ہے وہ ہم لوگوں کی خواہشات کے مطابق ہونے میں گزار دیتے ہیں صرف ان لوگوں کے لئے جو   صرف اک راہ گیر کی طرح ہوتے ہیں اور اس جدوجہد میں ہم اپنے اصلی راستے سے بھٹک جاتے ہیں۔ ہم پریشان رہتے ہیں۔ ہم اداس رہتے ہیں
مگر اپنی زندگی کو اپنے مطابق نہیں گزارتے ۔ اپنی زندگی کا جواب تو ہم نے خود دینا ہے نا تو لوگوں کے طریقوں کے مطابق کیوں چلے ؟
زندگی اپنی ہے نا ، اپنے لئے جیو ! اس بات کی فکر نہ کرو کے لوگ کیا سوچتے ہیں ؟ اس بات کی فکر کرو کہ اللّٰہ کیا سوچیں گے۔
پھر کوئی ناراض ہوتا ہے ، غصہ کرتا ہے ، تنز کرتا ہے یا چھوڑ جاتا ہے آپ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے 🙂 کیونکہ جس کے پاس واپس جانا ہے وہ راضی ہے۔۔۔

              ~انیلا نیک

  " میری باتیں "  📝 از قلم انیلا نیکWhere stories live. Discover now