میر اور ہاشر دونوں نے ساتھ ہی بچپن گزارا ہوتا ہے. اسکول سے لیکر یونیورسٹی تک دونوں ساتھ رہتے ہیں ۔ یونیورسٹی لائف ختم ہوتے ہی ہاشر کی فیملی اٹلی کے شہر مِلان میں شفٹ ہوجاتی ہے ۔ میر اپنی جاب کی تلاش شروع کردیتا ہے ۔ میر کے چاچو اسے اپنے پاس بلانے کی کوشش شروع کردیتے ہیں تا کہ میر بهی ان کے ساتھ ہی اٹلی سیٹلڈ ہوجائے ۔ صالحہ کو بہت منانے کے بعد وہ میر کو بهیجنے کے لیے راضی ہوجاتی ہیں ۔ میر کو اسی دوران دائم سے محبت ہوجاتی ہے جس کی بنا پر صالحہ ان دونوں کی اینگیجمنٹ کر دیتی ہیں ۔ میر منگنی کے بعد اپنے چاچو کے پاس چلا جاتا ہے وہاں جا کر Bmc جو کے ایک ویل نون کمپنی ہے وہاں جاب کرتا ہے ۔ میر کی جاب بهی وہیں ہوجاتی ہے کیونکہ دونوں کا تعلق ایک ہی فیلڈ سے ہوتا ہے دونوں اپنے کام کو لیکر بہت ہی سیرئیس ہوتے ہیں اس لئیے BMC میں اپنی جگہ آرام سے بنا لیتے ہیں ۔ میر کو اپنی فیملی کو بهی ملِان شفٹ کرنے کی آفر ہوتی ہے۔ مگر اٹلی میں اپنی فیملی کو ایڈجسٹ کرنا اتنا آسان نہیں اسلئیے میر اس آفر کو پینڈنگ میں رکهتا ہے کیوں کے صالحہ بهی بیٹی کو اکیلے یہاں چهوڑ کر اتنی دور نہیں جانا چاہتی میر کا ارداہ دائم کو رخصت کروا لینے کے بعد اٹلی شفٹ ہونے کا ہے جو وہ کسی سے شئیر نہیں کرتا۔☆☆☆☆☆
غیر کی باتوں کا آخر اعتبار آ ہی گیا
میری جانب سے تیرے دل میں غبار آہی گیا
جانتا تها بےوفا کها رہا ہے جهوٹی قسم
سادگی دیکھ کر پهر بهی اعتبار آہی گیا
جی میں تها اے حشر اب نا ان سے بولیں گے کبهی
بے وفا سامنے تها تو پیار آ ہی گیا....مزینہ اپنے فری وقت میں کورین ڈرامہ دیکهنے لگی تهی۔ جس سے اسکا ذہن تهوڑا ریلیکس جاتا تها۔ مزینہ ڈرامہ میں موجود کاسٹ کو دیکهنے کے لیے انسٹگرام وزٹ کرنے لگی۔انسٹگرام پر ڈرامہ سرچ کر کے کاسٹ کے ایک کردار کی پوسٹ پر مزینہ نے کمنٹ کیا اسکا نام کیا ہے۔
ولی اور مزینہ نے کسی پروجیکٹ کی وجہ سے جوائنٹ اکائونٹ بنایا ہوا تها یہ اکائونٹ ان دونوں کے استعمال میں تها۔ مزینہ نے اس ہی جوائنٹ اکائونٹ سے اس ڈرامہ کے پیج پر کمنٹ کیا تها۔ولی بهی اتفاق سے آن لائن ہی بیٹها تها ۔ مزینہ کا کمنٹ دیکھ کر ولی نے ناجانے اسکی ذات پر کیا کیا تیر چلائے اس ایک کمنٹ سے اسکی ذہنیت کا اندازہ ہورہا تها ۔ مزینہ نے جب یہ کمنٹ پڑها اسکی آنکهیں آنسوئوں سے بهر گئیں۔ کمنٹ میں ولی کے الفاظ جگمگا رہے تهے” ہاں بهئی انہیں بتا دو نام یہ وہ لوگ ہیں جن کا ایک کے ساتھ رہ کر بهی دل نہیں بهرتا ایک کے جانے کے بعد دوسرا ڈهونڈ لیتی ہیں“ مزینہ نے تیش میں آکر وہ جوائنٹ اکائونٹ ڈیلیٹ کردیا ۔ اور انسٹاگرام اَن انسٹال کر کے موبائل سائیڈ میں رکھ دیا ۔ مزینہ اپنا سر گهٹنوں پر رکهے رو رہی تهی۔ مزینہ ایک دبلی پتلی سی چهوٹی ہائیٹ کی لڑکی تهی جس کا ناک نقشہ کهڑا تها۔ گول اور بڑی سیاہ آنکهیں پتلی لمبی سی ناک جس میں ہیرے کی چهوٹی سی لونگ وہ پہنتی تهی اوور آل وہ ایک نازک سی لڑکی تهی ۔ مزینہ اپنے دل میں دعا کر رہی تهی ۔ اللہ تعالی مجهے معاف کردیں میں نے غلطی کر دی ایک انسان کو پہچاننے میں ایک ایسے شخص پر بهروسہ کرلیا جس کا مجھ سے کوئی رشتہ ہی نہیں تها مجهے بالکل ٹهیک سزا ملی ہے میں اسی لائق ہوں یا اللہ مجهےمعاف فرما دے اس عزیت سے مجهے نکال دیں مزینہ کا صبر بالکل ختم ہوچکا تها اتنے وقت سے جو وہ خود کو سنبهالے ہوئی تهی وہ سب آج آنسوئوں کی صورت باہر آچکا تها رو لینے کے بعد دل ہلکا ہوگیا تها۔ اب وہ خود کو پرسکون محسوس کر رہی تهی۔
STAI LEGGENDO
Husul maraam
Narrativa generaleپیش لفظ حصول مرام سے مراد خواہش کا پورا ہونا ۔ ہم انسانوں کی زندگی کا ایک حصہ خواہشوں اور مرادوں کا ہوتا ہے جو انسان کے ساتھ ہمیشہ رہتا ہے ۔ میری یہ کہانی دو ایسی لڑکیوں پر مبنی ہے جو اپنی حصول مرام کے لئے ہر حد تک جانے کی ممکن کوشش کرتی ہیں ۔ لیکن...