" زندگی کی تلخ حقیقت"
" بظاہر اک معمولی سے بات لگتی ہے مگر زندگی موت کے گڑھے کے گرد ایک گول چکر ہے اور اس چکر میں ہم گول ، گول گومتے رہتے ہیں، اچھے دن ، برے دن آتے رہتے ، جو کسی کے ساتھ برا کیا ہوتا وہ گھوم کر ہمیں واپس مل جاتا ہے ،رنگ بدلتے رہتے ہیں موسم اپنے چکر میں گھومتے رہتے ہیں سورج، چاند ، ستارے بھی چھپن چھپائی کھیلتے رہتے ہیں، کبھی خوشیاں ، کبھی غم ، کبھی بیماریاں ،کبھی آزمائش، کبھی آفت ، دوسروں کو رولاتے ہیں تو کبھی ہم خود رو پڑتے ہیں ، فریب بھی کرتے ہیں اور ہاں اس کا بدلہ بھی پا لیتے ہیں کمزور بھی پڑ جاتے ہیں گربھی جاتے ہیں مگر پھر سے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ، دنیا کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں یہاں تک کے ہم موت کے گڑھے میں گر جاتے ہیں ہمیشہ کے لیے ہمارا وجود زندگی کے ورق سے مٹ جاتا ہے اور یہی ہماری زندگی کی تلخ حقیقت ہے 🍂
ازقلم
انیلانیک