ایک نیا دن ایک نئی جگہ آج مزینہ pantheon جانے والی تهی۔ اب تک وہ جن جن جگہوں پر جا چکی تهی ۔ وہاں جانے کے بعد اسے کچھ اتنا ایکسائیٹننگ نہیں لگا تها۔ چونکہ کل سے موڈ بهی کچھ اچها نہیں تها اسی لیے آج وہ ایسی جگہ کے بارے میں سوچے بیٹھی تهی۔ جہاں جاکر اس کے ذہن سے ساری باتیں کہیں پیچھے رہ جائیں
ہاشر ہمیشہ کی طرح انجان
بن کر بیٹھا تها- مزینہ نے بهی اب کے اسے بالکل لفٹ نہیں کروائی تهی ۔ ولی کے متواتر میسجز آنا شروع ہوگئے تهے جس میں سے ایک کا بهی جواب اس نے نہیں دیا تها ۔ چونکہ سب اس ٹرپ پر ایجڈ تهے ۔ اس وجہ سے انہیں ہیسٹوریکل پلیسز بہت اٹریکٹ کر رہی تهیں ۔ دوسری طرف مزینہ اس جگہ آکر ناخوش لگ رہی تهی۔ ہاشر دور سے کهڑا اسے دیکھ رہا تها۔ پهر اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا تو وہ اس کے پاس پہنچ گیا۔
.Mi scusi
(ایکسکیوز می )
وہ جو ایک جگہ سکون سے بیٹھی تهی سامنے ہاشر کو دیکھ کر انجان بن گئی اور بنا جواب دئیے وہاں سے اٹھ گئی ۔ہاشر نے اس کے پیچھے چلتے ہوئے کہا محترمہ میں آپ سے بات کر رہا ہوں؟؟؟ وہ اب مزید تیز تیز قدم بڑها رہی تهی ۔ ہاشر لمبے لمبے ڈاگ بهرتا اب اس کے سامنے آکر کهڑا ہوا .Mi dispiace (آئی ایم سوری ) مزینہ نے سنجیدگی سے جواب دیا اٹس اوکے مسٹر ہاشر مگر مجهے آپکے اس اٹیلین سوری کی کوئی ضرورت نہیں ،" مزینہ آپ ناراض ہیں ؟؟" میں کیوں ناراض ہونگی آپسے ناراض اپنوں سے ہوا جاتا ہے ہاشر نے جواب دیا مجهے آپ کے ساتھ ایسا برتائو نہیں کرنا چاہئے تها۔ مگر ٹو بی اونسٹ اس جگہ سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں بس یہی وجہ ہے کہ میں تهوڑا اپ سیٹ ہوگیا مزینہ نے جب ہاشر کی بات سنی تو اسے اندازہ ہوا اسکے علاوہ بهی تو لوگوں کی زندگی میں پرابلمز ہوسکتی ہیں۔ ہر انسان ہی اپنے آپ سے ناجانے کتنی جنگ کر رہا ہوتا ہے ہم بنا اندازہ لگائے سوچ لیتے ہیں کے یہ ہمیں لفٹ نہیں کروا رہا کتنا arrogant ہے بات نہیں کر رہا جب دوسرے کو اپنی جگہ رکھ کر سوچیں گے تبھی ایک دوسرے کے لئے احساس پیدا ہوگا ۔
ہاشر نے اسے مخاطب کیا کہاں کهو گئیں ؟؟ ،
" کہیں بهی نہیں میں بس کچھ اپ سیٹ تهی اس وجہ سے بس اکیلے بیٹھی تهی "
ہاشر اب اس کے ساتھ چلتے ہوئے کہنے لگا میری خاموشی سے یا ریسزرو رہنے کی وجہ سے آپ پلیز مجهے جج نہیں کریں اصل میں یہ ہر جگہ میرے پاسٹ کو دہراتی ہے بس اس وجہ سے میں تهوڑا چپ چپ ہوں ہر چیز مجهے میرا ماضی یاد دلاتی ہے جسے میں بہت پہلے بهلا چکا تها مگر وہ میرے سامنے بہت بری طرح سے واپس آکر کهڑا ہو گیا ۔خیر اس بات کو رہنے دیتے ہیں میں آپکو مزید بور نہیں کرنا چاہتا اب وہ مسکرا رہا تها اس کی اسمائیل بہت خوبصورت تهی ۔
" ایسی کوئی بات نہیں میں بور نہیں ہوئی مجهے اچها لگا کہ آپ نے اپنی بات شئیر کی "
مزینہ اس جگہ سے بے زار لگ رہی تهی ۔ ہاشر نے اسے مخاطب کر کے کہا آپ کو اس جگہ کے بارے میں پتہ ہے ؟ اس نے نفی میں سر ہلایا ،" pantheon مقدس ہڑوار یا عمارت کو کہتے جہاں پر نامور ہستیاں یا ان کی یادگار دفن ہوتی ہیں ۔ مگر وجہ پتہ ہے کیا آپ خوش نہیں ہیں اس لیے آپ ان جگہوں سے لطف اندوز نہیں ہو پارہی یہ سب بہت خوبصورت ہے اور اٹریکیٹو بهی روم گهومنا آپکی وش تهی ۔ تو پهر سب کچھ بهول بهال کر اس وقت کو ضائع نہیں کریں " مزینہ خاموشی سے اسے دیکھ رہی تهی مسکرا کر گویا ہوئی " صحیح کہہ رہے آپ میں جس وجہ سے یہاں ہوں مجهے اس پر فوکس کرنا چاہئیے"
ہاشر اسے یہاں کی ہسٹری کے بارے میں بتانے ہی لگا تها ۔ مزینہ نے اسے کی بات کو روکتے ہوئے کہا مجهے ایک بات بتائیں یہاں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جو بہت بہت خوبصورت ہو میں یہ ہیسٹوریکل مقامات دیکھ دیکھ کر پک چکی ہوں۔ ہاشر اس کی بات پر ہنس دیا " آپ کے کہنے کا مطلب ہے یہ سب بیکار ہیں جہاں تک ابهی آپ جاچکی ہیں"؟
YOU ARE READING
Husul maraam
General Fictionپیش لفظ حصول مرام سے مراد خواہش کا پورا ہونا ۔ ہم انسانوں کی زندگی کا ایک حصہ خواہشوں اور مرادوں کا ہوتا ہے جو انسان کے ساتھ ہمیشہ رہتا ہے ۔ میری یہ کہانی دو ایسی لڑکیوں پر مبنی ہے جو اپنی حصول مرام کے لئے ہر حد تک جانے کی ممکن کوشش کرتی ہیں ۔ لیکن...