Episode:17

102 8 0
                                    

اس کو ان کے گھر رہتے ہوئے دو دن گزر گئے تھے۔وہ جب بھی زہرہ سے ہوسٹل جانے کی بات کرتی تو وہ اسے ٹال دیتی۔

ان دو دنوں کے دوران اس کا ایک مرتبہ بھی وقار سے سامنا نہیں ہوا تھا۔وہ صبح جلدی آفس چلا جاتا اور رات دیر سے گھر آتا۔

آج اتوار تھی۔وہ عماد کو لے کرصبح صبح کسی کام سے باہر نکل گیا تھا۔شام کو پانچ بجے وہ دونوں واپس گھر آئے۔

جس وقت وہ گھر آئے زہرہ اور حمائل لائونج میں بیٹھی باتیں کر رہیں تھیں۔

عماد تو سلام کر کے وہیں بیٹھ گیا جبکہ وقار نے زہرہ کو سلام کیا اور حمائل کی موجودگی کو نظرانداز کرتا اپنے روم میں چلا گیا۔

عماد اور زہرہ نے وقار کی اس حرکت کو نوٹ کیا تھا۔زہرہ نے عماد سے آنکھوں کے اشارے سے پوچھا کہ کیا ماجرا ہے تو عماد نے کندھے اچکا دیے، اور حمائل خاموش نظریں جھکائے بیٹھی رہی۔

"حمائل کیسی ہیں آپ؟" عماد نے مسکرا کر پوچھا۔

حمائل نے اسے دیکھا اور اثبات میں سر ہلا دیا۔

"زہرہ آپی! آپ کے بھائی نے آج مجھے بہت خوار کیا ہے قسم سے، چھٹی کے دن بھی چین نہیں لینے دیتا اس لیے نا اب آپ کے ہاتھ کی چائے کی شدت سے طلب ہو رہی۔" وقار معصومیت سے بولا۔

"کچھ تو شرم کر لو منگنی ہونے والی ہے تمہاری اور تم روز منہ اٹھا کر سسرال آجاتے ہو۔" زہرہ اس کے پاس کھڑی اس کا کان کھینچتے ہوئے بولی۔

"بھئی پہلے تو صرف وقار کا دوست تھا اور آپ کا  بھائی، اب تو ماشااللہء سےآپ لوگ میرا سسرال ہیں تو اب اس لحاظ سے میرا زیادہ آنا بنتا ہے۔۔۔اور  رہی بات منہ اٹھا کر آنے کی تو یہ میری مجبوری ہے کیونکہ میں اپنا منہ گھر چھوڑ کر تو آ نہیں سکتا نا!!!۔" وہ ڈھیٹوں کی طرح مسکراتے ہوئے بولا۔

حمائل ان کی باتیں سنتے ہوئے مسکرا رہی تھی۔آج ناجانے وہ کتنے عرصے بعد یوں کھل کر دل سے مسکرائی تھی۔

زہرہ نے ہنستے ہوئے اس کے سر پر چپت لگائی اور چائے بنانے کچن میں چلی گئی۔

عماد نے گلا کھنکھارا۔

"حمائل مجھے آپ سے ضروری بات کرنی ہے۔" اس نے سنجیدگی سے کہا۔

"جی۔۔۔" حمائل اپنے مخصوص دھیمے لہجے میں بولی۔

عماد کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کس طرح بات شروع کرے۔پھر ہمت کر کے بولا۔

"حمائل! آپ وقار کو جیسا سمجھ رہی ہیں وہ ایسا ہرگز نہیں ہے، نہایت شریف اور سلجھا ہوا انسان ہے وہ۔"

"تو انھوں نے اپنے کارنامے کے بارے میں سب کو بتا دیا؟" حمائل تلخی سے بولی۔ چند لمحوں پہلے والی مسکراہٹ اب بالکل غائب ہو چکی تھی۔

تپتی دھوپ کا سفر(COMPLETED✅)Where stories live. Discover now