میر کے جانے کے بعد ہاشر حد سے زیادہ بور ہونے لگا تها ۔ بہت مشکل سے اس کا وقت اکیلے گهر میں گزرتا تها۔ ہاشر کا اب ورک لوڈ بڑهنے والا تها کیونکہ اب اس کے آفس میں دوسری فرم کے لوگ انوائیٹڈ تهے ۔جن کی ذمہ داری ہاشر کے کندهوں پر تهی۔ ان کے رہنے سے لے کر کنوینس کهانا سب ہاشر کو دیکهنا تها کل وہ سب اپنی اپنی ٹیم کو لیکر پہنچنے والے تهے ۔ ہاشر یہی سوچ سوچ کر سوچکا تها ۔
اگلے دن صبح وہ جلدی اٹھ گیا اور سکون سے اپنا بریک فاسٹ کرنے کے بعد میر اور اپنے پیرنٹس کو کال ملا کر اطلاع دی کہ کچھ دنوں تک اس کی مصروفیت بڑهنے والی ہے اس وجہ سے شاید وہ کال نا کر سکے ۔ اب اپنا کوٹ ہاتھ میں لیے وہ ائیرپورٹ کے لیے نکل گیا ۔ وہاں پہنچ کر اسے ویٹ کرنا پڑا تها کیونکہ فلائیٹ لینڈ کرنے میں ٹائم تها ۔ ہاشر اپنا موبائل ہاتھ میں لیے کار سے ٹیک لگائے نیوفیڈز دیکھ رہا تها ۔اس کی نظر منہا کی پوسٹ کی ہوئی تصاویر پر پڑیں جو کسی لڑکے کے ساتھ تهیں ہاشر کا موڈ اسے دیکھ کر بگڑنے لگا تها بے دلی سے اس نے موبائل لاک کیا اور ارد گرد کا جائزہ لینے لگا کچھ دیر بعد ہی اسے ائیرپورٹ سے نکلتے ہوئے لوگ نظر آنے لگے ہاشر نے گاڑی میں سے اپنا کوٹ نکال کر پہنا اور آنے والی ٹیم کو ریسیو کرنے کے لیے کهڑا ہوگیا( اے سی ایس) کمپنی سے چالیس سے اوپر کے دو مرد اور ایک ینگ سی لڑکی ساتھ آئی تهی۔ اس میٹننگ میں ہاشر اتنی ینگ ممبر کو دیکھ کر ہاشر حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکا تها ۔ دونوں مرد حضرات آگے اور وہ ان کے پیچھے کچھ فائلز اور ہینڈ بیگ تهامے فل بلیک برانڈیڈ لان کا سوٹ پہنے چہرے پر سنجیدگی طاری کیے ہوئی چل رہی تهی ۔ ہاشر رسمی ملاقات کے بعد انهیں ان کے ہوٹل تک چهوڑ آیا راستے بهر وہ دونوں جینٹس ہی بولتے رہے تهے لڑکی بالکل خاموش سی تهی ہاشر نے یہ سوچ کر ذہن جهٹک دیا کہ نیو ہوگی اس وجہ سے احتیاط کر رہی تھی۔ ہاشر انہیں ہوٹل چهوڑ کر واپس آفس آچکا تها ۔ جیسے ہی وہ اپنے آفس میں انٹر ہوا سامنے موجود شخصیت کو دیکھ کر اس کا خون کهول گیا تها ۔جینز اور ٹاپ میں موجود منہا وہاں پہلے سے تهی ہاشر نے بہت ہی روڈلی اس سے آنے کی وجہ پوچهی کیوں آئی ہو تم یہاں ؟؟؟ منہا جو بڑے سکون سے بیٹھی تهی ۔اس کے سامنے آکر کهڑی ہوگئی اتنا روڈ ہونے کی ضرورت نہیں ہے تمھیں مجهے صاف صاف بتادو میر کہاں ہے ہاشر نے مٹھیاں بھینچتے ہوئے کہا اس سے پہلے میں تمھیں کچھ کہہ دوں دفعہ ہوجائو یہاں سے منہا ڈهیٹ بن کر وہیں کهڑی رہی دیکهو ہاشر مجهے صرف میرے سوال کا جواب دے دو پهر تمهارا سامنا نہیں ہوگا میں وعدہ کرتی ہوں ہاشر جو اب تک خود پر قابو کیے ہوئے تها منہا پر دهاڑا گیٹ آئوٹ منہا نے کچھ بولنا ہی چاہا تها ہاشر نے اس کے بولنے سے پہلے ہی اس کا ہاتھ پکڑ کر باہر نکالا منہا کے آفس سے باہر نکلتے ہی ہاشر نے اس کے منہ پر دروازہ بند کیا جس پر منہا نے غصہ سے دروازے کو اپنے جوتے سے ہٹ کیا اور وہاں سے چلی گئی ۔ہاشر گرنے کے انداز میں چئیر پر بیٹھا ٹائی کی ناٹ ڈهیلی کر کے دل میں سوچنے لگا تم کیوں آجاتی ہو بار بار میرے سامنے کیوں تمھیں مجهے بار بار وہی سب یاد دلانے میں خوشی ملتی ہے ہاشر کا دماغ بالکل کام نہیں کر رہا تها اپنا موبائل اور کوٹ ساتھ لیے وہ گهر کے لیے نکل گیا ۔☆☆☆
VOCÊ ESTÁ LENDO
Husul maraam
Ficção Geralپیش لفظ حصول مرام سے مراد خواہش کا پورا ہونا ۔ ہم انسانوں کی زندگی کا ایک حصہ خواہشوں اور مرادوں کا ہوتا ہے جو انسان کے ساتھ ہمیشہ رہتا ہے ۔ میری یہ کہانی دو ایسی لڑکیوں پر مبنی ہے جو اپنی حصول مرام کے لئے ہر حد تک جانے کی ممکن کوشش کرتی ہیں ۔ لیکن...