Episode:12

107 7 0
                                    

"مام ! مجھے کچھ پیسے چاہیئں۔" عمر صائمہ بیگم کے کمرے میں داخل ہوتے ہوئے بولا۔

"اچھا!!! کتنے چاہیئیں؟" صائمہ بیگم چائے گھونٹ بھرتے ہوئے بولیں۔

"چار لاکھ۔" وہ پرسکون لہجے میں بولا۔

"کیاااا؟ چار لاکھ؟ تمہارا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا؟" صائمہ بیگم غصے سے بولیں۔

"میں نے ایسا کیا کہہ دیا ہے، پیسے ہی تو مانگے ہیں۔" وہ بیزاری سے بولا۔

"تمہارے باپ کو پتا چل گیا نا کہ تم انکی کمائی اپنی عیاشیوں پر اڑا رہے ہو تو وہ تمہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے۔" وہ غصے سے بولیں۔

"اوہ پلز مام! میں ابھی لیکچر سننے کے موڈ میں بالکل نہیں ہوں۔ آپ مجھے پیسے دیں۔" عمر چڑ کر بولا۔

"میرے پاس نہیں ہیں اتنے پیسے۔" صائمہ بیگم دو ٹوک انداز میں بولیں۔

"کیا مطلب نہیں ہیں۔۔۔آپ پلز ابھی مجھے پیسے دے دیں میں بعد میں آپ کو واپس کر دوں گا۔"وہ ان کی منتیں کرنے لگا۔

"جب ہیں ہی نہیں تو دوں کہاں سے؟" وہ چائے کا مگ میز پر پٹختے ہوئے بولیں۔

حمائل صائمہ بیگم کے استری ہوئے کپڑے ہاتھ میں لیے کب سے کمرے کے باہر کھڑی صائمہ بیگم اور عمر کی بات ختم ہونے کا انتظار کر رہی تھی، جب ان کی بحث لمبی ہوتی دیکھی تو اندر آگئی۔

"ٹھیک ہے! آپ نہ دیں پیسے میں خود ہی انتظام کر لیتا ہوں۔" اس نے حمائل پر نظریں جمائے پر سوچ انداز میں کہا۔

"کہاں سے کر لو گے انتظام؟"صائمہ بیگم نے فورًا پوچھا۔

"یہ میرا مسئلہ ہے۔ابھی مجھے دیر ہو رہی ہے میں جا رہا ہوں اور رات کو لیٹ آئوں گا۔" وہ صائمہ بیگم کو الجھن میں ڈال کر کمرے سے باپر چلا گیا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ آوارہ گردی کرنا، لڑکیوں پر بری نظر رکھنا مختصر یہ کہ ہر برا اور غلط کام کرنا عمر کی عادت بن چکی تھی۔ اب تو وہ بعض اوقات اپنے ماں باپ کے ساتھ بھی بدتمیزی سے بول جاتا تھا۔

اسے اور علیزے کو ہمیشہ سے ہی ہر آسائش مہیا کی گئی تھی۔ہر جائیز ناجائز مطالبہ پورا کیا گیا تھا جس کا نتیجہ اب بگڑی ہوئی اولاد کی صورت میں نظر آرہا تھا۔

____________________________________

"یہ عماد بھائی آج اپنی امی کو کیوں ساتھ لائیں ہیں؟" فاطمہ نے کمرے میں آتے ہی زہرہ سے پوچھا۔

"کسی خاص مقصد کے لیے لے کر آیا ہے۔"زہرہ اپنی مسکراہٹ دباتے ہوئے بولی۔

"کیسا مقصد؟" فاطمہ نے بھنویں اچکا کر پوچھا۔

"خود ہی جا کر عماد سے پوچھ لو۔۔۔بلکہ وہ آگیا،پوچھ لو اب۔" زہرہ نے کپڑے طے کرتے ہوئے دروازے کی جانب اشارہ کیا جہاں عماد کھڑا تھا۔

تپتی دھوپ کا سفر(COMPLETED✅)Where stories live. Discover now