مزینہ کو کام سمجھنے میں بہت مشکل ہوئی کیوں کے پہلا دن تها نئے لوگ نیا ملک ایڈجسٹ کرنا آسان نہیں تها۔ آف ہونے کے بعد مزینہ جیسے ہی آفس سے نکلی شمع اسکا باہر ویٹ کر رہی تهیں۔ مزینہ نے شمع کو دیکها تو سکون کا سانس لیا کیوں کے وہ ابهی سوچ ہی رہی تهی کہ اکیلے کیسے جائیگی۔ شمع کے اپارٹمنٹ پہنچ کر مزینہ اپنے روم میں چلی گئی ۔ کمرے میں آکر سب سے پہلے اس نے اپنے پیر شوز سے آزاد کیے واچ اتار کر بیڈ پر پهینکی اور شاور لینے کے لیے گهس گئی کچھ ہی دیر بعد ٹاول سے بال خشک کرتی باہر آئی گیلے بالوں ہالف بال لیکر کر کیچر لگایا اور شمع کی ہیلپ کرنے کچن میں چلی گئی ۔ مزینہ نے آگے برھ کر شمع سے سیلیڈ کا سامان لیکر کاٹنا شروع کیا وہ منع بهی کرتی رہیں کے تهکی ہوئی آئی ہو آرام کرو مگر مزینہ انکی ایک نہیں سن رہی تهی سیلیڈ بناتے ہوئے مزینہ ان کےگیسٹ کے بارے میں سوال کیا جو وہ کافی دیر سے کرنا چاہ رہی تهی شمع نے بتایا کے وہ ان کے سسرالی رشتہ دار کا بیٹا ہے کچھ دنوں کے لیا رہنے آیا ہے مزینہ نے اگلا سوال کیا آپ کے گهر رہنے آیا ہوا ہے؟؟ مگر میں نے اسے اب تک نہیں دیکها کہیں میری وجہ سے تو کوئی پرابلم ؟ شمع بیچ میں بول پڑیں ارے نہیں وہ زیادہ تر باہر ہی رہتا ہے لیٹ نائٹ آجاتا ہے پهر لیٹ اٹهتا ہے اس وجہ سے ملاقات نہیں ہوئی مزینہ نے اچها کہہ کر ٹیبل لگانے باہر آگئی کهانے سے فارغ ہوکر سب اپنے روم میں چلے گئے ایک دن کا اختتام ہوچکا تها مگر نا جانے اور کتنے دن مزینہ کو ایسے سب اپنوں سے دور گزارنے تهے☆☆☆
میر اور ہاشر اکثر ساتھ باہر کهانا کهانے چلے جاتے تهے ۔ ہاشر میر کا حد سے زیادہ خیال رکهتا تها کیوں کے اس کی نیچر ہی ایسی تهی میر ہاشر کے ساتھ گهر پہنچا تو چاچو اور چاچی دونوں ہی گهر پر موجود نہیں تهے ۔ ہاشر نے گهر میں گهستے ہی ماں کو آواز لگائی جس پر میر نے اسے سوالیہ نظروں سے دیکها جس پر ہاشر نے مسکرا کر کہا تمهیں تو پتہ ہے عادت ہے ماں کو آواز دینے کی بس اسی لیے میر اپنا بیگ اٹهائے اپنے روم میں چلا گیا۔ میر کا پرانا موبائل اب اس کے اتنا استعمال میں نہیں تها کیوں کے اس نے آفس کے لیے ایک موبائل الگ سے رکها ہوا تها جسے وہ آن رکهتا تها اور اسی فون سے گهر بات کرلیتا تها دائم کو یہ نمبر کبهی دینے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی تهی۔ چینج کرنے کے بعد ٹی شرٹ اور ٹرائوز ر میں ملبوس وہ بہت ہی جاذب نظر لگ رہا تها - ہاشر اپنے کمرے میں جا کر سو چکا تها میر کو نیند نہیں آرہی تهی اپنے لیے کافی بنا کر وہ ٹیریس پر آگیا تها اسکا پرانا موبائل اسکے ہاتھ میں تها جسے اِسنے اوپر آتے وقت ہی آن کیا تها دائم کے ناجانے کتنے ہی میسج اس نے پڑهنا تو دور دیکهے بهی نہیں تهے ابهی بهی جب اس نے میسج دیکهے تو ناجانے کتنے میسج اس کی شکایتوں کے تهے اور کچھ آیات تهیں جو میر نے اب بهی صرف ایک نظر ہی دیکهی تهیں بهانپ اڑاتی کافی اور ٹیریس سے نظر آتی جگہ جگہ بکهری روشنیاں میر کو ایک پل کے لیے لگا کہ دائم کاش اس کے ساتھ یہاں موجود ہوتی موبائل کی گیلری میں دائم کی لاتعداد تصوریں موجود تهیں میر ایک ایک کر کے ان سب تصویروں کو دیکھ کر ان خوبصورت لمحات کا سوچ رہا تها جو دائم سے جڑے تهے نا جانے کیا سوچ کر اس نمبر ڈائل کیا رِنگ جارہی تهی میر نے فون کان سے لگائے کافی کا سپ لیا مگر کال ریسیو اب تک نہیں ہوئی تهی ۔ میر نے کافی ختم کی اور غصے سے مگ اٹهاتا واپس اپنے کمرے میں آکر موبائل آف کر دیا☆☆☆
STAI LEGGENDO
Husul maraam
Narrativa generaleپیش لفظ حصول مرام سے مراد خواہش کا پورا ہونا ۔ ہم انسانوں کی زندگی کا ایک حصہ خواہشوں اور مرادوں کا ہوتا ہے جو انسان کے ساتھ ہمیشہ رہتا ہے ۔ میری یہ کہانی دو ایسی لڑکیوں پر مبنی ہے جو اپنی حصول مرام کے لئے ہر حد تک جانے کی ممکن کوشش کرتی ہیں ۔ لیکن...