EPISODE 1

407 29 5
                                    

EPiSODE 1
ہماری دوستی بے مثال

میرے دوست میرے عزیز من
میری دھڑکنوں کی صدا کو سن

جو ہے کاغذوں پر بکھر رہی
ہو ہے لفظ بن کر بکھر رہی

میری آرزو میری جستجو
کی ورق نہیں تو ہے روبرو

کی میں تجھ سے کرتا ہوں گفتگو
اے عزیز قابلِ محترم

میری ہر دعا تیرے نام ہے
یہی دھڑکنوں کا پیام ہے

تُجھے ہر قدم پہ خوشی ملے
تُجھے دوستی کا سلام ہے

آج بھی موسم ہر روز کے طرح خوشگوار تھا ہر طرف ہلکی ہلکی دھند چھای ہوئی تھی کالے گہرے بادل آسمان پر بھکرے تھے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائے چل رہی تھی ہلکی ہلکی بوندا بندی ہو رہی تھی سورج بادلوں کی اوٹ میں چھپ جاتا تھا تو کبھی سورج کی روشنی زمین میں بکھر جاتی تھی ایسے میں پانچ ہیوی بائک سوار روڈ پر بائک اڑاتے ہوئے اپنے منزل کو روا تھے کبھی کسی کی بائک آگے تو کبھی کسی پیچھے رہ جاتی کبھی زگ ذیگ سٹائل میں اڑاتے ہوئے لے جاتے ریس لگاتے ہوئے سب اپنی منزل کو پہنچے یونیورسٹی کے گیٹ پر پہنچتے ہی بائک کو بریک لگی سب ایک ساتھ اترتے ہوئے مغرورانا چال چلتے ہوئے یونیورسٹی کے اندر قدم رکھتے ہی سب کی نظروں کا مرکوز وہ پانچوں ہی بنے تھے، سب شاندار شخصیت کے مالک تھے ان سب پر سب کی نظر تھم گئی اور وہ سب سے بے نیاز اپنا رخ کینٹین کے جانب کیا، کیوکی لیکچر میں ابھی وقت تھا کینٹین میں داخل ہوتے ہی سب اپنے مین ٹیبل پر بیٹھ گئے یہ ٹیبل پر صرف یہ پانچوں ہی بیٹھتے تھے ورنہ کسی میں اتنی ہمت نہیں تھی کی کوئی ان سرپھروں کے کام میں ٹانگ اڑائے

"‌چھوٹے کم ہیئر۔۔"
شان اپنے سے کچھ دور چھوٹے قد والے بندے کو مخاطب کیا

"ہاں بھائی "
وہ اسکی طرف آتے ہوئے اُسکے سوال کا جواب دیا

"میرے لیے ایک کپیچینوں"

طلحہ نے کہا جسکا چھہ فٹ ایک انچ سے نکلتا قد گوری رنگت گرین آنکھیں کھڑی ناک ہلکی ہلکی شیو وائٹ جوگرز بلیک جینز کے اوپر وائٹ شرٹ، ہاتھ میں واچ, جیل سے سیٹ کیے ہوئے بال، وه خوبصورتی کی آپ مثال تھا

"میرے لیے بھی۔۔۔"

حمزہ نے ہاتھوں میں پکڑے فون میں گیم کھیلتے ہوئے ہاتھوں کو اٹھاتے ہوئے کہا جسکا چھہ فٹ تین سے نکلتا قد گندمی رنگت، براؤن بال، جو سلیقے سے سیٹ، تھے چھوٹی کھڑی ناک وائٹ جوگرز بلیک پنیٹ وائٹ ٹی شرٹ پر بلیک اور ریڈ چیک شرٹ پہنے کسی کا بھی دل جیت سکتا تھا

ہماری دوستی بےمثال (COMPLETE)Tempat cerita menjadi hidup. Temukan sekarang