شام کےوقت وہ ہمیشہ چھت پر ایک چائے کا کپ لیے پہنچ جاتی تھی نا جانے کیوں یہ وقت اسے عجیب تازگی بخشتا تھا ۔ بھانپ اڑاتی چائے کی چسکیاں بھرتی وہ کھلے آسمان میں اڑتے پرندوں کو حسرت سے دیکھ رہی تھی۔ " پرندے بھی کتنے خوشنصیب ہیں آزاد فطرت آسمانوں کو چھو لینے کی سکت کسی چیز کی فکر سے آزاد نا کسی کا دل رکھنے کا جھنجھٹ نا کسی بات کا غم "
مہرالنساء کب دبے قدموں سے آکر اس کے ساتھ بیٹھ گئیں اسے خبر بھی نہیں ہوئی تھی .
مزینہ ...!
وہ ماں کی آواز پر چونکی تھی "آپ کب آئیں امی ؟؟؟ "
"جب تم کھلے آسمان میں اڑتے ان پرندوں کو حسرت سے دیکھ رہی تھیں میں جانتی ہوں تم بھی ایسے ہی زندگی گزارنا چاہتی تھیں ہر فکر سے آزاد اپنی مرضی سے جینا " ان کی آواز میں افسردگی تھی جسے مزینہ نے بھی محسوس کیا تھا ۔
"مگر ایسا ہوا تو نہیں جب اڑنے کا سوچا کہیں نا کہیں گر گئی اور اب ایسا گری ہوں کے اٹھنے کی طاقت کھوچکی ہوں " اس نے بنا تاصر کے جواب دیا تھا .
"اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کرو ہر حال ایسے نا امیدی کی باتیں تم پر بالکل زیب نہیں دیتی " انہوں نے مزینہ کا ہاتھ تھپتھپاتے ہوئے کہا جس پر وہ صرف خالی نظروں سے ماں کی شکل دیکھتی رہ گئی ۔
¤¤¤¤¤
جب اس نے پیچھے پلٹ کر دیکھا تو زیدی صاحب اسے سوالیہ نظروں سے دیکھ رہے تھے ۔
گلا صاف کر کے جمائمہ گویا ہوئی "کچھ بھی نہیں بس دیکھنے آئی تھی کے سب کھانے کے لئے بیٹھ گئے ہیں یا نہیں آپی نے کہا تھا ۔
اتنے میں نجدا بھی وہاں آن پہنچی اور جمائمہ کو کچن میں جانے کا کہہ کر آگے بڑھ گئی ۔
"ابو میں جاؤں ؟؟؟ اس نے معصوم سی شکل بنا کر پوچھا ۔
زیدی صاحب نے اثبات میں سر ہلایا اور بنا کچھ کہے کمرے میں چلے گئے۔
"ایسی بے غیرت میں نے آج تک نہیں دیکھی " جمائمہ کچن میں داخل ہوتے ہی دائم پر پھٹ پڑی .
ایسا بھی کیا ہوگیا ؟ دائم نے ڈش میں چاول نکالتے ہوئے پوچھا .
" میں نجدا سے کوئی سیکریٹ بات کر رہی تھی مگر پتہ نہیں کہاں غائب ہوگئی وہ اور میری باتیں ابو نے سن لی " اس نے ٹینشن سے ناخن چباتے ہوئے کہا .
"اچھا چھوڑو..! جاؤ یہ ڈش اندر دے کر آؤ "
جمائمہ نے آنکھیں پھاڑ کر دیکھا "میں جاؤں ؟؟؟
YOU ARE READING
Husul maraam
General Fictionپیش لفظ حصول مرام سے مراد خواہش کا پورا ہونا ۔ ہم انسانوں کی زندگی کا ایک حصہ خواہشوں اور مرادوں کا ہوتا ہے جو انسان کے ساتھ ہمیشہ رہتا ہے ۔ میری یہ کہانی دو ایسی لڑکیوں پر مبنی ہے جو اپنی حصول مرام کے لئے ہر حد تک جانے کی ممکن کوشش کرتی ہیں ۔ لیکن...