EPISODE 18
ایک لفظ محبت ہے
اسے کرکے دیکھو تم
برباد نا ہو جاؤ تو میرا نام بدل دینا
ایک لفظ مقدر ہے
اس سے لڑ کے دیکھو تم
ہار نا جاؤ تو میرا نام بدل دینا
ایک لفظ وفا ہے
جو دنیا میں نہیں ملتی
کہیں سے گر مل جائے تو ميرا نام بدل دینا
ایک لفظ آنسو ہے
اسے دل میں چھپا کر دیکھو تم
آنکھوں سے نا بہے جائے تو میرا نام بدل دینا
ایک لفظ جدائی ہے
اسے سہے کر دیکھو تم
ٹوٹ کے نا بکھر جاؤ تو میرا نام بدل دینامیں نے چھانی عشق کی گلی
بس تیری آہٹیں ملی
میں نے چاہا چاہوں نا تُجھے
پر میری ایک نا چلیحمزہ کینٹین میں بیٹھا زور و شور سے گانا گا رہا تھا اور ساتھ ہی میں پلیٹ میں چمچ سے مارتے ہوئے بجانے کا بھی کام کر رہا تھا شان ذوہان اور حانم کے علاوہ سب موجود تھے آواز اتنی تھی کی آس پاس بیٹھے ہر سٹوڈنٹ باآسانی سے سن سکتا تھا
عشق میں نگاہوں کو۔۔۔۔۔
وہ گاتے ہوئے اچانک ایک لمحے کے لئے رکا
"ملتی ہے بارشیں" اور پھر سے گانا شروع ہوا مگر اس بار شان اور ذوہان کی بھی آواز شامل تھی وہ دونوں ہی ٹیبل کے قریب آ چکے تھے اُنہیں دیکھ کر حمزہ مسکرایا تھاپھر بھی کیوں کر رہا ہے دل تیری خواہشیں
شان کی نگاہے مسلسل نور کے چہرے کا طواف کر رہی تھی اور ذوہان وہ بھی یہ ہی کام انجام دے رہا
"افف یہ دونوں رومیو بھی تیری کیٹگری میں شامل ہو چکے ہے۔۔۔"
صارم نے آنکھیں گھماتے ہوئے طلحہ سے کہا طلحہ جو اُنکی حرکتیں ہی دیکھ رہا تھا وہ مسکرایا"تو اپنا کیوں بھول گیا..؟"
طلحہ نے گردن موڑ کر اُسے دیکھا صارم کے لبوں کی مسکراہٹ پھیکی پڑیدل میری نا سنے دل کی میں نا سنو
زویا کی نظر غیر ارادے طور پر ذوہان پر پڑی جو آنکھوں میں الوہی چمک لیئے اُسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔ زویا نے جھٹ سے نظریں پھیری۔۔۔ وہ مسکرایا تھا اسکی حرکت پر۔۔۔
"میں تو اس عمر میں محبت سے آشنا ہوا ہوں جس عمر میں محبت کے معنی بھی نہیں معلوم تھے.."
صارم مسلسل ذوہان کی حرکتیں اور زویا کو ہی دیکھ رہا تھا"عشق ہے میری جان آزمائشیں تو ہوں گی ہی۔۔۔"
طلحہ کی نظر شان سے ہوتے ہوئے نور پہ گئی جو چیئر پہ ٹانگ پر ٹانگ چڑھائے بڑی فرصت سے ذوہان اور زویا کو ہی دیکھ رہی تھی
STAI LEGGENDO
ہماری دوستی بےمثال (COMPLETE)
Fantasyیہ میرا پہلا ناول ہے اُمید ہے آپ سب کو پسند ائیگی یہ بے غرض دوستی کی داستان ہے جہاں شرارت سے بھری بھرپور زندگی جینے والے کردار سے ملینگے