EPISODE_4
یہ جو سیاہی ہے ختم ہو گئی
قلم بھی مجھ سے روٹھ گئے ہے
تیری چاہت میں جو لفظ لکھو
الفاظ بھی مجھ سے روٹھ گئے ہے
میں ورق ورق لکھو تیری محبت
تو لفظ و لہجے میں عداوت رکھے
میں تُجھ کو دیکھو ہر پل ہر دم
تو مجھ کو دیکھ نظرانداز کرے
محبت تو دیکھ ذرا
میری آنکھوں میں تو بسا ہے
میری آنکھوں میں دیکھ ذرا
محبت میرے لیے ہر پل سزا ہےزوہان فون میں نظر گاڑے چل رہا تھا جب سامنے سے آتی زویا جو ہاتھ میں پھولوں کی ٹوکری لیے اور اپنے فروک میں اُلجھی ہوئ آ رہی تھی سیڑھیوں سے آتے زوہان کو نہ دیکھ سکی، جب اسکا پیر فروک میں اُلجھا، اس سے پہلے سڑیوں سے گرتی کی زوہان کی نظر اس پر پڑی وہ دو دو اسٹیپ پھلانگ کر اس تک پہنچا اور اس کا ہاتھ اپنے ہاتھوں کے گرفت میں لے کر اپنی طرف کھینچا زویا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور کھنچتی ہوئے اسکے سینے سے جا لگی
"سنبھل کر چلا کرو۔۔۔"
زوہان نے سنجیدگی سے کہا اس کی گرم سانسیں زویا کے چہرے پر پڑ رہی تھی جو ڈر کے مارے آنکھیں بند کئے ہوئے تھی وہ اس وقت سفید ٹراؤزر، سفید فروک پر پیلا ڈوپٹہ لیے ہوئے تھی، پھولوں کا زیور پہنے ہوئے، لائٹ میکپ لگائے غضب ڈھا رہی تھی
"آنکھیں کھولو۔۔۔"
زوہان نے اس کے چہرے پر نظر گاڑے کہا
اس کی آواز سن کر اس نے پٹ سے آنکھیں کھولی اور پھر اس سے دور ہو کر اِرد گرد دیکھا پھر اپنے آپ کو دیکھا کی اُسے کچھ ہوا تو نہیں"میں بچ گئی مجھے تو لگا کی میں گئی، اچھا ہوا مجھے کچھ نہیں ہوا ورنہ میں بھائی کی شادی کیسے اٹینڈ کرتی…٫
وہ تو شروع ہی ہو چکی تھی اپنے ارد گرد کا خیال کیے بغیر.."تم بچ نہیں گئی میں نے بچایا ہے تمہیں ورنہ تم اب تک گری رہتی یہاں..."
زوہان نے اترا کر کہتے ہوئے سڑیوں کے جانب اشارہ کیا زویا نے اس کی طرف دیکھا پھر غور سے دیکھا، اُسے یاد آ گیا تھا یہ وہی مال والا ہے"تم۔۔تم یہاں کیا کر رہے ہو۔۔؟"
زویا نے اس کی طرف انگلی اٹھا کر دانت پر دانت جمائے کہا"تمہیں دیکھنے آیا ہوں وائٹ وچ..."
زوہان نے دونوں ہاتھ سینے پر باندھے اسکو دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہا"تمہاری اتنی ہمت تم میرے گھر آ گئے، میں بتاؤں گی سب کو پھر دیکھنا تمہارے ساتھ کیا ہوتا ہے.."
زویا غصے سے کہے کر جانے لگی جب پیچھے سے آواز آئی"جاؤ جاؤ جا کر بتاؤ سب کو، ویسے کیا بتاؤ گی…"
زوہان نے چڑانے والے انداز میں کہام"یں کہوں گی کی۔۔ میں کہوں گی…"
زویا پیچھے پلٹ کر اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہتے ہوئے پھر سوچنے لگی کی وہ کیا کہے گی
ВЫ ЧИТАЕТЕ
ہماری دوستی بےمثال (COMPLETE)
Фэнтезиیہ میرا پہلا ناول ہے اُمید ہے آپ سب کو پسند ائیگی یہ بے غرض دوستی کی داستان ہے جہاں شرارت سے بھری بھرپور زندگی جینے والے کردار سے ملینگے