ایک حقیقت ہے کہ جو بھی چیز شروع ہوتی ہے ایک نہ ایک دن ختم ضرور ہوتی ہے قرآن مجید میں بھی ہے
ہر چیز کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے
بالکل اسی طرح ہمارا ناول "محبت کہکشاں ہوگئی"
بھی کل ایک لمبے عرصے بعد9 مارچ 2019 کو اپنے انجام تک پہنچ گیا۔ یہ ناول 11 جنوری 2019 کو شروع ہوا تھا اور اس کو مکمل ہونے میں دو مہینے لگے ۔۔۔اس ناول کی ٹوٹل پچیس اقساط تھیں اور پچیس اقساط کے سفر کے بعد یہ ناول انجام تک پہنچ گیا ۔۔
یہ ناول ایک حقیقی زندگی پر بنا تھا جس زندگی کو کسی دوسرے انسان کی انا اور ضد نے کالے جادو سے برباد کردیا تھا ایسے ہی اس ناول میں بھی دکھایا گیا غزل آپی اس ناول کی خالق ہیں جنہوں نے مجھے اس ساری کہانی کا تھیم بتایا اور میں نے اس میں تبدیلیاں کرکے اسے لکھا ہے اور امید ہے آپ سب کو پسند بھی آیا
آئیے دیکھتے ہیں کرداروں کی جھلکیاں
👩منال : ناول کی مرکزی کردار ۔ یہ ناول منال کی زندگی پر تھا جو ایک معصوم سی لڑکی ہے اور اس کی معصومیت کا اندازہ یہاں سے لگایا جاسکتا ہے کہ نکاح کے وقت بھی وہ شاہ میر کے چہرے کو دیکھ رہی تھی کہ کیا کروں ۔۔۔ منال نے ناول میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا اور اس کی زمہ دار اس کی پھوپھو صائمہ تھیں جس نے اپنی انا کے باعث منال پر کالا جادو کیا اور اس کی زندگی برباد کرنے کی کوشش کی مگر منال اور اس کی ماں نے درس والی باجی سے مشورہ کیا تو اللہ کے پاک کلام کی بدولت وہ صائمہ کی چال سے بچ گئے مگر صائمہ نے ہمت نہ ہاری اور منال کے جسم میں سرایت شروع کردی اور اس طرح منال کو برین کا کینسر ہوگیا تھا اس وقت منال کی ہمت کی داد دی جانی چاہیے کہ خود کو موت کے گھاٹ اتار دیا مگر اپنی محبت کی خاطر اپنی بچی کو چھوڑ دیا ۔
منال کی حقیقی کہانی اسی ملتی ہے کردار کا حقیقی نام کچھ اور ہے آج کل بہت ابتر حال میں ہے صائمہ جیسے ہی ایک انسان نے اس کی زندگی برباد کردیا ہے ہماری بہن ہماری دوعاؤں کی متلاشی ہے
اللہ سے دعا ہے کہ منال کی زندگی کو آسان بنا کر اسے صحت یابی عطا کریں
👦شاہ میر: شاہ میر کو ایک اوباش اور آوارہ لڑکا دکھایا گیا ہے جو لڑکیوں کو فلرٹ کرتا ہے مگر اس اوباش لڑکے کو منال جیسی معصوم لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے شاہ میر کے کردار سے یہ دکھایا گیا ہے کہ محبت کس طرح انسان کو اپنے حسار میں لیتی ہے کہ شاہ میر نے تمام بری عادات چھوڑ دی منال کو پانے کے لیے ۔ شاہ میر کی زندگی کا انجام بھی بتا دکھایا گیا اسے محبت ملی مگر پھر چھین لی گئی تھی صائمہ کی وجہ سے ہی ۔لیکن شاہ میر کی محبت کو سلام کہ منال کے مرنے کے بعد بھی ہر روز اس کی قبر پر جاتا ہے اور صرف یہی نہیں صائمہ کو بھی پناہ دی
اصل زندگی میں بھی منال ایک محرم کی محبت کی متلاشی ہے اللہ منال کو ایک محرم عطا کریں جس سے وہ محبت کرسکے
👵صائمہ : صائمہ کا کردار جس سے سب کو نفرت ہے آغاز میں بھی میں سب سے کہا تھا اور اختتام تک سب کو اس سے نفرت ہوگئی تھی اپنی انا می اس نے جو کیا اللہ اسے کبھی معاف نہیں کرے گا ناول میں جو اس کا انجام دکھایا گیا ہے بہت برا ہے لیکن حقیقی زندگی میں صائمہ آج بھی منال کو نقصان پہنچانے میں لگی ہے اللہ سے دعا ہے کہ صائمہ جیسے کردار کو ہدایت ملے اور منال کی زندگی کی جان چھوڑ دے
👧نور مہوش : دونوں کے کرداروں سے دوستی کے عظیم رشتے کو دکھایا گیا
👦 سبحان: دوستی کے رشتے کے ساتھ ساتھ اس شخص کی نشاندھی کی گئی جسے اپنی محبت مل گئی
سب سے خوشی کی بات منال نے بھی یہ ناول پڑھا اور ان کو بھی بہت پسند آیا اللہ ان کی زندگی آسان کرے
اپنے ساتھ بہت سے ٹوسٹ اور ٹرن لے کر یہ ناول ختم ہوچکا ہے مجھے آپ کے بھی تبصرے کا انتظار رہے گا
YOU ARE READING
Muhabbat Kahkishan Ho Gai
Horrorاس ناول میں ایک ایسی داستان سنائی گئی ہے جس میں ایک لڑکی کی کہانی ہے جو حالات سے لڑتی ہوئی آخرکار کہکشاں ہوجاتی ہے آئیے جانتے ہیں کس طرح دنیا اور اس میں موجود لوگوں نے اس کی زندگی کو خار دار بنا دیا ۔۔کس طرح شیطانی طریقوں سے اس کی زندگی کو عذاب بنا...