" لوگ اور موسم "

31 3 0
                                    

لوگ اور موسم

  زندگی  میں بہت سے موسم اور لوگ آتے جاتے رہتے ہیں
کوئی خزاں کی طرح روکھا
کوئی بہار کی طرح ترو تازہ
کوئی گرمی کی طرح شدید
کوئی سرما کی طرح سرد
اور کوئی ساون کی طرح دوغلا
ہم دوسروں کو ان کی تاثیر پر نہیں اپنی “ضرورت” کے معیار پر پرکھتے ہیں
اسی لیے ضررت بدل جانے پر روئیے بھی بدل جاتے ہیں
ہر وقت دیکھنے والی آنکھیں اچانک ماتھے پر پیوست ہو جاتی ہیں
نظر میں التفات نہیں رہتا
لفظوں میں مٹھاس کم پڑ جاتی ہے
قدم بھاری بھاری
اور ایسے ہی بہت سے انسان ٹوٹ جاتے ہیں
روز ٹوٹتے ہیں
روز ہی بکھر جاتے ہیں...
💔😐😐

-Aneela

  " میری باتیں "  📝 از قلم انیلا نیکWhere stories live. Discover now