اصلیت
ازقلم : انیلا نیک
رازداری کی باتیں کون بتاتا ہے ؟ بھلا کوئی اپنے آپ کو بھی ایکسپوز کرتا ہے ہمیشہ اک کوشش تھوڑا ٹھیک دیکھائی دوں۔ سامنے والے کی نظروں میں خود کو کمتر تھوڑی شو کروانا ہے لیکن نہیں نہیں یہ جملہ تو ضرور بولنا ہے کہ میں سٹریٹ فاروڈ ہوں۔ میں حقیقت پسند ہوں۔ آہ اک دلی تسلی خود کو دے لی ہے کہ میں تو بالکل ایسا نہیں ہوں میں الگ ہوں لوگ مجھے سمجھتے نہیں ہیں۔ ارے بھئی لوگوں کا کیا انہیں تو جو دیکھاؤ گے وہی دیکھے گا اپنے ضمیر اپنی ذات سے کیسے چھپ سکتے ہو؟ لوگوں کو دو منٹ کی ویڈیو دیکھا کر اپنی خوش کر دیتے ہوں اور بعد میں اکیلے بیٹھ کر رونا روتے اپنے اکیلے پن کا ۔ کیا غضب کا انداز ہے 🔥🌚 وہی دیکھاؤ نہ سب کو جو تم اصل میں ہو۔ ضمیر کے آئینہ کا سامنا تو کرو۔ " منافق " کا لفظ تو سنا ہوگا اب یہاں اس لفظ کے زمرے میں دو طرح کے لوگ آتے ہیں ایک تو وہ جو لوگوں سے منافقت کرتے اور خود خوش رہتے اور دوسری قسم ان اداس مسکراتے چہروں کی ہے جو ساری زندگی خود سے منافقت کرتے ہیں ۔۔۔
یہ وقت تو بہت ظالم ہے کسی کی نہیں سنتا ، تو اپنی اصلیت میں جیو خود کو بھی خوش رکھو اور اپنے ساتھ جڑے بہت سے لوگوں کو بھی ، ایسا نہ تمھاری اس بلا سے بہت سارے لوگ متاثر ہو جائیں جنہیں تمہاری ضرورت تھی۔۔۔۔۔#motivation