EPISODE 26

81 16 2
                                    

EPISODE 26

"بھاگ۔۔۔۔ بھاگ ذوہان بھاگ۔۔۔"

ذوہان جو یونی کے گراؤنڈ میں کھڑا موبائل چیک کر رہا تھا۔۔۔ اُسے اپنے پیچھے سے حمزہ کی اواز آئی۔۔۔ اس اچانک افدات پر اُسکی موبائل گرتے ہوئے بچا تھا وہ ہڑبڑا کر پیچھے پلٹا۔۔۔ حمزہ کو اپنے جانب پاگلوں کی طرح آتا پاکر بوکھلا ہی تو گیا تھا۔۔۔

"بھاگ ذوہان۔۔"

حمزہ چلا کر ایک بار پھر بولا۔۔۔ اب منظر کچھ یو تھا دونوں پاگلوں کی طرح گراؤنڈ میں بھاگ رہے تھے۔۔۔ صارم طلحہ اور شان ایک سائڈ کھڑے حمزہ اور ذوہان کا انتظار کر رہے تھے۔۔۔ کچھ وقت بعد ذوہان اور حمزہ کو اپنے جانب پاگلوں کی طرح بھاگتا پایا۔۔۔

"بھاگوں تم تینوں بھی بھاگوں۔۔۔ ایک مصیبت آ گئی ہے۔۔۔۔۔۔"
حمزہ نے چلا کر پھولے سانس کے ساتھ کہا۔۔۔

"مگر کیوں؟"
صارم نا سمجھی سے بولا۔۔۔ حمزہ اور ذوہان اُن تینوں کے پاس آ چکے تھے۔۔۔ جو حیرت سے اُن دونوں کو دیکھ رہے تھے

"چل ہمارے پیچھے ایک جلاد پڑا ہے..."

حمزہ کا یہ کہنا تھا کی اُن تینوں نے بھی دوڑ لگا دی۔۔۔ اب منظر کچھ یو تھا یونی میں وہ پانچوں افلاطون بنے بنا بریک کے دوڑ رہے تھے۔۔ آس پاس کے سٹوڈنٹ حیرت سے انہیں تکتے مگر چہرے پر نظر پڑتے ہی۔۔۔ وہ پھر سے اپنے کاموں میں مصروف ہو چکے تھے۔۔ کی انکا تو یہ روز کا ہے ۔۔ جلاد کے نام پر اُن تینوں کو لگا حمزہ اور ذوہان سر مبین کو تنگ کرکے آیا ہے۔۔۔ اور سر مبین سے تو انکی ویسے بھی نہیں بنتی تھی۔۔۔ مگر انہیں کیا پتا اس بار مصیبت کچھ اور ہی تھی۔۔۔ وہ پانچوں دوڑتے دوڑتے دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں آ گئے تھے۔۔۔

"یار کیا کیا ہے تم دونوں نے سر مبین کے ساتھ..."
طلحہ بھاگتا ہوا حمزہ اور ذوہان کو گھور کر بولا۔۔۔

"ہم نے کچھ نہیں کیا ہے سر مبین کے ساتھ..."
حمزہ پھولی سانس کے ساتھ بولا

"کیا سر مبین نے کوئی اسائنمنٹ دی ہے؟"
شان نے بھاگتے ہوئے کسی خدشے کے احساس سے مرے مرے انداز میں گویا ہوا۔۔۔

"نہیں۔۔۔"
حمزہ نے جواب دیا

"تو یار ہم بھاگ کیوں رہے ہے؟"
ذوہان بھاگتے ہوئے ایکدم رک کر جھنجھلا کر بولا۔۔ وہ سب بھی رک گئے تھے

"یار وہ میرے پیچھے پڑا ہے۔۔۔"
حمزہ بھی رک کر سانس کو ہموار کرتے ہوئے بولا۔۔۔

"جو بھی پڑا ہے تيرے پیچھے پڑا ہے نا۔۔۔ ہمیں کیوں بھگا رہا ہے"
صارم تپ کر بولا۔۔۔

"اور تونے کس کے ساتھ کیا کردیا ہے؟"
طلحہ نے سوال کیا۔۔۔ اور تب تک حمزہ کے پیچھے جو لگا تھا وہ اُن تک آ چکا تھا۔۔۔ اور وہ حمزہ پر جھپٹ چکا تھا۔۔۔

"میرے پیسے نکال...."
وہ اُسے مارتے ہوئے کچھ نا کچھ کہے جا رہا تھا۔۔۔ اور حمزہ اپنی بچاؤ کر رہا تھا۔۔۔ وہ چارو حیرت سے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔۔۔

ہماری دوستی بےمثال (COMPLETE)Место, где живут истории. Откройте их для себя